Tag: سرسید یونیورسٹی

  • سرسید یونیورسٹی کے طلبا کی فیس ،  بڑی سہولت مل گئی

    سرسید یونیورسٹی کے طلبا کی فیس ، بڑی سہولت مل گئی

    کراچی : نادرا ٹیکنالوجیز سے معاہدے کے بعد سرسید یونیورسٹی کے طلبا کو فیس جمع کرانے میں بڑی سہولت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں معاہدہ ہوگیا ، جس کے بدولت طلبا فیس کی آسان ادائیگی اور بائیو میٹرک کی تصدیق سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

    یونیورسٹی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں، ملک بھرمیں نادرا ای سہولت کے 21 ہزار سے زائد فرنچائزیز پر فیس جمع ہوسکے گی۔

    سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں۔

    معاہدے کے تحت یونیورسٹی کو بائیومیٹرک تصدیق کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ داخلے اور ڈگریوں وٹرانسکرپٹس کے اجرا کی کارروائی کو محفوظ اور تیز بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

    اس سہولت سے یونیورسٹی کے ساڑھے 6 ہزار سے زائد طلبہ کوفائدہ پہنچے گا۔

    معاہدے پر یونیورسٹی رجسٹرار سرفراز علی اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سربراہ عرفان انور نے دستخط کئے۔

  • اسلام آباد، سر سید یونیورسٹی کو سِیل کردیا گیا

    اسلام آباد، سر سید یونیورسٹی کو سِیل کردیا گیا

    اسلام آباد : کیپیٹل ڈیولپمینٹ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے سرسید یونیورسٹی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر سر بہ مہر کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقامی پولیس کی مدد سے اسلام آباد میں واقع سر سید یونیورسٹی کو تالا لگا کر سِیل کردیا ہے۔

    سی ڈی اے اتھارٹی کا موقف ہے کہ یونیورسٹی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، مذکورہ پلاٹ کو سرسید میموریل سوسائیٹی نے لائبریری کے قیام کے حاصل کیا تھا جب کہ اس زمین پر پو ری جامعہ بناد ی گئی جس پر انتظامیہ کو نوٹس بھی دیا گیا تھا۔

    سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی نمائندہ ردعمل دینے کے لیے دستیاب نہیں ہوسکا ہے۔

    سی ڈی اے کے اس قدام کے بعد طلباء شش و پنج کا شکار ہیں جب کہ والدین نے بھی میڈیا کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدام کرنا چاہیے جس سے طلباء کا قیمتی سال ضائع نہ ہو۔