Tag: سردار عثمان بزدار

  • بلوچستان سے مواصلاتی رابطے بہتر کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    بلوچستان سے مواصلاتی رابطے بہتر کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیرصنعت بلوچستان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم کشمیرکےعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مودی سرکار کےغیرقانونی ہتھکنڈوں کومسترد کرتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیروترقی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، بلوچستان سے مواصلاتی رابطے بہتر کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی جی خان ایئرپورٹ کومزید توسیع دی جائے گی، اقدام سے بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرومیں اسٹیل برج کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سخی سرور روڈ اور تونسہ ہائی وے کی توسیع کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

    سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

  • مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکارکا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پرڈاکہ ہے، غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کودبایا نہیں جاسکتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، مودی سرکار کا فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل اور چنیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد اور چنیوٹ میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

    فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کوصحت کارڈ سےعلاج معالجےکی مفت سہولت ملے گی اور چنیوٹ کی23 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کے ذریعےعلاج کی مفت سہولت میسرآئے گی۔

    غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارڈ رکھنے والامعیاری اسپتال میں علاج کرا سکتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزارکا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے، صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑافراد مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

  • پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

    پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے، عوام کو پانی اور بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس میں ملاقات کیلئے آنے والے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سروربھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی کی تجاویز، سفارشا ت اور مسائل خود نوٹ کرتے رہے۔وزیراعلیٰ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ان کے مسائل کے جلد حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    چار گھنٹے طویل ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کئے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کر چکی ہے۔نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن میں500 ترقیاتی منصوبوں پر152 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کیلئے مثالی ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ فیصل آباد میں واسا کو فعال بنایا جائے گا۔

    انفراسٹرکچر ٹیکس کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے۔

  • سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا، نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن پر پہلی باربڑے بڑے لوگ کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

    سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • سرکاری خزانے کو بےدردی سے لوٹنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    سرکاری خزانے کو بےدردی سے لوٹنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری خزانے کو بےدردی سے لوٹنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کے اسیکنڈل ہر روز منظرعام پرآ رہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ امین ہونے کے جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کے اسیکنڈل ہر روز منظرعام پرآ رہے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد اور واویلا ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کو بچا نہیں پائے گا۔

    سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

    وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ چیلنج ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا، بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1989 سے اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی اس وقت 7 ارب 53 کروڑ ہے جبکہ سنہ 2100 تک یہ 11 ارب 20 کروڑ ہوجائے گی۔ آبادی کے لحاظ سے چین اور بھارت دنیا کے دو بڑے ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی آبادی ایک، ایک ارب سے زائد ہے اور یہ دنیا کی کل آبادی کا 37 فیصد حصہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں، خوراک، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل ہنگامی طور پر حل طلب ہیں۔

  • عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کے فرسودہ اوربوسیدہ نظام سےعوام کوکچھ نہیں ملا، گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، نظام درست کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے نظام کودرست نہیں کیا گیا، ماضی کے فرسودہ اوربوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں، نظام درست کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتربنائے گی، اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹری شریک ہوں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

  • جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال پربریفنگ دی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ نئے مالی سال کابجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔