Tag: سردار جی 3

  • ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی باکس آفس پر دھوم مچ گئی، کتنی کمائی کرلی؟

    ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی باکس آفس پر دھوم مچ گئی، کتنی کمائی کرلی؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی پنجابی ہارر کامیڈی فلم ’سردار جی 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچادی۔

    فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی جوڑی کو غیر ملکی سطح پر بیحد پذیرائی ملی، اگرچہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث فلم کو ریلیز نہیں گیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فلم نے لاہور، دبئی، اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ناظرین کے دل جیت لئے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم نے ایک ہفتے کے دوران 33.6 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کرلیا ہے، جسے فلمی تجزیہ کار بہت بڑا نمبر اور کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

    امرجیت ہندل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 35 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ یہ اپنی لاگت بھی وصول کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    ہانیہ عامر کی منگنی کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

    رپورٹس کے مطابق فلم بینوں کا ماننا ہے کہ دلجیت کی مزاحیہ اداکاری اور ہانیہ عامر کی دلکش موجودگی نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کی جوڑی کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک بھوت پکڑنے والے کردار جگی اور اس کی دوست پنکی کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ کے ایک پُرسرار محل کی تحقیقات میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، فلم میں نیرو باجوا، یاسمین باجوا اور دیگر اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

  • ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف جاری تنازع کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

    حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ‘سردار جی 3’ ریلیز ہوئی ہے، فلم نے باکس آفس پر بزنس تو کافی اچھا کیا تاہم اس کی ریلیرز سے قبل ہی بھارت میں فلم کو لے کر طوفان برپا ہوچکا ہے اور ہر جانب سے پنجابی اداکار پر تنقید کی جارہی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستانی فنکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت کے حالیہ اشتراک کو سوشل میڈیا صارفین، مشہور بھارتی شخصیات اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ایسے میں نصیرالدین شاہ نے اب دلجیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گلوکار فلم کی کاسٹنگ کے لیے ذمہ دار نہیں تھے،

    دلجیت اور ہانیہ کی ’سردار جی 3‘ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

    نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ "میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، اداکار کی مخالف پارٹی کی گندی چالیں ان پر حملہ کرنے کے موقع کا انتظار کر رہی تھیں، جو موقع آخر کار انھیں مل ہی گیا۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ دلجیت فلم کی کاسٹنگ کے ذمہ دار نہیں تھے بلکہ ڈائریکٹر اس کا ذمہ دار تھا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، جب کہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے،

    انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان جو ذاتی تعلقات ہیں انتہاپسند انھیں ختم کرنا چاہتے ہیں، نصیرالدین شاہ نے مزید اپنے "قریبی دوستوں اور رشتہ داروں” سے محبت کا اظہار کیا جو پاکستان میں مقیم ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sardar-ji-3-indian-punjabi-film-box-office-success/

  • ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے فلم کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

    ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے فلم کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

    بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو  اور فلم کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔

    بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی نئی فلم سردار جی 3 کی ریلیز سے قبل فلم کی تمام پروموشنل پوسٹ ہٹا دی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔

    ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

    دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے، خیال رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی۔

    جب کہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں، لیکن میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو آج 27 جون کو ریلیز ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر میکرز فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کیساتھ ہوں کیونکہ میکرز نے فلم میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

  • ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

    ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

    پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کو آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوگیا، کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کی جائے گی۔

    فلم آج برطانیہ، امریکا، کینیڈا، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور پاکستانی فنکاروں کی موجودگی کے باعث بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی ہے۔

    کچھ دن قبل فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

    گزشتہ روز سندھ، پنجاب اور وفاق، تینوں پاکستانی سنسر بورڈز نے فلم کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کی اجازت دے دی، فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ ’سردار جی 3‘، ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان کے کئی بڑے سینماؤں جن میں سینی پیکس، نیوپلیکس سینماز (کراچی)، کیو سینماز (لاہور)، سینٹورس سینی پلیکس (اسلام آباد) سمیت دیگر شامل ہیں۔

    سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔

    فلم کی کہانی برطانیہ میں ایک آسیب زدہ حویلی کے گرد گھومتی ہے، جہاں دلجیت، ہانیہ عامر، نیرو، گلشن گروور، جسمین اور دیگر فنکار ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا اور دانیل خاور کے ہمراہ ایک مہم پر نکلتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sardaar-ji-3-cleared-for-release-in-pakistan/

  • نادیہ خان کا پہلے ہانیہ پر طنز پھر تعریفیں، سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا

    نادیہ خان کا پہلے ہانیہ پر طنز پھر تعریفیں، سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا

    ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں، طنز کے بعد ہانیہ عامر کی فلم کی تعریف پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز ہوا ہے جس کے بعد نادیہ خان کی ایک کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فلم میں کردار پر ہانیہ کو سراہتی نظر آرہی ہیں، اپنے پچھلے موقف کے برعکس نادیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھا کام کرنے پر ہانیہ عامر کی تعریف کی۔

    میزبان نادیہ خانے کا کہنا تھا کہ سردار جی 3 بنانے والے اور اس میں کام کرنے والے سب اداکار سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے اور میں ان کی حکمت عملی کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ خاموش رہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فلم سے قبل اداکاروں نے قیاس آرائیوں کا جواب نہیں دیا اور لوگوں کو اس بات پر یقین کرنے دیا کہ ہانیہ فلم میں نہیں ہونگی۔

    پاکستانی سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ان سب پر دلجیت دوسانجھ بھی خاموش رہے فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور ہانیہ کا اس میں کردار زبردست ہے۔

    نادیہ خان کے اتنے بڑے یوٹرن کے بعد سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان پر سخت تنقید کررہے ہیں کہ پہلے انھوں نے کس طرح کی باتیں کی اور اب کیسی میٹھی بن رہی ہیں، کئی لوگ انھیں ماضی میں دیا گیا فلم کے حوالے سے بیان بھی یاد کروارہے ہیں۔

    سردار جی 3 کے ٹریلیر کی ریلیز سے کافی دنوں قبل نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، تاہم انھوں نے ہانیہ کی تعریفیں شروع کردی ہیں.

    https://urdu.arynews.tv/sardar-ji-3-trailer-released-hania-aamirs-fans-pleasantly-surprised/

  • بھارت میں’سردار جی 3‘ پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کا بیان سامنے آگیا

    بھارت میں’سردار جی 3‘ پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کا بیان سامنے آگیا

    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ پر بھارتی فلم سازوں کے شدید ردعمل کے بعد دلجیت دوسانجھ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

    معروف پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری میں موجود ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے بیچ تنائو کی صورتحال میں ان پر پاکستانی نوازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم میکر اشوک پنڈت نے کہا کہ دلجیت ہمیشہ پاکستانی اسٹارز کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

    بھارت کی آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی آئندہ ریلیز کے تمام منصوبے روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

    تاہم حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے فلم کو بیرونِ ملک ریلیز کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ فلم سائن کی، اُس وقت بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہت بہتر تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    بھارتی پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں ہوئی تھی، اُس وقت بھی حالات ٹھیک تھے، مگر فروری کے بعد کچھ ایسے واقعات پیش آئے جو ہمارےکنٹرول میں نہیں تھے۔

    دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم  کو بیرونِ ملک ریلیز کریں گے، کیونکہ اس پر بہت پیسہ لگ چکا ہے، پروڈیوسرز اگر یہ فلم اوورسیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

    دلجیت کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر کے دماغ میں ہے اور انہیں پہلے ہی پتا ہے کہ فلم سردار جی 3 کے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا کیوں کہ بھارت میں

  • سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

    سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

    بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، پاکستانی سپراسٹار ہانیہ عامر کے مداح فلم کا ٹریلر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    سردارجی 3 کے ٹریلر آج ہی ریلیز کیا گیا ہے جس نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھادیا ہے، شائقین بڑی اسکرین پر فلم دیکھنے کےلیے بیتاب ہورہے ہیں کیوں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہانیہ عامر بھی فلم کا حصہ ہیں اور وہ فلم میں کافی پاورفل کردار میں نظر آرہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں یہ بھارتی پروجیکٹ سائن کیا تھا جس میں ان کے ساتھ بھارتی کے مشہور اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے کےلیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور امید ہے کہ یہ فلم تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

    بھارتی مداح بڑی اسکرین پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دیکھنے لیے کافی بیتاب نظرآرہے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ میرے ہمسفر سے کبھی میں کبھی تم اور پھر سردار جی 3 تک کا سفر ہانیہ عامر کےلیے شاندار رہا۔

    اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور وہ فلم میں نظرآرہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاح ہلاک ہونے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اطلاعات تھیں کہ ہانیہ عامر کو ان کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-aamir-dropped-from-diljit-dosanjhs-sardaar-ji-3/

  • ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر؟

    ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر؟

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر پہلی بھارتی فلم دلجیت دوسانجھ اسٹارر ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیح ہلاک ہوئے جس کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اب اطلاعات ہیں کہ ہانیہ عامر کو ان کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں پروجیکٹ سائن کیا تھا اور دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ساتھ انہوں نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں اپنا شیڈول مکمل کیا۔

    اطلاعات ہیں کہ ہانیہ عامر اب ہارر کامیڈی تھریکوئل کا حصہ نہیں ہیں اور میکرز فی الحال ان کی جگہ دوسری ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔

    یہ پڑھیں: ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنیما (ایف ڈبلیو آئی سی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔

    اگر ہانیہ عامر فلم سے آؤٹ ہوتی ہیں تو فل کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے جو ابتدائی طور پر جون میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی تھی۔

    ہانیہ عامر کے کردار کو فلم سے نکالے جانے کے حوالے سے بھی تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی واضح رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔

    دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ فواد خان کی ’ابیر گلال‘ کو بھی آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

    ’ابیر گلال‘ کو 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس کا ٹیزر اور گانے بھی جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔