Tag: سردارایازصادق

  • ‘پی ٹی آئی  کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے’

    ‘پی ٹی آئی کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے’

    لاہور : سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقع بہت تکلیف دہ تھا، مسیحوں کی عبادت گاہوں پرحملےناقابل قبول ہیں۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کےخلاف سازش کی بنیاد 2014 میں ڈالی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم میں نفرتیں پیدا کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا، 9 مئی واقعہ منصوبہ بندی کےتحت ہوا، یہ فوج میں تقسیم چاہتے تھے، انہوں نے وہ کام کیا جو بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کی بات کریں گے میں ان کاراستہ روکوں گا، پی ٹی آئی کولانےکی بات کرنےوالوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکوبہت براکہاگیامگرانہوں نےبہت محنت کی، آرمی چیف کی کرسی پروہ بیٹھےہیں جوسب سےزیادہ اہل ہیں۔

    الیکشن کے حوالے سے سردار ایاز صادق نے کہا کہ 4ماہ حلقہ بندیاں ہوں گی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، اور نواز شریف جلد وطن واپس آ کرپارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اےایک سوبائیس کےضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی،عوامی تحریک کے اعترضات مسترد کرتے ہوئےسردارایازصادق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی کےکاغذات پرتحریک انصا ف کی جانب سےاعتراض عائد کیاگیاتھا کہ ایازصادق کی آمدنی اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    ٹربیونل نےتیئس لاکھ سےزائد کی ادائیگی کاحکم دیاجوادانہیں کئےگئے۔ درخواست گزاروں کاموقف تھا کہ سردار ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات اور لاکھوں روپے جرمانہ ہے جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے۔

    واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر اب اس حلقہ میں دوبارہ انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔