Tag: سردار عثمان بزدار

  • نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با اختیار ہوں گے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے، پولیس کوعوام کا خادم بنائیں گے۔

  • تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزارکرایا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرجنگلات سردارمحمد سبطین نے ملاقات کی جس میں شجرکاری مہم پر پیشرفت اورقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے شجرکاری مہم پر صوبائی وزیرجنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کو ہرصورت قبضہ مافیا سے واگزارکرایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصا ف کی حکومت نے آتے ہی طاقت ورمافیا پر ہاتھ ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزارکرایا جا چکا ہے، با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

  • آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریں گے‘ عثمان بزدار

    آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وسائل کم ہیں لیکن پھربھی عوام کی فلاح دل کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وسائل کم ہیں لیکن پھربھی عوام کی فلاح دل کے قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ اعداد کا ہیرپھیر نہیں بلکہ وسائل کے اندرترقیاتی عمل کا عکاس ہوگا، کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کی بجٹ میں بنیادی حیثیت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پانی، صحت، تعلیم اوردیگر شعبوں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گےجن کےبہتراثرات صوبے میں نیچے تک جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

    نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی اراکین اسمبلی میرے دست وبازو ہیں، پنجاب اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے۔

  • موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 100 روزہ پروگرام پر عمل کے لیے وزارتوں کو اہداف دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متعین کردہ اہداف پر پیش رفت کی نگرانی خود کر رہا ہوں، 100 روزہ ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پروگرام پر ہر قیمت پر عملدر آمد کیا جائے گا، موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت انصاف کی بالادستی، میرٹ اور گڈ گورننس کو فروغ دے گی۔


    مزید پڑھیں : نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار


    یاد رے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔

  • پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار

    پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔

    سردارعثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

  • ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس: چیف جسٹس کا واقعے کی دوبارہ انکوائری کرانے کا حکم

    ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس: چیف جسٹس کا واقعے کی دوبارہ انکوائری کرانے کا حکم

    اسلام آباد : ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے پرازخود نوٹس کی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کے طلب کیے جانے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور احسن جمیل گجر پیش ہوئے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنے صرف 3 دن ہوئے تھے جب مانیکا فیملی اور پولیس کے واقعے کا علم ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے طریقہ کار کا علم نہیں تھا، طریقہ کار سمجھ لیا ہے ایک مرتبہ موقع دیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدالت میں اور عدالت کے باہراپنے رویے پرمعافی مانگتا ہوں، جب سے وزیراعلیٰ بنا ہوں لوگوں سے خود ملتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار نے عدالت میں بتایا کہ احسن جمیل گجرکے مانیکا فیملی کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی کلیم امام نے پولیس افسران کی ذلت کرا دی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ رات کو کیوں کہا مجھے صبح اس پولیس افسر کی شکل نہیں دیکھنی، وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ ایسا حکم جاری نہیں کیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ صاحب سب رابطے کھل کرسامنے آجائیں گے، پولیس کو غیرسیاسی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی نے اپنی تحقیقات میں رعایت دینے کی کوشش کی، پولیس افسر کیوں کسی کے ڈیرے پرجائیں، کیا اس انداز سے بڑے صوبے کو چلانا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ احسن جمیل گجربچوں کے گارڈین کیسے ہوگئے، مانیکا فیملی کے بچوں کے والد زندہ ہیں۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ رات ایک بجے کا تبادلہ ہضم نہیں ہورہا، رات گئے تبادلے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، آجی جی کلیم امام کے خلاف سخت آبزرویشن دیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس غیراخلاقی تھا، اجلاس پرآرٹیکل 62 ون ایف لگ سکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے آئی جی کلیم امام کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سینئر پولیس افسر خالد لک کو نئی انکوائری رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    آئی جی کلیم امام کی رپورٹ مسترد

    چیف جسٹس نے سابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ مسترد کی جاتی ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی اور ڈی پی او کی رپورٹ میں تضاد ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ احسن جمیل گجرسے آپ نے کیا سوال کیا؟ ایک شخص کو بچانے کے لیےغلط بیانی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کو پولیس کے محکمے کی عزت کا پاس نہیں، آپ کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے، آپ جانتے ہیں اس کے اثرات کیا ہوں گے ؟۔

    سابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے کہا کہ میں آپ جناب سے رحم کی اپیل کرتا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب نے بلایا توآپ نے جانے سے انکارکیوں نہ کیا۔

    یاد رہے کہ سابق آئی پنجاب پولیس سید کلیم امام کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔

  • عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود نے ملاقات کی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ان کی توقعا ت پرپوری اترے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جوکے پی پولیس میں لائی گئیں۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    واضح رہے کہ 24 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    سردارعثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلےمیں کامیابی پرمبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلےمیں کامیابی پرمبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باکسرعامرخان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو سپرویلٹرویٹ مقابلے میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عامر خان نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، ان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عامرخان نے ثابت کیا کہ وہ پیشہ ورانہ اورباصلاحیت باکسرہیں، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عامر خان کو مستقبل میں بھی کامیابیاں دے۔

    عامرخان نے کولمبین باکسرکو شکست دے دی

    خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کولمبین باکسر کو شکست دی تھی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرعامرخان کا کہنا تھا کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس سے مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا۔

    عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا تھا۔

  • 7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 7 ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شاہینوں نے شجاعت وبہادری کی عظیم داستان رقم کی، پاک فصائیہ نے جرات سے ملکی دفاع کیا اوردشمن کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 7ستمبرکوپاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست ونابود کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کرداردفاعی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وطن کے لیے جانیں نچھاورکرنے والے جانبازقوم کے ہیرو ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا شماردنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، آج بھی پاک فضائیہ دشمن کی ہرچال کاجواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

  • نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا، دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جو بھی آتا ہے مسئلہ حل کرتا ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آئی جی آپ کے کہنے پر تبدیل ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں، معاملہ عدالت میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 56 کمپنیز میں کرپشن کا معاملہ نیب میں ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک چوہدری سرور کو دیا ہے۔ چیف سیکریٹری اکبر درانی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سنجیدہ کیس ہے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے گی، اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے۔ کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔