Tag: سرجری

  • 17 سالہ لڑکی کے معدے سے 7 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

    17 سالہ لڑکی کے معدے سے 7 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں ایک 17 سالہ لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا 7 کلو گرام وزنی گچھا نکال لیا گیا، لڑکی کو بچپن سے بال چبانے اور کھانے کی عادت تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو تکلیف کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ مذکورہ لڑکی کی شناخت سویٹی کماری کے نام سے ہوئی۔

    سویٹی کے والدین کے مطابق اسے بچپن سے بال چبانے کی عادت تھی۔

    3 سال قبل پیٹ میں تکلیف کے باعث اس کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید اس کے معدے میں کوئی ٹیومر ہے، تاہم جلد ہی انہیں پتہ چل گیا کہ یہ بالوں کا گچھا ہے جو پورے معدے میں جگہ گھیر چکا ہے۔

    بعد ازاں ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے 6 گھنٹے طویل سرجری میں اس گچھے کو نکالا اور سویٹی کے معدے کی صفائی کی۔ معدے میں پھنسے اس گچھے کا وزن 6.8 کلو گرام تھا۔

    ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ جی این ساہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 40 سالہ کیریئر کے دوران کسی مریض کے معدے کی ایسی حالت نہی دیکھی۔

    طب میں بال کھانے کی اس طلب کو دیومالائی کہانیوں کی کردار ریپونزل کی نسبت سے ریپونزل سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے۔ ریپونزل اپنی خوبصورتی اور لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ سنڈروم کم افراد کو ہوسکتا ہے تاہم بال کھانے کے عادی افراد بے حد تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں طویل اور پیچیدہ سرجری کے مرحلے سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

  • نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟

    نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سرجری 24فروری کوہوگی، میڈیکل تاریخوں کےبعدشہبازشریف آنےکافیصلہ کریں گے، نواز شریف سے ملنے کوئی گیا تھا لیکن میں نہیں جانتا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہااپوزیشن لیڈرکابہت کلیدی کردارہوتاہے ، نیب عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دی تھی، نیب عدالت نےہماری درخواست کومستردکردیاتھا.

    ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 4ہفتےعلاج کیلئےمصروف رہے، وہ وطن واپس ضرورآئیں گے ، نوازشریف کی سرجری 24فروری کوہوگی، میڈیکل تاریخوں کےبعدشہبازشریف آنےکافیصلہ کریں گے۔

    نواز شریف کی پر اسرارشخص کی ملاقات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا میں نے سنا تھا کہ نوازشریف سے ملنے کوئی  گیاتھالیکن میں نہیں جانتا، نوازشریف سے ملنےکوئی معمول کےمطابق آیاہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اوردیگرمعاملات میں وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی مشاورت ہوتی ہے، شہبازشریف واپس آکر بطور اپوزیشن لیڈر بھرپور کردار ادا کریں گے، ہم یہی چاہتے ہیں شہباز شریف ہی آکراپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں۔

    ملک احمدخان نے مزید کہا کہ ماضی میں ن لیگ اورپی پی میں بہت تصادم کی سیاست رہی، مجھےنہیں پتہ کہہ بلاول صاحب نے یہ سب کیوں کہا، میاں صاحب کی بیماری سےمتعلق سب جانتے ہیں، نوازشریف کاباہربیماری کی بنیادپرہی تھا۔

    مزید پڑھیں :  نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات کے بعد کھلبلی مچ گئی

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکااستعمال بہت منفی بھی ہوتاہے، سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرناچاہئے، ریگولیٹ کرنےسےیہ تاثرنہیں جاناچاہئےکہ آزادی اظہارکوخطرہ ہو، اداروں کےدرمیان محاذآرائی نہیں ہونی چاہئے۔

    خیال رہے لندن کےایون فیلڈ میں نواز شریف سے پر اسرارشخص کی ملاقات ہوئی تھی ، پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ پراسرار شخص کو شہباز شریف ملاقات کے لیے لائے تھے۔

  • میڈیکل بورڈ نے حسنین کی زندگی کے لیے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے

    میڈیکل بورڈ نے حسنین کی زندگی کے لیے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے

    کراچی: میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کل حسنین کے جبڑے کی سرجری کا پہلا آپریشن مکمل کیا تھا، حسنین کی زندگی کے لیے مزید 48 گھنٹے اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے کتے کے کاٹے کا شکار حسنین کا صبح معائنہ کیا، حسنین کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بچے کی زندگی کے لیے مزید 48 گھنٹے اہم ہیں۔

    میڈیکل بورڈ کے مطابق کل بچے کے جبڑے کی سرجری کا پہلا آپریشن مکمل کیا تھا، حسنین کو زخم گہرے اور زیادہ آئے ہیں، حسنین کی مزید کتنی سرجریز کرنی ہیں فیصلہ بورڈ کرے گا۔

    کتے کے کاٹے کا لرزہ خیز واقعہ، سندھ کی سیاست میں ہل چل

    یاد رہے کہ دو روز قبل پیپلز پارٹی کے آبائی شہر لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جب 6 سالہ حسنین پر کئی آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور اس کے چہرے کو بھنبھوڑ ڈالا۔

    بچے کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی حالت دیکھ کر ہاتھ کھڑے کردیے اور صرف طبی امداد دے کر فارغ کردیا، بچے کو کراچی لایا گیا جہاں کئی دقتوں کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا۔

    حسنین کی سرجری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم معصوم حسنین کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ حسنین کے لیے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بچے کی مزید سرجریز بھی کی جائیں گی۔

  • شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری

    شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن کامیاب رہا، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل ہوش میں آنے کے لیے 5 گھنٹے درکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاہد خاقان کو سرجری کے لیے 4 نومبرکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن 4 نومبر کو ہونا تھا، بلڈ پریشر بڑھنے پر سرجری مؤخر کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو مزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔ پمز کے ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کی سرجری تجویز کی تھی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ 4 نومبر کو محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کے نام مراسلہ لکھا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے، ان کی اسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

  • موٹاپے کا شکارصادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج ہوگی

    موٹاپے کا شکارصادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج ہوگی

    لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج شالیماراسپتال میں ہوگی، سرجری کے لیے خصوصی آلات اور میزبھی تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معاذ الحسن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نور حسن کا آپریشن کرے گی جس کے لیے خصوصی آلات اور میز بھی تیار کرلی گئی۔

    ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ خصوصی میز400 کلوسے زائد وزن برداشت کرسکتی ہے، سرجری میں ڈیڑھ سے 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں، آپریشن کے بعد 6 ماہ میں نور حسن کا وزن 100 کلو کم ہو جائے گا۔

    صادق آباد کے 320 کلو وزنی شخص کو لاہور منتقل کر دیا گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد نور حسن کو 18 جون کو اُن کے گھر صادق آباد سے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور حسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، جنیاتی سرجری میں استعمال کیلئے نیا آلہ ایجاد کرلیا

    چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، جنیاتی سرجری میں استعمال کیلئے نیا آلہ ایجاد کرلیا

    شنگھائی : چینی سائنس دانوں نے جین کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لیے نیا آلہ ایجاد کرلیا جسے جین ایڈیٹنگ ٹول قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سائنسدانوں کی ٹیم نے جین کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لئے نیا آلہ ایجاد کیا ہے جسے پہلے سے موجود آلات سے زیادہ محفوظ اور بااعتماد ”جین ایڈیٹنگ ٹول“قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے جینیاتی سرجریز کے دورانیہ کو مزید کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سائنسدان اس سے قبل جینوم انجینرنگ کے لئے جنیاتی قینچی یا جنیٹک سیزر استعمال کی جا رہی ہے لیکن پہلے سے استعمال ہونے والی قینچی سے جین کا رینونکل ایسڈ یا آر این اے کے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجیکل سائنسز کی تحقیقاتی ٹیم جو چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے زیر انتظام کام کرتی ہیں کی نئی جنیاتی قینچی نما آلے جس کو اے بی اے (ایف 148۔اے) کا نام دیا گیا ہے،جینز کو زیادہ احتیاط سے کاٹ سکتی ہے اور اس سے آر این اے بھی متاثر نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نیا ایجاد کیا جانے والا آلہ مخصوص جنیاتی بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہو سکے گا جیسے کہ تھلیسیمیا نیو کلئیر ڈی جنریشن اور بہرہ پن وغیرہ وغیرہ۔

  • عمر 12 سال، وزن 200 کلو، گجرات کا ابرار سرجری کے لیے تیار

    عمر 12 سال، وزن 200 کلو، گجرات کا ابرار سرجری کے لیے تیار

    گجرات: دو سو کلو وزنی بارہ سالہ بچے ابرار کی سرجری آج ہوگی، جس کے بعد وہ عام زندگی گزار سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ ابرار کا وزن دو سو کلو ہے، جو اس کے لیے پریشانیوں‌ کا سبب بن گیا ہے.

    کھیلنا تو در کنار، وہ تو صحیح سے چل بھی نہیں‌ سکتا، ہر کام کے لیے اسے دوسروں‌ پر انحصار کرنا پڑتا ہے. اسی وجہ سے وزن اس کے بوجھ بن گیا ہے.

    ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد دو سو کلو کے ابرار کا وزن 60 کلو رہ جائے گی اور پھر وہ عام بچوں‌ کی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں‌ حصہ لے سکے گا.

    نمائندہ اے ار وائی کے مطابق یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جب بارہ سال کے بچے کی سرجری کی جارہی ہے.آپریشن کے بعد اس کے لیے خاص ڈائٹ پلان بنایا جائے گا، جس کی پیروی لازم ہے.

    مزید پڑھیں: کراچی: سول اسپتال میں کینسر ’روبوٹک سرجری‘ بالکل مفت

    بچے کے مطابق اسے بچپن سے برگر، شورما اور نان بہت پسند تھے، وہ ایک وقت کے کھانے میں‌ تین نان کھاتا ہے، ایسی ہی بد احتیاطیوں کی وجہ سے اس کا وزن اتنا بڑھا.

    ابرار کی لیپوپلاسٹی سرجری کی جائے گی، جس میں‌ جسم سے چربی کو نکال لیا جاتا ہے. بچے کے ماں باپ پرامید ہیں کہ اس سرجری کے بعد ان کا بیٹا بھی عام زندگی گزار سکے گا.

  • دبئی میں پہلی بار گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن روبوٹس نے کیا

    دبئی میں پہلی بار گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن روبوٹس نے کیا

    دبئی : مقامی اسپتال میں پہلی بار دو خود کار روبوٹس نے گھٹنوں کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا۔ مریض تیزی سے روبہ صحت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے مقامی اسپتال میں دو روبوٹس نے ایک سرجن کی زیر نگرانی گھ‌ٹنے کی تبدیلی کا آپریشن کامیابی سے سرانجام دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرجن علی البلوشی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی مدد سے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی گئی جس میں دو روبوٹس کی معاونت حاصل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال دنیا بھر میں کامیابی سے کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں غلطی کے امکان نہایت کم ہوتے ہیں جب کہ اعضاء کی پیوند کاری بھی کمال مہارت سے پایہ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے اور یہ کم لاگت بھی ہوتی ہے چنانچہ پہلی مرتبہ اس ٹیکنالوجی کو دبئی میں استعمال کیا گیا۔

    اس موقع پر 47 سالہ مریض احمد الرئیس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی بیماری کی وجہ سے میرے گھٹنے ناکارہ ہو گئے تھے جس کے باعث مجھے چلنے پھرنے میں مشکل کا سامنا تھا تاہم اب گھٹنوں کی تبدیلی کے بعد میں دوبارہ سے چہل قدمی کے قابل ہو گیا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ سرجری روبوٹس کریں گے تو میں پریشان ہو گیا تھا کیوں کہ ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا تھا تاہم جب سرجن نے بتایا کہ وہ بھی وہاں موجود ہوں گے تو کافی ڈھارس بندھی اور میں اس طریقہ علاج کے لیے راضی ہو گیا۔

    خیال رہے کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں بھربھرے پن کا شکار ہو جاتی ہیں جس کے باعث ہڈیوں کے جوڑ بالعموم اور گھٹنے بالخصوص کے درمیان لچکدار مواد ختم ہوجاتا ہے جس سے کنارے گِھس جاتے ہیں اور پیر موڑنے میں یا اٹھے بیٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے جس کا پائیدار علاج گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن ہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کی سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری

    وزیر اعظم کی سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری ہے، جان کیری اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور سعودی سفیر عبداللہ الزھرانی نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

    وزیراعظم کی کامیاب سرجری کے بعد خیریت اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اسحاق داڑ کو فون کرکے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن مبارکباد دی۔

    دوسری جانب مریم نوازشریف سے سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الزھرانی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی محمدنوازشریف کیلئے دعاؤں پربہت متاثرہوا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے قوم کی عقیدیت اورمحبت دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

    یاد رہے کہ  گزشتہ روز وزیراعظم کے آپریشن کے بعد ان صحابزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تین، چارماہ سے تکلیف محسوس ہورہی تھی، وزیر اعظم کا ساڑھے 4 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، وزیراعظم نوازشریف اب خیریت سے ہیں، دعائیں کرنے پرقوم کا شکریہ اداکرتی ہوں، مریم نواز نے بتایا تھا کہ نوازشریف تین ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے۔