Tag: سردار عثمان بزدار

  • پنجاب میں نئے ڈیمز بنائے جائیں گے: عثمان بزدار

    پنجاب میں نئے ڈیمز بنائے جائیں گے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ڈیمز بنائے جائیں گے جبکہ کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 13 دروں پر ڈیمز کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے نیسپاک سے معاہدہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ڈیمز بنائے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فزیبلٹی رپورٹ کے لیے 1 ارب 25 کروڑ کے فنڈز فراہم کردیے ہیں، کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے۔ پہلے ڈیم کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جون میں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیمز بننے سے 2 لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، ڈی جی خان اور ر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں بھی آبی ذخیرے بنائیں گے۔

  • کوہ سلیمان  کے علاقے عافی بند میں وزیراعلیٰ کی آمد، لوگ خوشی سے نہال

    کوہ سلیمان کے علاقے عافی بند میں وزیراعلیٰ کی آمد، لوگ خوشی سے نہال

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عافی بند کے علاقے میں اسکول،پکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے علاقے عافی بند کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو بکریوں کےدودھ کی چائے پیش کی گئی۔عثمان بزدار نے پانی کی بوتل کے بجائے گڑھے سے پانی منگوا کر پیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو علاقے کے لوگوں نے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے موقع پر لوگوں کو ہمہ وقت پانی کی فراہمی کے لے ٹینکی رکھوانے کی ہدایت کی۔

    عثمان بزدار نے عافی بند کے علاقے میں اسکول،پکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بستی زین سے آنے والے راستے کو پبلک پارک ڈکلیئر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سفید کوہ بلٹ جیسا علاقہ پنجاب کا حصہ ہے مگر ترقی میں صدیوں پیچھے ہے،علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے وزارت اعلیٰ کا منصب ملا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں ،جو پہلے تھا آج بھی وہی ہوں، آپ میرے ساتھی ہیں اور آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ عافی بند آنے والے قبائلیوں نے تصاویر بنوائیں ،زندہ باد کے نعرے لگائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نےای گورننس پرمبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز ہوگیا، بلڈرز، ڈویلپرز، کے لیے اجازت نامے ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل کا اجرا ہوچکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ون ونڈو سروس کا دائرہ کار وسیع کر کے عوام کی دہلیز تک پہنچا دیاگیا ہے،اس سے پہلے یہی کام مہینوں اور اکثرسالوں میں مکمل ہوتے تھے۔

    بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

  • عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے،عثمان بزار

    عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے،عثمان بزار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پرعملدرآمد تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات ،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے۔

    عثمان بزدار نے عید پرڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،انتظامی افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے آرام کے لیے اپنی خوشی قربان کرنے والے قابل ستائش ہیں،ڈیوٹی کو دوسری کی سہولت کے لیے انجام دینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا صورتحال میں بہتری آ رہی ہے،احتیاط ضروری ہے،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور پابندی سے ماسک پہننے والے لوگ قابل تحسین ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون پر شہریوں کا شکرگزار ہوں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کرونا کی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کرونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔

  • عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    لاہور: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،صوبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لوگوں سے مل کر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔

    دوسری جانب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں،بلوچستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ہمیشہ یہاں سے محبت ملی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے درمیان صنعت وتجارت کو فروغ دیا جائےگا،بلوچستان،پنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں،پنجاب حکومت نے خیرسگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبےشروع کیے۔

  • تربت میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتال بنانے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    تربت میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتال بنانے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تربت میں پنجا ب حکومت کی جانب سے اسپتال بنانے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشین میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسٹ ہاؤس میں قبائلی وسیاسی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کو زیادہ فنڈ دے رہے ہیں،بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پنجاب اپنا کردار ادا کرےگا،دونوں صوبے مل کر وفاق سے اپنی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تربت میں پنجا ب حکومت کی جانب سے اسپتال بنانے جا رہے ہیں، تفتان میں زائرین کے لیے کمیونٹی سینٹر قائم کیا جائے گا، کمیونٹی سینٹر کے لیے ایک ارب کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے،ماضی میں آتا رہا ہوں،بلوچستان آکر جو خوشی ملی ہے اسے بیان نہیں کرسکتا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پنجاب کی معاونت خوش آئند ہے،ایسے کام کر کے جائیں گے جو آنے والی حکومت کے لیے مثال بنیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو ملتان کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سردار عثمان بزدار نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا بھی دورہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کاحق تھا جو دیا جا رہا ہے،پہلےمرحلے میں500 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جا رہا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ کو مکمل طور پر فعال کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراؤں گا،ہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    آندھی کے بعد کی صورت حال، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول لاہور میں نکل آئے

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں  اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل  دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اصلاحات اور اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریونیو پر شکایات کے ازالے کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی،ریونیوکا ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی 7 دن میں بنیادی اصلاحات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے صرف نعرے لگائے،سابق دورمیں پٹوار کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدام نہیں کیا گیا،ہماری حکومت سابق دور کا بگاڑ درست کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

  • وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آکسیجن پلانٹس لگانے کا بڑا منصوبہ

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آکسیجن پلانٹس لگانے کا بڑا منصوبہ

    لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آکسیجن پلانٹس لگانے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آکسیجن پلانٹس لگانے کے منصوبے کے اہم مندرجات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سپلائی کے لیے 8 اضلاع میں آکسیجن پلانٹس لگانے کا ابتدائی منصوبہ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ 10 آکسیجن پلانٹس کی روزانہ 100سلنڈر آکسیجن پیداوار کی صلاحیت ہوگی، ماہانہ 30 ہزار آکسیجن سلنڈر صوبہ بھر کی 125 ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی ضرورت پوری کر سکے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں سالانہ اوسطاََ 124549 سلنڈر، کل چار سال میں 498198 آکسیجن سلنڈر استعمال ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ساوتھ پنجاب میں آکسیجن پلانٹس لگانے کے لیے وہاڑی، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور لیہ کے اضلاع زیر غور ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سینٹرل پنجاب میں اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مرید کے جہلم اور حافظ آباد کے اضلاع زیر غور ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ 10 سال میں اپنے آکسیجن پلانٹس لگانے سے تقریبا 3.81بلین خرچ آئے گا، 10سال کے لیے مارکیٹ سے آکسیجن خریداری کا تخمینہ خرچ تقریبا 11.50بلین ہوگا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے اپنے آکسیجن پلانٹس لگانے سے دس سال میں 8 بلین کی بچت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بچت کے ساتھ ساتھ پیدا کی گئی آکسیجن کا معیار بھی بازار کی نسبت بہتر ہوگا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بندی مکمل کر کے حتمی پلان کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گا۔