Tag: سردار عثمان بزدار

  • کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا، عثمان بزدار

    کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان سےمصافحہ کیا۔انہوں نے نےاراکین کی جانب سے پیش تجاویز پر فوری احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کریں گے، سرگودھا ڈویژن کے کئی علاقے اب بھی ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی تعلیم،صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے، پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے،کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات میں اسٹاف کی کمی کو فی الفور دور کیا جائے۔

    فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائےگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولپور سے ڈی جی خان پہنچے جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات، ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشرگروپ،اتحادی بھی ساتھ ہیں۔

    آٹے کے بحران سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، عوام کی سہولت کے لیے شہروں، تحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس بڑھا دیے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے35 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی اور علاقے پرخرچ نہیں ہوسکیں گے، علاقےکی ترقی،عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کرکام کر رہے ہیں۔

    کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، جہانگیر ترین

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

  • مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی، مل کرعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔

    ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو سخت موسم سےمحفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی سے بچاؤ کے لیےعارضی پناہ گاہوں کا قیام جلدعمل میں لایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں مستقل نہیں وہاں عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں، بےگھرافراد کوسخت موسم سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عارضی پناہ گاہیں قائم کر کے رپورٹ بھجوائی جائے۔

    شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

  • پنجاب کابینہ نے پرول ایکٹ2019 کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے پرول ایکٹ2019 کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے پرول ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن وامان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بائیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019 کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری اسکولز میں طلبہ کے لیے اردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، پہلی کلاس سے پانچویں تک اردو زبان میں تعلیم دی جائے گی، پہلی کلاس سے پانچویں تک انگریزی کو بطورمضمون پڑھایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

    چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

  • چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں پناہ گاہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ نیکی کا کام ہے،اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پناہ گاہ کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے نعمت کے مترادف ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پناہ گاہ کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھائیں گے، بے گھرافراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمےداری پوری کر رہی ہے، معاشرے کے پسے افراد کے لیے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ رواں سال 23 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسافروں کے لیے بنائی گئی مستقل پناہ گاہ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے یہ احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

  • 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نےعوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ہوا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی لمبی فہرست ہے، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں، 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے ہر سیکٹرمیں کام کیا ہے، صحافیوں کو پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ میں شامل کرے گی، ڈویژنل سطح پر صحافی کالونی کا اجرا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی بنیادی ہدف ہے، 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

    ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کروائیں گے۔

  • اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر کا کہنا ہے کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدور، جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جلد پارٹی کارکنان سے ہر ضلع میں جا کرملاقاتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب کی کارکردگی دیگرصوبوں سے بہتر ہے، ایسے عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

    صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

  • پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں تاکہ مکمل انصاف ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔

    وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • سری لنکن ٹیم کی آمد کرکٹ کے میدان میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے،عثمان بزدار

    سری لنکن ٹیم کی آمد کرکٹ کے میدان میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، سری لنکن ٹیم کی آمد کرکٹ کے میدان میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، سری لنکن ٹیم کی آمد کرکٹ کے میدان میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے، شائقین کرکٹ ٹیسٹ میچوں سے محظوظ ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرکٹ کے میدان آباد ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، امید ہے سری لنکن ٹیم کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچی تھی۔ پاکستان میں 10 سال بعد کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا جہاں سری لنکن ٹیم اپنے ورلڈ چیمپئن شپ میچز کھلیے گی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔