Tag: سرد ہوائیں

  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہربرقرارہے، کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت آٹھ ڈگری تک محسوس کی گئی۔

    کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب سردی بڑھی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔

    صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان اوربلوچستان میں شدید ٹھنڈ پڑرہی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت منفی سات، استورمنفی چھ جبکہ کوئٹہ اورگلگت میں منفی پانچ سینٹی گریڈ رہا۔

    مری اورگلیات میں آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے موسم حسین بنا دیا اور خوبصورت نظارے مزید دلکش ہوگئے۔

    لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کے ساتھ دھند نے بسیرا کررکھا ہے، جس سے حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت،دیر،سوات دیرپہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسرد رہے گا۔

  • کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    کراچی: کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا ہے، صبح سویرے موسم کا پارہ 12 پر آ گیا اور شہریوں کو مارچ میں دسمبر کا احساس ہونے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ کی سرد ہوائیں سندھ میں داخل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا موسم سرد ہو گیا ہے، کراچی میں سرد ہواؤں کا یہ سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری تک رہے گا، اور دن میں ہوا 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری طرف چمن شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، دوبندی کا درجہ حرارت منفی 8، کوژک ٹاپ، خواجہ عمران میں منفی 7، چمن میں منفی 5، قلعہ عبداللہ کا درجہ حرارت منفی 4، گلستان، جنگل پیر علی زئی میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    اے ڈی سی آر کے عارف کاکڑ کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، بڑے ٹرکوں کو ژڑہ بند اور شیلا باغ کے مقام پر روکا گیا ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے نظام زندگی درہم ہو گیا ہے، خیبر پختون خوا میں بارش اور برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، چلاس اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

    شاہرہ قراقرام کی بندش سے گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، سوات کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، مینگورہ میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لنک روڈز بند ہونے سے لوگ محصور ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں سے رابطے کٹ گئے ہیں۔

  • کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، آج سے سخت سردی کی پیش گوئی

    کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، آج سے سخت سردی کی پیش گوئی

    کراچی : شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، محکمہ موسمیات نے آج سے سخت سردی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پارہ 5 ڈگری تک نیچے گرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں چل پڑیں ، شہر میں سرد اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا.

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ، دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی زیادہ کمی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے سبب فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت سات تک گرنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    درجہ حرارت نقطہ انجماد سےکئی درجے نیچے گرگیا، دوبندی میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری ، کوژک ٹاپ ، خواجہ عمران میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 7 اور چمن میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔
    ٓ
    ملک کے شمالی علاقے آج بھی سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، کشمیر ،گلگت بلتستان، چترال، دیر،سوات، مری،ایبٹ آباد میں بھی برفباری کامتوقع ہے۔

    راولپنڈی اور اسلام آبادمیں وقفےوقفے سےبارش جاری ہے ، جس سے موسم انتہائی سردہوگیا ہے۔

    آج لاہور، سرگودھا، میانوالی، پشاور، صوابی، کوہاٹ اور بنوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں

    بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں

    کوئٹہ، کراچی: ملک بھر میں شدید سردی اور پہاڑوں پر برف ہی برف جمی نظر آنے لگی ہے، محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان، خیبر پخون خوا، اور گلگت بلتستان خطہ پوٹوہار میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے، شمالی علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارش سے دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔

    پنجاب میں آج بھی راستے دھند میں گم، حد نگا ہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کئی مقامات پر بند ہے، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور تا رجانہ، ایم فور فیصل آباد سے عبد الحکیم، ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

    کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تربت میں کم سے کم 11، پنجگور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، جب کہ خضدار اور لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، اور دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں سرد ہوائیں ،  سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سرد ہوائیں ، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : ملک بھر میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، کراچی میں چلنے والی سردہواؤں سے شہری ٹھٹھرگئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کراچی میں سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد اور حد نگاہ 5 کلو میٹرہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہوائیں10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب کو ئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری، قلات میں منفی7،کوئٹہ ،دالبندین میں منفی3 ، بارکھا ن میں منفی 1،ژوب میں منفی صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام،مالم جبہ برف سے ڈھک گئے ہین اور درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ نے زندگی کوبھی جمادیا، گلگت بلتستان میں برفباری نے ہرشے منجمدکردی۔

    اسکردومیں درجہ حرارت منفی چودہ تک پہنچ گیا، جس کے باعث رابطہ سڑکیں بدستوربندہیں ، لاہورسمیت پنجاب کی فضاؤں میں دھندکاراج برقرار ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھادیں۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں یخ بستہ ہواؤں کا راج رہےگا، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سولہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی : سرد ہوائیں چلنے کے باعث بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ

    کراچی : سرد ہوائیں چلنے کے باعث بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ

    کراچی : سرد ہوائیں چلنے کے باعث بچوں میں سانس کی بیماریاں بڑھ گئیں قومی ادارہ صحت اطفال میں روزانہ 3ہزار بچے لائےجارہے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ والدین نومولود اور کم عمربچوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے اثرات بچوں کی صحت پر بھی پڑرہے ہیں، قومی ادارہ برائے صحت برائے اطفال میں تین ہزار سے زائد بچوں کو یومیہ معائنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

    سردی کی شدت میں اضافے کے دوران اگرنومولود اور کم عمر بچوں کیلئے والدین کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا جائے تو بچوں کے موسمی اثرات سے متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اطفال کم عمر بچوں میں سانس تیزی سے چلنے کے ڈیڑھ ہزار سے زائد واقعات چوبیس گھنٹوں کے دوران سامنے آتے ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا والدین کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے تاہم بیشتر والدین ان امور کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

    حالیہ موسم میں این آئی سی ایچ کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں آنے والے کم عمر بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد: ملکی دارالحکومت، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش ہوئی جس کے باعث شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، لواری ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    پنجاب اور کے پی کے میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال، بند میں شگاف پڑگیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی ،کراچی میں بھی سردہوائیں چلنے لگیں، بلوچستان میں خون جمادینے والی سردی سے کوئٹہ میں منفی دس اور قلات میں پارہ منفی بارہ تک گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سردی میں اضافے کی وجہ سرد ہوائیں ہیں، شہر کا درجہ حرارت تیرہ ڈگری تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے ، کراچی میں 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹے میں30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوائیں چلنےکے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

    شہرکاموجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس تک آگیا جبکہ قلات میں پارہ بارہ درجے گرگیا، پنجاب سرد اور خشک ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، لاہور میں درجہ حرارت میں کمی آئی تو ٹھنڈ بڑھ گئی۔

    اسلام آبادمیں درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے پشاورمیں پارہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

    دوسری جانب آئندہ24گھنٹےمیں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ،ہزارہ،میرپورخاص میں کہیں کہیں بارش، پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان،کشمیرمیں بعض مقامات پربارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔