Tag: سرفرازکی جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، جملے کسنے پر معافی مانگ لی

  • سرفرازکی جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، جملے کسنے پر معافی مانگ لی

    سرفرازکی جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، جملے کسنے پر معافی مانگ لی

    سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی میچ سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، سرفراز احمد نے حریف کھلاڑی سے ہاتھ ملایا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو سے سرفراز احمد نے میچ سے قبل ملاقات کی اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر ان سے معافی مانگ لی۔

    سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلک کوائیو کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے جنوبی افریقی کھلاڑی نے مجھے معاف کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جنوبی افریقا کے مداح بھی میری غلطی کو معاف کردیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی سرفراز احمد کو جملے کسنے پر ان کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سرفراز احمد نے جان بوجھ کر اس طرح کے جملے ادا نہیں کیے ہیں۔

    ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے ڈوپلیسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کھلاڑی اسٹیڈیم میں آنے کے بعد کوشش کر کے منہ کو بند ہی رکھیں۔

    مزید پڑھیں: سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

    رمیز راجہ نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جتنا میں اپنے آپ کو روک سکتا تھا میں روکے رکھا، وہ بات مذاق میں چل رہی تھی پھر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے جو کہا وہ قابل مذمت ہے لیکن اچھی بات ہے یہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔