Tag: سرحد پار

  • غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی نوجوان 6 مارچ 2017 غلطی سے سرحد پار کر کے قصور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک رینجرز نے تحویل میں لے لیا تھا۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے بعد بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان کی اچھی میزبانی کی تعریف کی اور حراست کے دوران اچھے سلوک سے پیش آنے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتیوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد وطن واپس بھیج دیتی ہے جبکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو بھی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیتی ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سمندری حدود پار کرنے والے 78 ماہی گیروں کو رہا کر کے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: قصداً پاکستان آنے والا بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے

    علاوہ ازیں پاک فوج نے جان بوجھ کر پاکستان آنے والے بھارتی فوجی بابو لعل چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے کیا اور بندوں واپس کرتے ہوئے اُسے مٹھائی کا ڈبہ بھی بطور تحفے میں دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان سے کرم ایجنسی پر4مارٹرگولےفائر

    افغانستان سے کرم ایجنسی پر4مارٹرگولےفائر

    کرم ایجنسی: پاکستان کےقبائلی علاقے کرم ایجنسی میں افغانستان سے چار مارٹرگولے داغےگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں سرحد پارسے 4 میزائل فائر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کرم ایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق افغانستان سے فائر کیے گئے 2 میزائل شنگک کے علاقے میں آگرے جس سے ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کاکہناہےکہ 2 میزائل کچکینہ کےعلاقے خرپلان میں قبرستان پرگرے اور ایک میزائل مسجد کے قریب گرا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے ترجمان کےمطابق میزائل افغانستان کے صوبے پکتیا سےفائر کیےگئے۔


    خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ ‘ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک


    خیال رہےکہ رواں ماہ 19 مارچ کو پاکستان کےقبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کےحملے کو ناکام بناتے ہوئےسیکورٹی فورسزنے جوابی کارروائی میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔


    پاک فوج کی افغان سرحد پر کارروائی، جماعت الاحرار کے کئی ٹھکانے تباہ


    یاد رہےکہ رواں سال 17فروری کو پاک فوج نے افغان بارڈر پر قائم دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیاتھا، کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑاتھا۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہےکہ 19 فروری کو پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کےمزیدکیمپ تباہ کردیے تھے۔کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والےاہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

    سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

    اسلام آباد: سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    گزشتہ رات سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے احتجاج ریکارڈ کرایا، دفتر خارجہ کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے پرافغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں میں استعمال نہ ہو ۔

    گزشتہ رات سرحد پار سے اسی سے زائد دہشتگرد چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے سات جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔

  • لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: پاک فوج عید الفطر پر بھی وطن کی بھر پور حفاظت کر ر ہی ہے، افغان سرحد سے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جوانوں ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے ۔

    عید الفطر پر بھی پاک فوج سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسی سے زائد دہشتگردوں نے عید الفطر کے روز لوئر دیر کے قریب پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ نو حملہ آور زخمی ہوگئے۔

    عسکری حکام کے مطابق حملہ گزشتہ رات ترپامان اورانکسار کےدرمیان علاقےمیں کیا گیا، جس کے لئے دہشتگرد افغان سرحد کراس کرکے آئے تھے،  آپریشن ضرب عضب کے کامیاب آغاز کے بعد دہشتگرد اپنی پناگاہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں، جن کے خاتمے کےلئے پاکستان امریکا اور افغان حکام سے پہلے ہی مطالبہ کرچکا ہے ۔