Tag: سردار عثمان بزدار

  • نیا بلدیاتی نظام لائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    نیا بلدیاتی نظام لائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، انشا اللہ نتائج دیں گے اور عوام کو جلد تبدیلی کا احساس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، نئے بلدیاتی نظام میں مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کو لے کر تیزی سے آگے بڑھیں گے، میری ٹیم محنتی اور باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ انشا اللہ نتائج دیں گے اور عوام کو جلد تبدیلی کا احساس ہوگا، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے کارکن کی حیثیت سے دن رات ایک کردیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے، معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اصلاحات کریں گے۔

    سردار عثمان بزادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اسپتالوں کی حالت زارکوبدلیں گے، معیاری سہولتوں کے لیے متعلقہ حکام کومتحرک اندازمیں کام کرنا ہو گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظرآئے گی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے‘عثمان بزدار

    پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسٹیشن کمانڈرڈاکٹرساجد محمود نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان نیوی کے بہادرسپوتوں کی شجاعت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری حدود کی حفا ظت کے لیے پاک نیوی کے کردارکی دنیا معترف ہے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت ہے، پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نےملکی دفاع کے لیے گرانقدرخدمات انجام دی ہیں، قوم کو پاکستان نیوی کی بہادری وشجاعت پر فخر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے قدرتی آفات میں بھی عوام کی بے لوث خدمت کی، تعلیم وصحت کے میدان میں پاکستان نیوی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

  • جنوبی پنجاب کےعوام کوان کے حقوق ملیں گے‘ عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کےعوام کوان کے حقوق ملیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جو خیبرپختونخواہ پولیس میں لائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کےعمائدین کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پرسردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےعوام کو ان کے حقوق ملیں گے، ڈی جی خان میں مویشی چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کنٹرول کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ان کی توقعا ت پرپوری اترے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جوکے پی پولیس میں لائی گئیں۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

    پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    واضح رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف کام کام اور صرف کام ہے، ہمیں تبدیلی لانی ہے جو آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔