Tag: سردی لوڈشیڈنگ

  • شدید سردی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ ،  شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

    شدید سردی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ ، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

    لاہور: شدید سردی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے اور بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سےتجاوز کر گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی گیس کا بحران جاری ہے، جس کے باعث لسیکوسمیت تمام ڈسکوزمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔

    بند پاور پلانٹس نہ چل سکے اور نہ پیداوار بڑھ سکی، جس سے کم ترین بجلی کی طلب بھی پوری نہ ہو سکی، اس حوالے سے ذرائع این پی سی سی نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال5ہزار،میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، بجلی کی پیداوار11 ہزار طلب16 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔

    لسیکو میں صورتحال زیادہ خراب ہوگئی ہے، ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کےجانےآنےکاکوئی وقت مقررنہ ہوسکا۔

    چیف لسیکوکی طرف سےکسی قسم کا ڈیٹاجاری کرنے پربدستور پابندی ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی اور کمرشل صارفین کاکاروبار تباہ ہو رہا۔

    سردی میں گیس کی طلب بھی بڑھ گئی اور گیس پریشر مزید کم ہوگیا ، جس سے بیشترعلاقوں میں گیس غائب ہے ، جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل تندوروالےمہنگی ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں۔