Tag: سرحدی علاقے

  • ترکیہ کے بعد چین اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں  6.8 شدت کا زلزلہ

    ترکیہ کے بعد چین اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 6.8 شدت کا زلزلہ

    چین اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ کے قریب زلزلہ آیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام کے بعد تاجکستان میں چین کے ساتھ سرحد کے قریب 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ صبح پانچ بجکر سینتیس منٹ پر آیا، اس کی گہرائی بیس اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز گورنو،بدخشاں تھا۔

    دوسری جانب چین کے ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو علی الصبح چین کے سنکیانگ ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

    چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

    رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے میں 47 ہزار تجاوز کر گئی ہے

  • دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا،ترک وزیراعظم

    دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا،ترک وزیراعظم

    انقرہ : ترک وزیراعظم بن علی ریلدرم کا کہنا ہے کہ ان کی فوج کے حامی شامی باغیوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کا شام اور ترکی کی سرحدی علاقے سے خاتمہ ہوگیا ہے.اس پیش رفت سے داعش تک نہ تو ہتھیار پہنچ سکیں گے اور نہ ہی جنگجو اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے.

    ترک وزیراعظم نے ترک فوج کی کامیابی کا اعلان اتوار کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کیا.ان کا کہنا تھا کہ ’ خدا کا شکر ہے، اعزاز سے جرابلس تک، ہمارا شام کے ساتھ 91 کلومیٹر طویل بارڈر مکمل طور پر محفوظ ہو گیا ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو سرحد سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،وہ جا چکی ہیں.

    *ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    یاد رہے گزشتہ دنوں شام میں ترکی کے ایک درجن کے قریب ٹینک سرحد عبور کر کے شامی قصبے جرابلس میں داخل ہو گئےتھے جس کے بعد جرابلس میں داعش اور کرد جنگجوؤں کے 70اہذاف کو نشانہ بنایا گیا تھا.

    ترک فوج کے مطابق آرٹلری اور راکٹ لانچرز سے 224 راکٹ داغے گئے جبکہ ترک فضائیہ نے بمباری بھی کی اورجرابلس کے علاقے میں 70 اہداف کو تباہ کر دیا.

    واضح رہے ترک صدر رجب طیب ادگان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد دولت اسلامیہ کو نشانہ بنانا ہے.