Tag: سردار ایاز صادق

  • NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 120 لاہورسے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164لاہورسے شہبازشریف 27099ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوارمحمدیوسف 25919ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • مسلم لیگ (ن) کی قیادت صدارتی امیدوار کے لیے فضل الرحمان کے نام پر ڈٹ گئی

    مسلم لیگ (ن) کی قیادت صدارتی امیدوار کے لیے فضل الرحمان کے نام پر ڈٹ گئی

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی قیادت صدارتی امیدوار کے لیے فضل الرحمان کے نام پر ڈٹ گئی، سابق اسپیکر ایاز صادق نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کو ہی ووٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے نام پر ن لیگی ارکان کے اختلاف کے باوجود قیادت ان پر ڈٹ گئی ہے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلز پارٹی بھی اپوزیشن کے امیدوار پر متفق ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’فضل الرحمان کے ووٹ اب بھی اعتزاز احسن سے زیادہ ہیں، اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کیا تھا، پیپلز پارٹی نے جلد بازی میں اعتزاز احسن کا نام دیا۔‘

    سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیا تھا، ہم نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، مسلم لیگ (ن) نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان


    دوسری طرف مشترکہ پریس کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ’ہم نے پیپلز پارٹی کی درخواست کو سنجیدگی سے لیا، لیکن پیپلز پارٹی نے ہماری درخواست کو سنجیدہ نہیں لیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری سے درخواست کی کہ صدارتی الیکشن میں وقت کم ہے، اپوزیشن کا ایک امیدوار ہونا چاہیے، پوری اپوزیشن تو ایک پارٹی امیدوار کے حق میں دست بردار نہیں ہوگی، ایک پارٹی کے لیے پوری اپوزیشن کے حق میں بیٹھنا آسان ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان کی نامزدگی پر ن لیگی ارکان میں اختلافات سامنے آ گئے


    مولانا نے کہا ’ہماری کوشش ہوگی کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی کیا مشکلات ہیں، کون سا دباؤ ہے یہ وہی بتا سکیں گے، تاہم یہ واضح ہے کہ ن لیگ کو اعتزاز احسن قبول نہیں۔

  • پنجاب میں حکومت سازی، ق لیگ نے ن لیگ کو انکار کر دیا، تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    پنجاب میں حکومت سازی، ق لیگ نے ن لیگ کو انکار کر دیا، تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم ن لیگ کے رابطہ کرنے پر ق لیگ نے صاف انکار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی طرف سے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنما مایوس ہو گئے ہیں۔

    پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں کیا گیا، مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی، ق لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارٹی کے فیصلے کے بعد ق لیگی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔

    پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا ہے، اپوزیشن بننے کے بارے میں سوچا بھی نہیں، خواجہ سعد رفیق

    ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ق لیگ کو پنجاب میں ان کی مرضی کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم اسے مسترد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریکِ انصاف نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ چکی ہے، صوبے میں حکومت بنانے کے لیے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اڈیالہ جیل کے افسر سے الجھ پڑے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اڈیالہ جیل کے افسر سے الجھ پڑے

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ دورِ حکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی رہنے والے ن لیگی رہنما ایاز صادق اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ الجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

    جیل میں داخلے سے قبل گاڑی کی تلاشی کے معاملے پر جیل حکام سے تو تو میں میں ہوگئی، ن لیگی رہنما نے جیل کے افسر کو دھمکیاں دے دیں۔

    جیل کے دروازے پر ضابطے کے مطابق جب گاڑی کی تلاشی لی جانے لگی تو ایاز صادق نے ضد میں آ کر گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

    ن لیگی رہنما ایاز صادق نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ’تمھیں دیکھ لوں گا۔‘ تاہم سنگین نتائج کی دھمکیوں کا جیل افسر پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

    عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا ،پرویزرشید

    قبل ازیں ایک اور ن لیگی رہنما پرویز رشید نے بھی ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم نواز شریف سے ملاقات کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اداروں پر سخت تنقید کی۔

    انھوں نے کہا ’عمران خان کو نیب نے سہولیات فراہم کیں، وہ اپنے خلاف فیصلہ بھی خود لکھتے ہیں، اس سے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پارلیمانی ڈپلومیسی سےچیلنجز کامقابلہ بہتراندازمیں کیاجاسکتا ہے‘ ایازصادق

    پارلیمانی ڈپلومیسی سےچیلنجز کامقابلہ بہتراندازمیں کیاجاسکتا ہے‘ ایازصادق

    اسلام آ باد: اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل کرنے میں ناکام رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

    سردار ایازصادق نے کہا کہ عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان، ترکی اور ایران میں ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک میں تاریخی تعلقات ہیں آپس کے اختلافات سے ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک دہشت گردی کو ہرشکل میں مستردکرتے ہیں اور انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ اسپیکرکانفرس کو فورم کی شکل میں ہرسال ہونا چاہیے۔

    سردار ایازصادق نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں دہشت گردوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی سے چیلنجز کا مقابلہ بہترانداز میں کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکر کانفرنس میں افغانستان، ترکی، ایران، روس، چین کے اسپیکرز شریک ہیں جبکہ کانفرنس کا عنوان ’دہشت گردی اور بین العلاقائی رابطے‘ رکھا گیا ہے۔

    کانفرنس میں صدرممنون حسین، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق شریک ہیں جبکہ کانفرنس کی میزبانی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کررہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز زیرعلاج ہیں، نوازشریف کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان کی اہلیہ کی علالت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عدلیہ مخالف بات چیت کسی نےنہیں کی۔

    سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دشمن پروپیگنڈا کر کے حالات بگاڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے رہیں گے لیکن سازشیں ناکام ہوں گی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اورجہانگیرترین سے متعلق کیس پربات نہیں کروں گا، ہمیں امید ہےعمران خان اورجہانگیرترین کیس میں انصاف ہوگا۔


    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لیے اسپیکرکوآگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ میں وہی شخص ہوں جس نے استعفے قبول نہیں کیے تھے اور پوری کوشش کی تھی کہ ان کے خلاف آنے والی قراردادوں کو مسترد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، ترجمان قومی اسمبلی

    کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، ترجمان قومی اسمبلی

    اسلام آباد : ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کسی جج کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، اسپیکر کے خلاف غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بعض میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے کسی بھی جج کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر فاروق کے مطابق ترجمان نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی خبروں سے اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے لہٰذا میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔

    ترجمان نے وضاحت کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایسا کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ آج الیکٹرانک میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور پاناما بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کردیا ہے، جس کی اب باضابطہ طور پر تردید کردی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس کے دوران استعفی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہو ا۔

    شیخ رشید اور ایاز صادق کے درمیان مکالمے نے ایوان میں موجود ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ بھکیر دی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی تحریک سے متعلق بیان کے بعد شیخ رشید ایوان میں کھڑے ہوئے اور اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ انھوں نے استعفیٰ نہیں دیا ورنہ اسپیکر صاحب آپ اسے دو منٹ میں منظور کر لیتے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے بھی ازراہ مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب دو منٹ کیا میں اسے دو سیکنڈ میں منظور کر لیتا جسے سنتے ہی ایوان میں موجود ہر شخص مسکرا اٹھا۔

    بعد ازاں اسپیکر ایاز صادق کاکہناتھاکہ شیخ صاحب میں آپ سے بھی وہی سلوک کرتا جو تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہے۔

  • اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں آئی ڈی پیز کے مسائل کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے سوالات کے جوابات جبکہ قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

  • این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت، عمران خان 6دسمبر کو طلب

    این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت، عمران خان 6دسمبر کو طلب

    لاہور: لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھ دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی ہے۔ چھ گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے جس پر جرح مکمل کر لی گئی۔

    عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھاندلی سے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں کامیابی حاصل کی لہذا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

    اس سے پہلے سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر تیرہ ماہ تک الیکشن ٹریبونل کی کارروائی معطل رہی تاہم ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے کے بعد باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا گیا تھا۔