Tag: سردار عثمان بزدار

  • مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،کرونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرایا جائےگا،ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوامی نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،ساڑھے 11ارب لاگت سے نئے مدراینڈ چائلڈ اسپتال قائم ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 196بنیادی مراکز صحت میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب مختص کیے،32 ارب سے فراہمی ونکاسی آب،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ،دیگر منصوبے مکمل ہوں گے۔

    سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فعال ہو جائےگا،بہاولپور، ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور اے آئی جی تعینات ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، اے آئی جی کی تعیناتی کے لیے پوسٹوں کی منظوری دے دی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے فنڈ اپنے حلقوں میں لگائے،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی حکومتوں کے الیکشن کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کرونا وائرس سے پیدا صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو علاج کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے علاج میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائےگا، پنجاب کے اسپتالوں میں خالی بستر بھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی ہیں، اسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے ضروری دوائیں دستیاب ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،زندگیوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات تسلسل سے جاری رہیں گے،کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بزنس ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے پر عمل کرایا جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر مجموعی طور پر 1 ارب 76 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انڈر پاس منصوبے کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ1 ارب9 کروڑ روپے لگایاگیا،حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے 13 کروڑ روپے بچت کی، جس کے بعد تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی7 کنال اراضی پر تعمیر 4 ماہ میں مکمل ہوگی،منصوبےکی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،تعمیراتی لاگت میں بچت پر ایل ڈی اے حکام کو شاباش دیتا ہوں،قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں۔

    سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے،ماضی کے دور میں ترجیح پیسہ بنانا تھا،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچایا گیا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں،13کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا،مزید سہولتیں فراہم کریں گے،لاہور میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے۔

  • پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اصولی منظوری دے دی۔

    وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا، ایس اوپیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا۔ وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اقدامات سے وفاق کو آگاہ کر دےگی،شہر اور ایک سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام نے مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضر وری ہے۔

    پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

    دوسری جانب پنجاب میں شاپنگ مالز کے علاوہ آٹوموبل انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، تمام شعبوں میں احتتاطی تبداپیر اپنانے سے متعلق پابند کیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔سسٹم سے قیدیوں، اسٹاف، انتظامی اور دیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

    پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا پنجاب کی7جیلوں میں فوری طور پر آغاز کر دیاگیا ہے، پریزن انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا، قیدیوں کی آمدورفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور ریکارڈ رکھا جائے گا، ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جاسکے گا۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ڈی سی او قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ جیلوں کے حالات سدھارنے کا آغاز کیاگیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں دورے کر کے جیلوں کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں،قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی جیلوں میں ایئرکولر اور واٹر کولر بھی لگائے جائیں گے،جیل میں باقاعدہ اصلاح کا 100سال بعد پہلی مرتبہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کر دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے کتاب تیار کرنے پر وزیراسکولز ایجوکیشن اور ٹیم کو مبارکباد دی اور جدید تقاضوں کے مطابق کتاب مرتب کرنے کی کاوش کو سراہا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بچوں کے لیے جدید انداز میں کتاب کو تیار کیا ہے،بچوں کے لیے ایسی کتاب پہلے کبھی متعارف نہیں کرائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کتاب آسان اور کم وزن رکھی گئی ہے،کتاب میں اردو،انگلش کے ساتھ دیگر زبانوں کا ترجمہ شامل کیا گیا ہے،اسکولوں کے بچوں کو یہ کتاب پڑھنے میں آسانی ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے،بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب وزیراسکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے پر نئی کتاب بچوں کو دی جائےگی،بچے اسکول میں کتاب سے استفادہ کرسکیں گے،کتاب کے صفحات کا مٹیریل خراب نہیں ہوسکتا۔

  • پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں 2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائرایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2014 میں ترمیم اور ایل ڈی اے لینڈیوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائدکر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے اور نئی ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کےم طابق جاری رہے گی۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا،کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو ساتھ لےکر چلوں گا،صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوسہولت دینے کے لیے سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائیں گے،سیاسی و انتظامی ٹیم فیلڈ میں نکل کر عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کرونا وبا کی صورتحال،حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں متاثرہ مریضوں کےعلاج کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنے اور پنجاب میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،ٹیسٹنگ سہولت کی استعدادکار جلد 10ہزارتک بڑھائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق 8 نئی لیبارٹریز بنا رہے ہیں،کمزور طبقے کو ریلیف کے لیے مالی امداد کے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔

  • ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف امداد پروگرام کے تحت24 گھنٹے میں مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی، ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کو 1 ارب 46 کروڑ 47 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے آغاز کے 24 گھنٹے میں امداد منتقل کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 30 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔