Tag: سردار مہتاب

  • پشاور دھماکہ: گورنرسندھ  کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    پشاور دھماکہ: گورنرسندھ کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    کراچی: پشاور مسجد سانحہ پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے۔

     گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دہشت گردی کی اس واردات پر افسوس کا اظہار کیا۔

     انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یہ سانحہ متاثرہ لواحقین کے ساتھ پوری قوم کے لئے بھی رنج و الم کا باعث ہے ۔

    انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

     ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس عفریت کے خاتمے کے لئے اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد اور ملک دشمن جتنا بھی زور لگا لیں ہم متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے۔

  • مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب اور عبد القادر بلوچ کی شرکت کی۔

    اجلاس میں آ ئی ڈی پیز کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ملٹری آپریشن کی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے ملکی استحکام کے لیئے عظیم قربانی دی حکومت آئی ڈی پیز کی ضروریات کا خیال رکھے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے علاقوں کی بہتر تعمیر نو کی جائے گی، وزیر راعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں ۔آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔وزیرعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن سے خطے میں امن استحکام آئے گا۔