Tag: سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

  • سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی : سائبیرین ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا، اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    آج شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں موسم سرد اور خشک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی نوید سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، کراچی کے شہری مزید سردی کےلیے تیار رہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔