Tag: سردی

  • امریکا میں شدید سردی اور بارش سے متعدد افراد ہلاک

    امریکا میں شدید سردی اور بارش سے متعدد افراد ہلاک

    امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔

    گورنر کینٹکی کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں، جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا کے بیشتر حصے بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تیز بارش کے بعد سرخ سیلاب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ششدر کر دیا

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

  • سردی کی ایک بار پھر واپسی کا امکان، بارش کی بھی پیشگوئی

    سردی کی ایک بار پھر واپسی کا امکان، بارش کی بھی پیشگوئی

    فروری جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے موسم بھی تبدیل ہو رہا ہے تاہم ایک بار پھر سردی کی واپسی کا امکان ہے اور بارش بھی ہو سکتی۔

    یہ پیشگوئی کی ہے بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں دہلی، اتر پردیش اور تلنگانہ سے متعلق جب کہ اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت ملک کے شمالی حصوں میں موسم سردی سے بتدریج گرمی کی طرف جا رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں سردی کی واپسی کی پیشگوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بنگلہ دیش میں طوفانی ہواؤں کا ایک دائرہ بنتا نظر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے پانچ دنوں تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں اس دوران دھند پڑنے اور راجھستان میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-fluctuation/

  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں

    کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 7، زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اضلاع میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کھلے مقامات پر کھڑا پانی جم گیا ہے، شدید سردی سے صبح اور رات کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر، اور سڑکوں، بازاروں میں رش معمول سے کم رہنے لگا ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شمالی اضلاع میں موسم شدید رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیش تر اضلاع می موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    دھند کے باعث تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک ہے، تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں اور دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، اور بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی ہیش گوئی کی ہے۔

  • کراچی میں  سردی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی : شہر قائد میں سردی میں کمی آگئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں اور کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہے گا۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی تاہم محکمہ موسمیات نے شہرکا موسم خنک اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم شہر قائد میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح ہنزہ منفی چھ ، کوئٹہ منفی تین، اسلام آباد ایک، پشاور تین اور لاہور میں سات ڈگری رہا۔

  • کراچی میں رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات،   درجہ حرارت 6 ڈگری پر آگیا

    کراچی میں رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات، درجہ حرارت 6 ڈگری پر آگیا

    کراچی : رواں موسمِ سرما کی آج سرد ترین رات اور صبح رہی، جس سکے سبب درجہ حرارت 6 ڈگری پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹھنڈ جم کر پڑ رہی ہے اور کراچی میں خنک ہواؤں نے شہریوں پر کپکپی طاری کردی۔

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ سردی ریکارڈکی گئی، جہاں درجہ حرارت6.2ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ گلستان جوہر7.5، شارع فیصل پر11.5 ڈگری ، ماڑی پور 10، بن قاسم میں درجہ حرارت11 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ شہر قائد میں سردی اور بڑھے گی۔

    بلوچستان میں سردی لہو جمانے لگی ہے ، قلات میں پارہ منفی دس تک جا پہنچا جبکہ زیارت میں منفی نوکوئٹہ میں منفی سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دھوپ میں بھی لوگ ٹھٹھرتے نظر آئے۔

    بالائی علاقوں میں برفباری سے کوہساروں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ وادی سوات میں سیاح کھنچے چلے آئے، سڑکیں،گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔

    شانگلہ بھی برف سے سفید ہوگیا، ضلع انتظامیہ نے برفیلے راستوں پر بغیر اسنوچین گاڑی چلانے پر پابندی لگادی ہے جبکہ وادی کاغان میں دو فٹ برفباری نے پارہ منفی سات ڈگری تک گرا دیا۔

    چترال میں بچے اور بڑے برف کے گولے بنا کر کھیلنے لگے، وادی نیلم اور لیپہ میں سفید موتیوں کی برسات نے منظر سحرانگیز کردیے جبکہ مظفرآباد،کوٹلی اور راولاکوٹ میں بارش نےموسم مزید سرد کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورشام کودھند پڑنے کاامکان ہے۔

    پشاور اور پہاڑی علاقوں میں سخت سردی پڑے گی، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم سرد رہے گا اور کہر پڑے گی۔

  • سردی کی چھٹیاں ختم، اسکول کھل گئے

    سردی کی چھٹیاں ختم، اسکول کھل گئے

    موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے تاہم پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے دی جانے والے موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے ہیں تاہم پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے کم ہے۔

    کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں سے کشیدہ صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث والدین کی بڑی تعداد نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔

    حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سردی کی شدت کے باعث پہلے روز اسکولوں میں طلبہ وطالبات کی حاضری معمول سے کم رہی جب کہ دیگر نے صبح سویرے سردی سے کپکپاتے ہوئے اسکولوں کا رخ کیا۔

    پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 13 جنوری تک جاری رہیں گی جب کہ خیبر پختونخوا میں اسکول 6 جنوری سے کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے میں سردی کی شدت بڑھنے اور کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

  • غزہ میں ایک ہفتے کے دوران ٹھنڈ سے 7 بچے خالق حقیقی سے جا ملے

    غزہ میں ایک ہفتے کے دوران ٹھنڈ سے 7 بچے خالق حقیقی سے جا ملے

    غزہ: خون جماتی سردی غزہ والوں کے لیے امتحان بن گئی ہے، غزہ میں ایک ہفتے کے دوران ٹھنڈ سے 7 بچے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں کمبل اور طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث ایک ہفتے کے دوران ٹھٹھرکر سات بچے جاں بحق ہو گئے۔

    فلسطینی مائیں بچوں کی جان بچانے کے لیے تڑپتی رہیں لیکن اسرائیلی جارحیت کے باعث ان تک امداد نہ پہنچ سکی، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد پہنچانے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، اور امداد نہ ملنے کے باعث بچے بھوک اور ٹھنڈ سے شہید ہو رہے ہیں۔

    شدید سردی میں بارش نے غزہ والوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہے، دیرالبلح میں خیمیں اڑ گئے، جب کہ متعدد خیموں میں پانی بھر گیا، بچے اور بوڑھے سردی میں خیموں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

    دوسری طرف اسرائیلی بمباری تھمنے کا نام نہیں لے رہی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    حماس کی بڑی کارروائی، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سردی سے شہید ہونے والوں میں دو ایسے جڑواں بھائی بھی شامل ہیں جو ایک ماہ قبل ہی پیدا ہوئے تھے، ان میں سے ایک ماہ کا علی البطران پیر کے روز وسطی غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال میں درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ سے انتقال کر گیا، جب کہ ایک ہی دن قبل اس کا جڑواں بھائی جمعہ البطران دیر البلح کے بے گھر خاندان کے خیمے میں سردی سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

    درندہ صفت اسرائیلی فورسز نے غزہ کے تقریباً 23 لاکھ تمام کے تمام باشندوں کو بے گھر کر دیا ہے، اور ان میں سے دسیوں ہزار ایسے ساحل پر عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں بارشیں ہو رہی ہیں اور تیز طوفانی ہوائیں چلتی ہیں۔

  • محکمہ موسمیات نے سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اورکہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخوامیں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    بیان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    بیان کے مطابق کراچی میں رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    کراچی میں آج رات بھی درجہ حرارت 8 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

  • کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

    کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہنا ہے کہ شہر قائد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے، شمال مشرق سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 نمبر پر موجود ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزشمال مشرقی افغانستان تھا۔

    رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلی زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی زلزلے کیجھٹکے محسوس کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار، اسپین بولدک سمیت متعدد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ? طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصانات کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

  • سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک؛ میجر شہید

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔