Tag: سرحدی حدود کی خلاف ورزی

  • ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر

    ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر

    ماشکیل :ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں مارٹر گولے فائرکرکے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کردی۔

    ایران کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا، حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے پانچ مارٹر گولے فائر کئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پاکستانی سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے۔

    ایران کی مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں اور محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر سرحدی پٹی اور پاک ایران شاہراہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ وزارتِ خارجہ نے سرحدی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ

    پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ

    راولپنڈی :پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطے میں دونوں ممالک کے ڈائریکٹرملٹری آپریشنز نے سیز فائر پر بات چیت کی، پاکستان کے ڈائریکٹرملٹری آپریشن نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

    عسکری حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بری فوج کے ملٹری آپریشنز ونگ کے ڈائریکٹرز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا، یہ معمول کا ہفتہ وار رابطہ تھا، جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    حکام کے مطابق پاک فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز نے بھارت کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے سول آبادی کی جان و مال کو پہنچنے والے نقصانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    گزشتہ دوہفتے سے بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور لائن آٖ کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زیادہ پاکستانی شہید اور پچاس کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی جارحیت میں کئی مکانات تباہ اور سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔