Tag: سرسید ایکسپریس

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    سکھر : روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سر سید ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم مسافرٹرین بڑےجانی نقصان سےمحفوظ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ، مسافرٹرین کی 3بوگیاں روہڑی سٹیشن کےقریب ٹریک سےاترگئیں تاہم رفتار کم ہونےکی وجہ سے مسافرٹرین بڑےجانی نقصان سےمحفوظ رہی.

    ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ روہڑی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، حادثے کےباعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا تاہم بوگیوں کوہٹانے اور ٹریک کی بحالی کےلئےآپریشن جاری ہے۔ْ

    حکام نے بتایا کہ خیبرمیل،گرین لائن ایکسپریس کوروک دیاگیاہے تاہم 3 گھنٹےبعدمعطل اپ ٹریک کوعارضی طورپربحال کردیاگیا.

    حادثےکاشکارتینوں بوگیوں کوسرسید ایکسپریس سےعلیحدہ کیاگیا اور سرسیدایکسپریس میں 3نئی بوگیاں جوڑکرٹرین کومنزل کی جانب روانہ کیاگیا.

  • راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے

    راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے

    راولپنڈی: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی، 9، 10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی، وزیر ریلوے اعظم سواتی راولپنڈی اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 9، 10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے سی کلاس میں ایل ای ڈیز، وائی فائی کھانے اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔

    حکام کے مطابق ابتدائی تین دن راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 6 ہزار 750 روپے ہوگا۔ بزنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 250 جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کرایہ 3 ہزار 900 روپے ہوگا۔

    لاہور اکانومی کلاس بمعہ کمپلیمنٹری سروس کرایہ 17 سو 25 روپے ہوگا۔ نجی کمپنی نے ریلوے سے ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ 13 سو 50 ملین سالانہ میں حاصل کی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

    راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان آج سرسیدایکسپریس کاافتتاح کریں گے، نان اسٹاپ ٹرین راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جائےگی، ٹرین میں وائی فائی ،ٹی وی، ڈائننگ کار اور کھانے پینے کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سرسیدایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، نان اسٹاپ ٹرین راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جائےگی، افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید خطاب بھی کریں گے۔

    راولپنڈی سے کراچی کے لیےسر سید ایکسپریس کل دن ڈھائی بجے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 12بجےکراچی پہنچےگی، وائی فائی ،ٹی وی، ڈائننگ کار اورکھانےپینے کی سہولتیں ٹرین میں دستیاب ہوں گی

    ٹرین کراچی سے روز رات 9 بجے روانہ ہوگی اور اگلےدن شام 6 بجےراولپنڈی پہنچےگی ، اکانومی کلاس کی بکنگ کرانے پر کرایہ 2 ہزار، جبکہ موقع پر ٹکٹ کی مد میں 2100 وصول کیا جائے گا۔

    اے سی سلیپر کی بکنگ کرانے پر کرایہ 8 ہزار اور موقع پر ٹکٹ ساڑھے 8 ہزار روپے میں ملے گا جبکہ بزنس کلاس کی بکنگ پر کرایہ ساڑھے 6 ہزار اور موقع پر ٹکٹ 7ہزار میں ملے گا۔

    مزید پڑھیں : ہم نے سرسید ایکسپریس پر ہدف 3 مہینے پہلے حاصل کرلیا، شیخ رشید

    یاد رہے گذشتہ وزیر ریلوے شیخ رشید نےن کہا تھا  سنہ 18-2017 میں ریلوے کا خسارہ 36 ارب 32 کروڑ تھا، ہم نے ریلوے کے خسارے میں 4 ارب کی تاریخی کمی کی ہے۔

    شیخ  رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سرسید ایکسپریس پر ہدف 3 مہینے پہلے حاصل کرلیا، حکومت عوام کی امنگوں پر پوری اترے گی، ہمارے پاس یومیہ 15 ہزار مسافروں کا اضافہ ہوا ہے۔ سرسید ایکسپریس نان اسٹاپ ہوگی۔

  • بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں ، شیخ رشید

    بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں ، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا،  بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیشن پرمسافروں کومٹھائی کےساتھ رخصت کررہےہیں، کل عید پرٹکٹوں میں50 فیصد رعایت دی تھی ، ایساسسٹم بنائیں گےکہ اپنی آمدن سےریلوےکوبہترکریں، بغیرٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے ، ریلوےکا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے، پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں توفیول ایک روپے سستا ملےگا۔

    24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے

    شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے ، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، وہ لوگ تکلیف میں ہیں جنہوں نےمعیشت کوتباہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا ریلوے ٹھیک ہوئی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوگی ، کراچی سرکلرریلوےکا43کلومیٹرٹریک ہم کلیئرکریں گے، سندھ حکوت ہمیں ایک بلین روپے دے دے تو ہم کے سی آر چلادیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا ہم خود کہتے ہیں برملا کہتے ہے مہنگائی ہوئی ہے ، مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی ، لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں حل کرنے ہیں، ہم اپنا انعامی باونڈ جاری کریں گے۔

    مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی

    بھارت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کو انڈیاکے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں، پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑےہیں، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے، پی ٹی آئی سے درخوست ہےاپنےگندےکپڑےٹی وی پرنہ لائیں۔