Tag: سردارعثمان بزدار

  • پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    لاہور : ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اک افغان سرحد پر شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

    شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادرسپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں۔

    شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے فائرنگ سے زخمی جوان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    واضح رہے کہ دیر میں ہونے والے واقعے میں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    پہلا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا۔ سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔ واقعے میں جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

    دوسرا واقعہ دیر میں ہوا جہاں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے۔

  • پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، سردارعثمان بزدار

    پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، سردارعثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، گزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئےآخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔

    صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کرکچھ عزیز نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی، حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کرآئے ہیں۔

  • 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

    10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔

  • شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا‘ عثمان بزدار

    شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت آج زیادہ بڑھ گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا، شہری دفاع کے ادارےکومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج شہری دفاع کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد حادثات کی روک تھام اور محفوظ معاشرے کی تعمیر ہے۔

    دنیا میں سول ڈیفنس کا پہلا ادارہ پہلی جنگ عظیم میں ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران عام شہریوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا عالمی سطح پر شہری دفاع کا دن 1990 سے ہرسال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔

    شہری دفاع کا عالمی دن کا مقصد جہاں سول ڈیفنس کی تربیت عام کرنا ہے وہین اپنی جان کی پروا کیے بغیر خطروں میں کودنے والے ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔

  • وزیراعظم کے وژن کے تحت اداروں کو بااختیار بنائیں گے، سردارعثمان بزدار

    وزیراعظم کے وژن کے تحت اداروں کو بااختیار بنائیں گے، سردارعثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں، عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی کے حکمرانوں نے نظر انداز کیا، ہماری حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ملکی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فلاح عامہ کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے، معیاری تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میرے لئے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزیٹڈ افسران اور نان گزیٹیڈ کے یتیم بچوں کی اسکالر شپ فیس میں اضافہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی اسکالرشپ 20 سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے سالانہ کردی گئی جبکہ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے اسکالرشپ دس ہزار روپے جبکہ نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ اسکالرشپ15سو سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا گیا۔

    اسی طرح گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

  • مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، سردارعثمان بزدار

    مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، سردارعثمان بزدار

    ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، جلد ملتان کےعوام کونشتر ٹو کا تحفہ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے نشتر ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردارعثمان بزدار نے نشتر اسپتال ملتان کا اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے ڈائلیسز، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے علاج ومعالجے کی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر علاج ٹیچر کی عیادت کی اورپھول پیش کئے۔

    بعد ازاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، عثمان بزدار نے سختی سے ہدایت کی کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں: پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جلد ملتان کے عوام کو نشتر ٹو کا تحفہ دیں گے، عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کا شعبہ اپ گریڈ کرنا حکومت پنجاب کا اولین مقصد ہے، اس سلسلے میں ادویات کی فراہمی اور کوالٹی کیلئے خصوصی نظام وضع کیا جارہا ہے۔

  • سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    لاہور : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا، عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔

    گورنرہاؤس کے دربارہال میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی کار میں گورنر ہاؤس پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    مذکورہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

    عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور  : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  سردارعثمان بزدار کو  وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے  نامزد کردیا ہے،  عثمان بزدار  تونسہ کے پسماندہ علاقے سے  تعلق رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے اس علاقے سے جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں کے عوام کو بنیادی وسائل بھی میسر نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق تونسہ کے اس علاقے سے ہے جو سب سے پسماندہ ہے، سردارعثمان بزار جس علاقے سےتعلق رکھتے ہیں وہاں وسائل نہیں، یہ واحد ایم پی اے ہیں جس کے گھر میں بجلی تک نہیں، وہاں کے لوگ ایسے ہیں جیسے پرانے زمانے میں رہ رہے ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار جانتا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟ امید ہے وہ زبردست کام کریں گے اور تحریک انصاف کے وژن پر پورا اتریں گے۔

    واضح رہے کہ انتخابات 2018  میں سردارعثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور  چھبیس ہزار پانچ سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    سردارعثمان خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار ہیں اور ڈی جی خان ٹرائبل ایریا کے سابق تحصیل ناظم رہ چکے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب محاذ کا حصہ بھی رہے۔

    سردار عثمان نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، ان کے والد فتح محمد بزدار تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔


    مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب سے لانے کا امکان، اعلان کل کیا جائے گا


    یاد رہے کہ گذشتہ روز   عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے  کل ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشاورت مکمل کرکے  فیصلہ کر لیا تھا کہ و زیراعلیٰ لاہور سے نہیں، بلکہ پس ماندہ علاقے سے مڈل کلاس کا نمائندہ ہوگا جس کا اعلان انہوں نے آج اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔