Tag: سردار ایاز صادق

  • ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    لاہور : حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی درخواست پر ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

    امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 نومبر کو پیش ہوں تاکہ ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جا سکے۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 کے نتائج میں ان کے ووٹ شامل نہیں کئے گئے۔

    ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے ریکارڈ اور پریذائیڈنگ افسران کے ریکارڈ میں فرق ہے، لہذا ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جائے، گذشتہ سماعت پر ووٹوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    جبکہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال نہیں کی جا سکی۔

  • حضوراکرمﷺ کی تعلیمات ہی دنیا وآخرت میں کامیابی ہے، ایاز صادق

    حضوراکرمﷺ کی تعلیمات ہی دنیا وآخرت میں کامیابی ہے، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، قوم کو دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔

    اسلام آ باد میں پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان سویٹ ہومز کے بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیںانھوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز پراجیکٹ کے ساتھ بطور رضا کار کام کرنے کو تیار ہوں انھوں نے پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت بھی دی۔