Tag: سردار عثمان بزدار

  • قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رہے گی‘ عثمان بزدار

    قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رہے گی‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پرعملدرآمد جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے قصور کےعلاقے ڈھنگ شاہ میں شہری کے گھرسے قبضہ چھڑا لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بااثرافراد کے خلاف پولیس کوہدایات جاری کی تھیں۔

    قصورڈھنگ شاہ میں مقامی با اثرافراد نےغریب شہری کے گھرپرقبضہ کرلیا تھا، غریب شہری نے گھر واگزارکرانے پروزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رہے گی، شہریوں کی جائیدادوں پرقبضے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حکومت قبضہ مافیا کوکسی صورت برداشت نہیں کرے گی، قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پرعملدرآمد جاری رہے گا۔

    قانون کی بالادستی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انصاف کا حصول نہیں وہاں بگاڑپیدا ہوجاتا ہے، انصاف اورقانون کی بالا دستی کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اوربد عنوانی کا خاتمہ ہمارامشن ہے، انصاف پرمبنی معاشرہ سماجی، معاشرتی، اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔

  • پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

    پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی سے زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب لاہور میں کینال روڈ پر 23 سالہ عمیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی کٹی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا

    یاد رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچے کا گلا کٹ گیا تھا، بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گشت کرنے والی ڈولفن پولیس کا اہلکار گردن پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

  • پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کیا جائے، وزیراعظم

    پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کیا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ والے اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بھی پولیس کے نظام کوبہترکیا جائے اور پولیس کی اسکروٹنی کا عمل تیز کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اسکروٹنی کا عمل شروع کرچکے ہیں، پولیس کی مکمل اسکروٹنی کے لیے 6 ماہ درکارہیں۔

    ساہیوال واقعے پر اجلاس، حکومت کا پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100 پولیس اسٹیشن ماڈل بنائیں جائیں گے، پنجاب میں خیبرپختونخواہ طرز کا پولیس ایکٹ لا رہے ہیں۔

  • پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

    پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کےذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔

    پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیراعلیٰ‌ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔

    وزیراعظم کے وژن کے تحت اداروں کو بااختیار بنائیں گے، سردارعثمان بزدار

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت فلاح عامہ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، صوبے کے عوام کی ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میرے لیے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور انہیں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلیٰ ترقیاتی کاموں سے متعلق کابینہ منظوری کے بعد اہم اعلانات کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چیمبرآف کامرس کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، انہیں پنجاب کوامن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سردارعثمان بزدار گزشتہ دن سے صوبائی کابینہ سمیت 3 روزہ دورے پرہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی، عوام دوست پالیسیوں سے تحریک ا نصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔

    عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے‘ عثمان بزدار

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دورپائیدارترقی اورعوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے، تحریک انصاف نے چند ماہ میں وہ کام کیے جو ماضی میں برسوں میں نہ ہوا۔

  • یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعطم عمران خان نے سردار عثمان بزدارکی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر شیئر کی ہے کہ جس میں عثمان بزادر عام لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، میرےانتخاب کی وجہ سے پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا۔

    ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تو پارٹی سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا تھا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ محلات میں رہنے والا ہوگا، کروڑوں کمائے ہوں گے۔

  • ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار

    ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کا معیارزندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، لوگوں سے مصافحہ کیا اورمسائل سنے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 90 دن میں جتنا کام کیا ماضی کی حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

    ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں‘عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں،عوام کا حق ہیں۔

  • عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

    وزیراعلٰی نے حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت ﷺ کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں، ہم پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، متعلقہ ادارے اسی تناظر میں فول پروف اقدامات یقینی بنائیں اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

    وزیراعلٰی پنجاب نے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو امن عامہ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    گذشتہ روز بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔ شہریوں کے روزمرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، ٹریفک کے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

    انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔

  • کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ‘ عثمان بزدار

    کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے 10 سال سے زیادہ پی ٹی آئی کی 2 ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کوبنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کوان کی توقعات کے مطابق حل کیا جائے گا، کپتان ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے صلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔

    نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔