Tag: سردی کی شدت میں اضافہ

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ میں دھند اور اسموگ متوقع ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ہے۔

    موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

  • ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان بھر میں موسم کے تیور نرالے ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے سردی کا پیغام سنا دیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں ہواوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار کڑاکے کا جاڑا پڑے گا۔ ادھر ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور کئی شہروں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ، استور اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔