Tag: سردی کی نئی لہر

  • سردی کی نئی لہر کراچی میں کب داخل ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    سردی کی نئی لہر کراچی میں کب داخل ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا تاہم حالیہ لہر میں 9 جنوری سے سردی کی شدت میں معمولی کمی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی تا خیبر ملک بھرمیں سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں سردی کی شدت میں بڑھنے لگی، کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت سات سے نو ڈگری ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات رہی، تاہم 9 جنوری سےسردی کی شدت میں معمولی کمی متوقع ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ شہرمیں اس وقت موسم سرداورخشک ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سےہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث 12 جنوری سے سردی کی ایک اور لہر کراچی میں انٹری لے گی اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی نو، استور میں منفی آٹھ، اسکردو، چترال اورہنزہ میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، پنجاب اوربالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

  • سردی کی نئی لہر کراچی میں کب داخل ہوگی؟

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر کراچی میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہےگا، آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ ہوا.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25سے 27 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔

    21 اور 22 جنوری سےسردی کی نئی لہر کراچی میں داخل ہوگی، اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اوربونداباندی متوقع ہے۔

  • کراچی میں کل سے  سردی کی نئی لہر ، درجہ حرارت 8 ڈگری  تک گرنے کا امکان

    کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر ، درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، سردی کی اس لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل سے شروع ہونیوالی سردی کی لہر 7 دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا آج دن میں موسم خشک اور رات میں سردرہے گا تاہم دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا دن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ کل سے شہر میں مزید تیز ہوائیں چلیں گی ، ہوا کی رفتار میں اضافے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواؤں سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواؤں سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، سردی کی نئی لہر کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی اور کراچی میں بھی یخ بستہ ہوائوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد رہےگا جبکہ گرد آلود ہوائیں متوقع ہے ، شمال مغربی ہواوں کےباعث سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، تیز ہواؤں ،سردی کی نئی لہر کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب28 فیصد ہے جبکہ اس وقت ہوا 27 ناٹیکل میل فی گھنٹے کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، راجن پور، پسرور، خانپور وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا جبکہ دیر بالا، بٹگرام، چترال، مانسہرہ، سوات میں ہر سو سفیدی چھائی ہے اور مختلف علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

    قلات میں بارش اور برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے جبکہ چمن شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سےنظام زندگی مفلوج کردیا ہے ، قلات میں درجہ حرارت منفی سات، زیارت میں منفی 6 چمن میں منفی 3 رکارڈ کیا گیا، جوہڑ تالاب اور سڑکوں پر بہتا پانی جم گیا۔

    چمن سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابرالود ہے، کو ئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔