Tag: سرفراز

  • ’’ایشیا کپ اسکواڈ سے بابر اعظم کا اخراج‘‘، سرفراز اور عبدالرزاق نے کیا کہا؟

    ’’ایشیا کپ اسکواڈ سے بابر اعظم کا اخراج‘‘، سرفراز اور عبدالرزاق نے کیا کہا؟

    کراچی (17 اگست 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور عبدالرزاق نے ایشیا کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ اگست اور اگلے ماہ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والے ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پی سی بی نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار بیٹر اور سابق  کپتان بابر اعظم اور ون ڈے ٹیم کے موجودہ کپتان محمد رضوان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

    بابر اعظم کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ دینے پر کرکٹ کے مختلف حلقے اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے۔ یو اے ای کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ ٹیم سیریز اور ٹورنامنٹ دونوں جیت سکتی ہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار سالوں میں نئی ٹیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ فخر زمان میچ ونر اور گزشتہ کچھ عرصہ سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اولمپک میں کرکٹ کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیت کر لائے گی۔

    سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ میرٹ پر ٹیم بن رہی ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کرے گی۔ نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ اب قومی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیل رہی ہے، جس کو دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔ پاکستان کو ان میں سے جلد پاور ہٹرز ملیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pcb-pakistan-squad-for-tri-series-asia-cup-2025-17-august-2025/

  • چیمپئنز ٹرافی تو ہاتھ سے گئی مگر سرفراز نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا!

    چیمپئنز ٹرافی تو ہاتھ سے گئی مگر سرفراز نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا!

    قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا دفاع تو نہ کر سکی لیکن 2017 میں پاکستان کو چیمپئن بنانے والے کپتان سرفراز احمد نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کی رواں چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی تو بدترین رہی۔ نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کا یقین ہو چلا تھا تاہم دفاعی مہم کے تابوت میں گزشتہ روز بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد آخری کیل بھی لگ گئی۔

    تاہم اس کے باوجود 2017 میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پاکستان کو وہ اعزاز دلا گئے جس نے اس ٹورنامنٹ کے دیگر فاتح کپتانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے روز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سرفراز احمد طویل عرصہ تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل رکھنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

    18 جون 2017 کو بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی قیادت میں جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس یہ ٹائٹل مجموعی طور پر 2807 دن تک رہا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے طویل عرصے تک ٹائٹل رکھنے والے کپتان تھے۔ انہوں نے لگا تار دو چیمپئنز ٹرافی (2006 اور 2009) جیت کر مجموعی طور پر 2422 دن تک ٹائٹل اپنے پاس رکھا اور جون 2013 میں ایم ایس دھونی کی کپتانی میں بھارت نے یہ ٹرافی اپنے نام کی اور 1461 دن چیمپئن کپتان ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھا۔

     

  • سرفراز کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ کا سنچری پر جشن، اینڈرسن نے طنزیہ نقل اتاری

    سرفراز کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ کا سنچری پر جشن، اینڈرسن نے طنزیہ نقل اتاری

    انگلیند کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن کی راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں رویندر جڈیجہ کے جشن کی  نقل اترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا جہاں کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کی ڈبیو ٹیسٹ میں بیٹنگ موضوع بحث رہی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fox Cricket (@foxcricket)

    سخت محنت اور طویل صبر کے بعد بھارتی کھلاڑی سرفراز خان کو بالآخر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا اور انہوں نے پہلے ہی دن بیٹنگ کرتے ہوئے 66 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کئے لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔

    بیٹے کا ڈیبیو ٹیسٹ دیکھنے کیلیے کس نے اسٹیڈیم آنے پر قائل کیا؟ سرفراز کے والد کا انکشاف

    جڈیجہ نے اینڈرسن کی ایک گیند کو مڈ آن کی طرف کھیلا اور رنز کے لیے دوڑے، لیکن مارک ووڈ کے تھرو سے سرفراز آؤٹ ہوگئے کھیل کے بعد جڈیجہ نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے معافی بھی مانگیں۔

    سرفراز خان کے کیریز سے واپس جانے کے بعد جڈیجہ نے اپنی سنچری مکمل کی اور جشن منایا جبکہ ان کے پیچھے موجود اینڈرسن نے جڈیجہ کے اس جشن کی نقل کی۔

    واضح رہے کہ انگلیند کے کھلاڑی اینڈرسن اور جڈیجہ کی ایک تاریخ ہے جو انگلینڈ میں 2014 کی سیریز کی ہے جب بھارتی کھلاڑی نے اینڈرسن پر بدسلوکی اور دھکا دینے کا الزام لگایا تھا۔

  • رضوان نے سرفراز سے متعلق کیا کہا؟

    رضوان نے سرفراز سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پاکستان کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیدیا۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز کا شاندار سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

    سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں سرفراز احمد کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ’ 3000 رنز مکمل ہونے پر مبارک ہو سیفی بھیا! آپ کا کرکٹ کا سفر ایسے ہی ترقی کرتا رہے‘۔

    محمد رضوان  اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کو پاکستان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔

    واضح رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے3  ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔

    سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

  • حافظ نعیم سنچری میکر سرفراز کے گھر مٹھائی لے کر پہنچ گئے

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر مٹھائی لے کر پہنچے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے سرفراز احمد کو شاندار کم بیک پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کا اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے سرفراز کو کہا کہ آپ کی بہترین پرفارمینس کے لیے دعا گو ہوں، جب کوئی نہیں تھا تب بھی ہم آپکے ساتھ کھڑے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں سرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔

    سرفراز احمد کو ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری، سرفراز کا رہائشگاہ پہنچنے پر شاندار استقبال

    کراچی: نیوزی لینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو سرفراز احمد کا رات گئے رہائشگاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاندار پرفارمنس دی، انہوں نے 2 ٹیسٹ میں 3 نصف سنچری اور ایک سنچری اسکور کی۔

    ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد جب ہر دل عزیز سرفراز احمد اپنے گھر بفر زون پہنچے تو اہلخانہ، عزیزو اقرب اور علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، استقبال کے لیے موجود شائقین نے سرفراز احمد کو تالیا بجا کر خراجِ تحسین پیش کی۔

    سرفراز احمد کو ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 4 سال بعد کم بیک پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 118 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست کے دھانے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سنچری اسکور کرنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سنچری میرے کیریئر کی سب سے بہترین سنچری تھی کیوں کہ آخری روز چوتھی اننگز میں سنچری بنانا آسان نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ پر نام درج کرنے کی بھی خواہش تھی وہ بھی پوری ہوئی۔

  • سرفراز احمد کا 4 سال بعد شاندار کم بیک، 3 ففٹی، ایک سنچری بنادی

    کراچی: کراچی ٹیسٹ کے آخری روز 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سابق کپتان سرفراز احمد کی ذمہدارانہ بیٹنگ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کی ہے، انہوں نے سنچری 135گیندیں کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی ہے۔

    سابق کپتان سرفراز احمدکیوی بولرز کے سامنے چٹان بنے ہوئے ہیں، انہوں نے 4 سال بعد ٹیم میں شاندار کم بیک کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز نے 2 ٹیسٹ میچ میں 3 نصف سنچری اور ایک سنچری کی مدد سے 300 رنز بناچکے ہیں۔

    سرفراز احمد اس وقت سیریز کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئرکی چوتھی سنچری بنالی ہے۔

  • سرفراز کو واٹر بوائے بنانے پر جاوید میانداد سیخ پا

    سرفراز کو واٹر بوائے بنانے پر جاوید میانداد سیخ پا

    کراچی:سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنانے پر سیخ پا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا انسان جس نے آپ کو چیمپیئنز ٹرافی جتوائی اسے پانی اور جوتے لے کر میدان میں بھیج کر دنیا کو کیا پیغام دیا گیا۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہمارا کلچر دوسرے ملکوں سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا افسوس ہوا میں بھی کپتان رہا ہوں، ہمیں سینئر کھلاڑی کی عزت کرنی چاہیے۔

    لیجنڈ کرکٹر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی دوسری اننگز کے آغاز پر کپتان کو اسپنرز سے بولنگ کروانی چاہیے تھی،میزبان ٹیم کو رنز لینے میں دشواری ہوتی۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ابھی سیریز ختم نہیں ہوئی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر انگلینڈ کے خلاف کم بیک کیا جاسکتا ہے۔

    سرفراز کے واٹر بوائے بننے پر مصباح الحق نے کیا کہا؟

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ویڈیو کانفرنس میں صحافی کے سوال پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پانی پلانا معمول کی بات ہے وہ جب کھلاڑی تھے تو خود بھی ایسا کرتے رہے ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا لڑکا ہے اسے اس چیز میں کوئی شرمندگی نہیں، یہی اچھی ٹیم کی نشانی ہے۔

  • ’سرفراز کو مصباح اور وقار پسند نہیں کرتے‘

    ’سرفراز کو مصباح اور وقار پسند نہیں کرتے‘

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی چیمپئن بنایا مگر مصباح اور وقار یونس کی جوڑی سابق کپتان کو پسند نہیں کرتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تفصیلی ٹویٹ میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ ’سلیکشن کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا جارہی تھی میں اسی وجہ سے خاموش رہا، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی چیمپئن بنایا اُسے کرکٹ بورڈ نے ٹیم سے ڈراپ کیوں کردیا؟‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سرفرازکی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنزٹرافی جیتی، وہ پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک تھے مگر مصباح اور وقار کی جوڑی نے عہدہ سنبھالتے ہی سرفراز کو ڈراپ کردیا‘۔

    ’سرفرازکےڈراپ ہونے پر ہرکوئی کہہ رہاہے دال میں کچھ کالاہے، مصباح الحق اور وقار یونس دونوں سرفرازکو ناپسندکرتے ہیں اور اُن کی پسند نا پسند کی بھاری قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑی‘۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں میں گروپ بندی عام ہے مگر اس پر پردہ ڈال کر رکھا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت کو  بہت پہلے گروپ بندی روکنی چاہیے تھی مگر افسوس کے اب گروپ بندی شکست سے آشکار ہوگئی۔

    وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اب وقت ہے کہ ہر سطح پر کڑے اقدامات کیے جائیں اور کرکٹ کو ایک بار پھر سے بہتر بنایا جائے۔

  • ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    کراچی: آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں‌ کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔

    پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں گینکروز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی 80 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک اوور پہلے ہی فتح اپنے نام کی۔

    قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت دیگر پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سرفراز کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صارفین نے میمز شیئر کرکے بھی انوکھے انداز سے پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیخلاف مداحوں کا مظاہرہ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

    فیصل حنیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مصباح امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ آپ کی پوری ٹیم نہیں بلکہ ہمارا کپتان نمبر ون تھا‘‘۔

    سیدہ ترمزی نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی آپ دونوں کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں‘‘۔

    https://twitter.com/TrimiziiiSyeDaa/status/1191653187528404992?s=20

    ہمایوں خان نے لکھا کہ ’’ اگر سرفراز کی کپتانی میں ٹیم میچ ہاری تو شکست کی ذمہ داری اُن پر ڈال کر انہیں کے ٹیم سے باہر کردیا گیا، اب جب بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کو شکست ہوئی تو کہا جارہا ہے کہ یہ ٹیم بابر کے لائق نہیں ہے‘‘۔

    https://twitter.com/ihumiikhan/status/1191734474956038145?s=20

    اقصیٰ شیخ نے لکھا کہ ’’سرفراز ٹیم کے لیے ضروری ہے‘‘

    راؤ دانیال نے مکی آرتھر اور سرفراز کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

    اسد خواجہ نے لکھا کہ ناقص کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ٹیم سے باہر کر کے سرفراز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’’یہ حقیقت ہے سرفراز بیٹنگ میں پرفارمنس نہیں دے پارہے تھے مگر وہ ایک اچھے کپتان ہیں، ہمیں ایسا عظیم کپتان دوبارہ نہیں مل سکتا، میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ سرفراز کو دوبارہ ٹیم میں لایا جائے‘‘۔

    https://twitter.com/Abigail77454276/status/1191692390395973634?s=20

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، جبکہ آج کے میچ میں‌قومی ٹیم کی بیٹنگ باؤلنگ دونوں ناکام رہی۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق کے چیف سلیکٹر اور وقار یونس کی بطور باؤلنگ کوچ تعیناتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو پرفارم نہ کرنے پر کپتانی سے ہٹایا کر ٹی ٹوینٹی کی قیادت بابر اعظم اور ٹیسٹ کی اظہر علی کو سونپ دی تھی۔