Tag: سردی

  • سردی میں اضافہ:گیس کے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    سردی میں اضافہ:گیس کے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    سردی بڑھتے ہی طلب میں اضافے اور سوئی سدرن کے سسٹم میں پریشرکم ہونے نےکراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کےکئی علاقوں میں گھریلو صارفین کے چولہوں کو ٹھنڈا کردیا۔

    سردی کیا بڑھی جیسے گیس استعمال کرنے والوں کی شامت ہی آگئی۔ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں تو متاثر تھیں ہی اب گیس کی قلت اور سسٹم کی خرابی نے گھریلو صارفین کے چولہوں کو بھی ٹھنڈا کردیا۔

    سندھ اور بلوچستان کے زیادہ سردی والے علاقوں کی عوام کیلئے صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ گھریلوصارفین کیلئےگیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کررہے تاہم سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب 150 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھکر 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔

    اس کے ساتھ دو گیس فیلڈ میں آنے والی خرابی نے بھی صورتحال خراب کرنے میں کردار ادا کیا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث بھی گیس صارفین تک نہیں پہنچ پارہی ہے۔ کراچی کے جن علاقوں میں گیس نہیں آرہی ہےاُن میں لیاری،کلفٹن،ڈیفینس کےبعض علاقے، کیماڑی،لائینز ایریا،بلدیہ اور اُورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

    سوئی سدرن کے اعلٰی حکام کے مطابق گیس لوڈ مینج کرنے کیلئے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی آئی ہے۔ جمعے کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے تاہم کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی شام چھے بجے سے پیر کو صبح آٹھ بجے تک اڑتیس گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ اتوار کو صنعتی علاقوں کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔

     

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ میدانی علاقوں کو بھی جاڑے نے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا۔

    مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ مری،ناران،کاغان اور مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں واقع تفریحی مقامات پر برفباری کے بعد سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔شمالی بلوچستان،سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہواوٴں کا راج ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے بعد گرم مشروبات اور میوجات کا استعماال بڑھ گیا ہے۔

    ملک کے بیشتر شہروں کے لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
        

     

  • ملک بھرمیں سردی، بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ

    ملک بھرمیں سردی، بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ

     

    ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے بالائی علاقوں میں برف باری ہے تو میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ٹھار ہوائیں ۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم مشروبات کا استعمال بڑھ گیا۔
    ملک بھر میں جاڑے نے دھوم مچادی۔ کہیں سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں راج ہے ہلکی بارش اور برف باری کا۔ گلگت بلتستان اوراور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ اپر اور لوئر دیر میں بارش کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ملکہ کوہسارمری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ ہے جاری ۔مری میں تین انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہری کر رہے ہیں گرم مشروبات کا استعمال۔ پنجاب کے شہروں میں سردی کی شدت کے سارتھ ساتھ دھند نے بھی اپنا راج برقرار رکھا ہو اہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ بلوچستان کے بیشترعلاقے بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔درجہ حرارت کم ہوتے ہی کوئلہ اور جلانے والی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا بھی رخ کر لیا ہے۔ جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی پنجاب ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی جس کے ساتھ ہی سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
        
       

  • سردی کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    سردی کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    سردی کی شدت نےخشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان پرپہنچا دیں, سردیوں کی آمد پرگرم کپڑے تو نکل آئے ہیں مگر مہنگائی کےمارے عوام خشک میوہ جات خریدنےکی سکت نہیں رکھتے۔

    کراچی، اسلام ااب اور پنڈی میں بھی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،کراچی، اسلام آباد اوراولپنڈی میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پرگزشتہ سال کے مقابلے میں امریکی بادام پانچ سو ،پستہ اٹھارہ سو،اخروٹ گری ساڑھے تین سو، اورمونگ پھلی دوسو روپے فی کلو کی سطح پر فروخت کی جارہی ہے۔

    چلغورہ تو مڈل کلاس لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔مارکیٹ میں فی کلو چلغوزہ تین ہزار روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے ہول سیلرزکے مطابق بیشتر خشک میوجات درآمد کیے جاتے ہیں، اورروپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ سے بھی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے