Tag: سردار علی شاہ

  • اساتذہ ہٹلر نہ بنیں ٹیچر بنیں، صوبائی وزیر تعلیم کا مشورہ

    اساتذہ ہٹلر نہ بنیں ٹیچر بنیں، صوبائی وزیر تعلیم کا مشورہ

    کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سارا ملبا بچوں پر ڈالتے ہیں کہ سرکاری اسکولز میں بچے نہیں پڑھتے، اساتذہ ہٹلر نہ بنیں ٹیچر بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقامی ہوٹل میں سندھ حکومت کی جانب تعلیم سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انگریزی زبان کو کیوں اہمیت دیتے ہیں اپنی زبان بولنےکےبجائے انگریزی زبان بولنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

    سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں کوئی انگریز نہیں بیٹھا، سب اردو زبان سمجھنے والے ہیں، ہم بچے کو یہ سکھاتے ہیں کہ بڑا انسان وہ ہے، جو پیسہ کمائے، کسی نے اسکولوں کو اون نہیں کیا، اسکولوں کو اوطاق بنا دیا جاتا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم سارا ملبا بچوں پر ڈالتے ہیں کہ سرکاری اسکولز میں بچے نہیں پڑھتے، اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اساتذہ ہٹلر نہ بنیں وہ ٹیچر بنیں۔

  • میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ جاگ گیا، نقل کرانے والے 47 اساتذہ معطل

    میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ جاگ گیا، نقل کرانے والے 47 اساتذہ معطل

    کراچی: میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد سندھ کا محکمہ تعلیم جاگ اٹھا، وزیر تعلیم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، امتحانات میں نقل کرانے کے الزام میں صوبے کے 47 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر امتحانات میں نقل کرانے کے الزام میں 47 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم نے امتحانی فرائض میں غفلت پر اساتذہ کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اساتذہ کا تعلق سکھر، گھوٹکی، پنو عاقل کے سرکاری اسکولوں سے ہے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کو ممتحن کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کیے گئے اساتذہ کو آیندہ احکامات تک کام کرنے روک دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں نقل کا راج برقرار

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

    مذکورہ 47 اساتذہ پورے امتحانات میں نویں دسویں کے امتحانات میں نقل کرانے میں ملوث رہے تھے، تاہم یہ فیصلہ میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات میں بھی نقل کا راج برقرار ہے، کئی شہروں میں پرچے وقت سے پہلے آؤٹ کر دیے گئے، اور طلبہ بلا خوف و خطر نقل کرنے میں مصروف رہے۔

    شکاپور میں موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے نقل کا بازار گرم رہا، کتابیں اور موبائل فون کے استعمال کے ذریعے طلبہ پرچا حل کرنے میں مصروف رہے، بورڈ کی چھاپا مار ٹیمیں غائب رہیں۔

  • عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے فیسوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکول مالکان کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر تعلیم نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیسوں میں سالانہ5فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم نہ ماننے والےاسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    سیدسردارشاہ کا مزید کہنا تھا کہ حلف کے مطابق ہر پرائیویٹ اسکول کو دس بچوں کو مفت تعلیم دینی ہے، اطلاعات ہیں کہ اکثر نجی اسکولز مفت تعلیم دینے کی ذمہ داری ادا نہیں کررہے جن کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیرقانونی قرار دے دیا ‘ 

    یاد رہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کے باوجود اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عدالتی احکامات نظرانداز‘ پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی جاری

    رواں ماہ تین ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا، والدین کا کہنا ہے کہ اضافی فیسوں کے علاوہ جون جولائی کی فیس اورسالانہ چارجز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔