Tag: سرد ہواؤں

  • سرد ہواؤں  کے نئے سلسلے کی انٹری ، کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

    سرد ہواؤں کے نئے سلسلے کی انٹری ، کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے سرد ہواوں کے نئے سلسلے سے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت کراچی میں سردی کی لہربرقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی اور کم سےکم درجہ حرارت 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

    شہر کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان پے۔

    محکمہ موسمیات نے کل سے سرد ہواوں کا سلسلہ شہر میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آسکتا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا یہے کہ اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کشمیر اور بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سےسردی بڑھ گئی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں نوانچ تک برف پڑچکی ہے۔

    مالم جبہ میں سات انچ تک برف باری نے پارہ منفی چار تک گرادیا جبکہ گلگت میں صفر، کوئٹہ میں ایک ،،ظفر آباد میں تین اسلام آباد چار، پشاور میں 5 ڈگری لاہور دس اور کراچی میں 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سرد ہواؤں کا نیا  سلسلہ،  محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی نئی لہر سے متعلق خبردار کردیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہیں وہیں کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ سے شہر میں سرد ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے اس ہفتہ سردی کی شدت مزیدبڑھنےکےامکانات ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ 19 جنوری تک رات کے درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری تک رہنے اور 17جنوری کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے تاہم ہوامیں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ قلات میں منفی تین اور زیارت منفی تین ڈگری پر آگیا۔

    بالائی علاقوں میں برفیلی ہوائیں شہریوں کا خون جمارہی ہیں اور پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے چلا گیا ہے۔ شدید سرد موسم نےاستورااور اسکردو کا پارہ منفی دس تک پہنچا دیا ہے، گلگت اورکالام میں منفی سات،ہنزہ میں منفی چھ اورچترال میں منفی چارریکارڈ کیا گیا۔