Tag: سردار عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کابینہ کا اجلاس ہر 15 روز بعد ہوتا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس اور رمضان پیکج 2019 کی کابینہ نے حتمی منظوری دی تھی۔

    کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

  • عوامی مفاد کے لیے سچائی کو سامنےلانے والے صحافی قابل تحسین ہیں، عثمان بزدار

    عوامی مفاد کے لیے سچائی کو سامنےلانے والے صحافی قابل تحسین ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صحافت اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہ آزاد میڈیا بہترین ترجمان، نقیب اور نقاد ہوتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا، میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی مفاد کے لیے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں، صحافت اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی، اب ہر آدمی فخر سے زندگی بسر کرے گا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی، اب ہر آدمی سر اٹھا کر فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور یہ اُن ہی پر خرچ ہوں گے، سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

  • پنجاب حکومت کا صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صنعتی کارکنوں کے لیے لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ محنت کی کارکردگی، صنعتی کارکنوں کی فلاح کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں صنعتی کارکنوں کوریلیف دینے کے ساتھ ان کی کم ازکم تنخواہ 15000 سے بڑھا کر 16500 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی کارکنوں کو خصوصی لیبرکارڈ جاری کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لیبرکارڈ سے کارکن رعایتی نرخوں پراشیا حاصل کرسکیں گے، صنعتی کارکنوں کے لیے لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کے اسپتالوں میں آٹومیشن سسٹم لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اسپتالوں میں مریضوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکے گا۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے‘ عثمان بزدار

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ہرسطح اورہرموقع پرامن کی راہ کو اپنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں صوبے میں سیلاب سے نقصان پردکھ کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری اورپنجاب حکومت کی ہمدردیاں بلوچ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے تعاون کریں گے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، ہمارے دکھ درد اورخوشیاں سانجھی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکارنے الیکشن کے لیے خطے کا امن داؤپرلگا دیا، پاکستان کی تحمل، امن کی پالیسی کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اسٹیٹس مین کا کردارادا کیا، وزیراعظم کے بروقت اورمثبت اقدامات سے ملکی امیج بلند ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنےعمل سے ثابت کیا وہ امن کے داعی ہیں، بھارت کوجنگی جنون سے باہرآکرمذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم نے ہرسطح اورہرموقع پرامن کی راہ کواپنایا ہے۔

  • ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفرمیں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نےعوامی خدمت کو اپنا شعاربنایا، سابق دورمیں عوام کوترقیاتی منصوبوں کے نام پردھوکا دیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل سے پہلوتہی کی گئی، ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی، سابق دورکی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان کےعوامی خدمت کے ایجنڈے کومکمل کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفرمیں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے، ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دورحکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

  • پنجاب کےہربچےکو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘ عثمان بزدار

    پنجاب کےہربچےکو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دانش اسکولوں کی تعمیر میں گھپلے پر قومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت دانش اسکول اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہربچے کواعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دانش اسکول اورسینٹرآف ایکسی لینس کے منصوبے میں بہتری لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے اخراجات میں کمی پرانتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکولوں کی تعمیرمیں گھپلے پرقومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دانش اسکول میں چھٹی کی بجائے آٹھویں جماعت تک داخلے لینے کی تجویز کے جائزے کی ہدایت کردی۔

    کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپر حاضری دی، انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے۔ سردار عثمان بزدار ذاتی خرچ پراہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدینہ منورہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انہوں نے عثمان بزدار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

    اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، دو درجن ایم پی ایز کے نون لیگ سے رابطے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات ہوئے تو نون لیگ کا بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین، چیف سیکرٹری اوردیگرحکام شریک ہیں۔

    سردار عثمان کی زیرصدارت اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ق لیگ کے باؤرضوان نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    اس سے قبل گورنرہاؤس میں آج صبح دس بجے نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میںا ن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔

    سردار عثمان بزدار نے کمپنی کی کشتیوں کو سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی کے دیگراثاثے اور عمارت بھی محکمہ سیاحت اور محکمہ آبپاشی کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے۔

  • شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے‘ عثمان بزدار

    شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اوربہترغذا کے استعمال سے کینسر کے مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابتدائی سطح پر تشخیص ہونے سے کینسر کا مناسب علاج ممکن ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اوربہترغذا کے استعمال سے کینسر کے مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے بڑےاداروں کی ضرورت بڑھ چکی ہے، شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے۔

    کینسرکے خلاف آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ آج دنیا بھرکی طرح پاکستا ن میں بھی کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہاہے، اس دن کا مقصد لوگوں کو اس مرض کے خطرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

    کیسنر کے خلاف آگاہی کی عالمی تنظیم ’دی انٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسر‘ نے سال 2000ء کے چارٹر آف پیرس کے تحت 2005ء میں کینسر کے خلاف عالمی آگاہی کا آغاز کیا تھا۔ چارٹرآف پیرس میں چارفروری کو کینسرکے عالمی دن کے طورپر منتخب کیا گیا تھا لہذا 2006ء سے ہرسال چارفروری کو کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • تبدیلی کے سفرمیں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے‘ عثمان بزدار 

    تبدیلی کے سفرمیں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے‘ عثمان بزدار 

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے، ترقی وخوشحالی کے حقیقی منصوبے آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوارمیں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پرضائع کیے گئے، موجودہ حکومت نے مختصرعرصے میں عام آدمی کی فلاح کےعملی اقدامات کیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے،ترقی وخوشحالی کےحقیقی منصوبےآگےبڑھائیں گے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل کی جابب بڑھ ر ہا ہے۔

    قانون کی بالادستی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انصاف کا حصول نہیں وہاں بگاڑپیدا ہوجاتا ہے، انصاف اورقانون کی بالا دستی کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اوربد عنوانی کا خاتمہ ہمارامشن ہے، انصاف پرمبنی معاشرہ سماجی، معاشرتی، اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، قانون کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔