Tag: سرحدی چوکی لکھانی

  • سرحدی چوکی پر حملے کے بعد پولیس آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    سرحدی چوکی پر حملے کے بعد پولیس آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    سرحدی چوکی لکھانی پر حملے کے بعد پنجاب پولیس کے سرچ آپریشن کے دران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لکھانی پر حملے کے بعد آپریشن کےدوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے، پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی و دیگر اداروں نے آج صبح سرچ آپریشن کیا۔

    لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6 اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے گزشتہ رات 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا تھا، جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد اپنا سامان چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی سلامتی کے دشمن خوارج دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارہے، پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو داخل نہیں ہونےدیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/jaffar-express-attack-dg-ispr/

  • ڈیرہ غازی خان : سرحدی چوکی لکھانی  پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام

    ڈیرہ غازی خان : سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام

    ڈی آئی خان : ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

    پنجاب پولیس نے نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بیس سے پچیس دہشت گردوں نے لکھانی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے میں مارٹرگولوں اور راکٹ لانچرز کا بےدریغ استعمال کیا۔

    پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں نےاسنائپررائفلز،دیگربھاری اسلحہ کااستعمال بھی کیا تاہم پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے جوانوں نے بہادری سے چوکی کا دفاع کیا۔

    مزید پڑھیں : ڈی جی خان: جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام

    حکام کا مزید بتانا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے کے دوران پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے۔

    یاد رہے پنجاب پولیس نے ڈی جی خان کی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا تھا ، ترجمان پولیس نے بتایا تھا کہ بیس سے پچیس دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، تاہم پولیس نے زبردست مزاحمت کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے حملہ ناکام بنانے پر ڈی جی خان پولیس کو شاباش دی اور کہا تھا بہادر سپاہی دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈی جی خان : ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاگیا، جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے ہر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سرحدی چوکی لکھانی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملے کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ رات گئے 25 سے 30 دہشت گرد چوکی لکھانی پرحملہ آور ہوئے، تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے راکٹ، ہینڈ گرینیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا تاہم پولیس کےجانبازوں نےمشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکےفوری جوابی کارروائی کی۔

    پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز،سی ٹی ڈی نے ملکر دہشت گردوں کامقابلہ کیا اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوابارڈرپرتمام چیک پوسٹس پہلےسےہائی الرٹ تھیں، آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈی جی خان پولیس کو شاباشی دی۔

    وزیرداخلہ حسن نقوی نے لاکھانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانےپرپولیس کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا پولیس نےبہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔