Tag: سرحدی خلاف ورزی

  • نواز شریف بھارتی فضائیہ کی فضائی خلاف ورزی پر فکر مند ہیں،مریم نواز کا ٹوئٹ

    نواز شریف بھارتی فضائیہ کی فضائی خلاف ورزی پر فکر مند ہیں،مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، وہ بھارتی فضائیہ کی فضائی خلاف ورزی پر فکر مند ہیں۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی اور کہا اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا پاکستان ہماری لئے سب سے بڑی نعمت ہے، اللہ تعالی پاکستان اور ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے ۔

    واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • سرحدی  خلاف ورزی ، پیپلز پارٹی کاقومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانےکا مطالبہ

    سرحدی خلاف ورزی ، پیپلز پارٹی کاقومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانےکا مطالبہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے، حکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خورشیدشاہ نے کہا پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں،بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے، ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے،پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔

  • بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی جانڈر سٹ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

     بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کے معادے کیخلاف وارزی پر پاکستان نے کئی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

     اس کے باوجود بھارتی فوج پاکستان کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے باز نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چری کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی پاکستانی دم توڑگیا۔

     محمدوسیم گردن پرلگنےوالی گولی کےباعث شہیدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق محمدوسیم گزشتہ روزبھارتی فوج کی فائرنگ کانشانہ بنے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ہفتہ کی صبح چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • ظفر وال سیکٹر، بھارتی فوج کی فائرنگ، 14سالہ لڑکی جاں بحق

    ظفر وال سیکٹر، بھارتی فوج کی فائرنگ، 14سالہ لڑکی جاں بحق

    ظفروال: ظفروال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

     بھارتی فوج کی مسلسل سرحدی خلاف ورزی، بلا جواز فائرنگ سے پہلے رینجرز اہلکاروں کو شہید کیا اب معصوم بچی نشانہ بنے۔

    پاکستان پر آئے روز دہشتگردی کے الزام لگانے والا بھارت خود سرحدی دہشتگردی پر اتر آیا ہے، ایک جانب انڈین میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور دوسری جانب بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی وہ بھی ایسے وقت جب پاکستان میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فوج کی آگ اگلتی بندوقوں نے تیرہ سالہ لڑکی کو شہید جبکہ آٹھ سالہ بچے کو زخمی کردیا۔

    بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں گولہ باری بھی کی گئی، پاکستانی قوم کا دہشتگردوں کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے پرمتفق ہونا اور  بھارت کےپیٹ میں مروڑ اٹھنا یہ ایک فطری عمل ہے۔

    ماضی میں اس بات کےثبوت ملتے رہے ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کی مدد کررہا ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ بھارت پاک فوج کی توجہ تقسیم کر کے دہشتگردوں کوبچانےکی ناکام کوشش کر رہا ہے؟