Tag: سرجانی ٹاون

  • کراچی میں کھلا مین ہول 3 سالہ بچے کی جان نگل گیا

    کراچی میں کھلا مین ہول 3 سالہ بچے کی جان نگل گیا

    کراچی: مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون حسن بروہی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مین ہول میں ڈوب کر تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچےکی شناخت 3 سال کے اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے،  بچےکی لاش کو ضابطےکی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متوفی بچہ گھرکے باہر کھیل رہا تھا اچانک سیوریج مین ہول میں گر گیا، بچے کے والد نے مین ہول کی صفائی کیلئے خاکروب کو بلایا ہوا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ بچے کا والد اپنےکام پر چلاگیا، خاکروب بھی صفائی کے بعد روانہ ہوگیا، خاکروب کے جانے کے بعد بچہ کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا، بچہ 6 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا، واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب والد کے مطابق میرا بچہ مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے، کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔

  • بجلی کا کنڈا لگانے پر جھگڑا :  فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

    بجلی کا کنڈا لگانے پر جھگڑا : فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

    کراچی : سرجانی ٹاون میں بجلی کا کنڈا لگانے پر جھگڑا کے دوران فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر محمد حبیب جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرجانی ٹاون میں بجلی کے کنڈے پرتنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، بیچ بچاؤ کے لیے پہنچنے والے پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کونسلر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی کے علاقے میں بجلی چوری کرنے والوں کےخلاف میٹنگ رکھی گئی تھی، جس میں متعلقہ افراد کو بھی بلایا گیا تھا، اس ہی دوران مخالف پارٹی کے افراد نے موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کر دی، جس سے محمد حبیب جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول محمدحبیب کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا، علاقے میں بجلی کاکنڈالگانے پرجھگڑاہوا تو معاملے ختم کروانے کے دوران حبیب پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    زخمیوں میں سیدعدنان ،مزمل،محمد بابو شامل ہیں، زخمیوں میں ایک شخص گولی لگنےسے2پستول کے بٹ لگنےسےزخمی ہوئے تاہم ملزمان کے حوالے سے عینی شاہدین کے بیانات لئے جا رہے ہے۔

    مقتول حبیب کا پوسٹمارٹم عباسی شہید اسپتال میں کیا جا رہا ہے ، ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق مقتول حبیب کو سینے پر ایک گولی لگی اور سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی اور فائرنگ میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے ۔