Tag: سردار مسعود

  • کشمیر بھارت کے رحم وکرم پر رہا تو جنگ کو کوئی نہیں‌ روک سکے گا، سردار مسعود خان

    کشمیر بھارت کے رحم وکرم پر رہا تو جنگ کو کوئی نہیں‌ روک سکے گا، سردار مسعود خان

    نیویارک: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ نہتے اور پرامن کشمیری بھارت کی نو لاکھ مسلح ترین فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے باب چھ اور سات کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے۔

    سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا کے امن و سلامتی کو لاحق خطرات ٹالنے اور اسی لاکھ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں، کشمیر بھارت کے رحم وکرم پر رہا تو جنگ کو کوئی نہیں‌ روک سکے گا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر کشمیریوں کے حقیقی نمائندہ کی حیثیت سے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں کشمیریوں کے موقف اور نقطہ نظر کو پیش کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ نہتے اور پرامن کشمیری بھارت کی نو لاکھ مسلح ترین فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حقوق کی وکالت کررہے ہیں: شہر یار آفریدی

    انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بین الاقوامی برادری میں سے کوئی ان کی مدد کے لئے آگے نہیں آیا، ہم کشمیری سال ہاسال سے اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی، قتل عام اور نسلی تطہیر بند کرانے کا مطالبہ ایک تسلسل کے ساتھ کرتے چلے آرہے ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدگی سے نوٹس لے جس طرز عمل نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔

  • صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

    صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

    مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان کردیا۔

    اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے جنوبی ایشیاء کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے خلاف جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطہ میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کو ٹالنے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    سردار مسعد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کی بے حسی کا نتیجہ ہے جس بے حسی نے بھارت کو بے گناہ انسانوں پر مظالم ڈہانے کے لیے حوصلہ دیا ہے۔

    بھارت آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مسعود خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور مسلمانوں کی نسل کشی نہ صرف جنیوا کنونشن اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قرار دادوں سے بھی مکمل ا نحراف ہے جس کا عالمی برادری کو سخت ترین نوٹس لینا چاہیے ۔