Tag: سرفراز احمد

  • کراچی کی بارش نے سرفراز احمد کو کیسے متاثر کیا؟

    کراچی کی بارش نے سرفراز احمد کو کیسے متاثر کیا؟

    کراچی (20 اگست 2025): شہر قائد میں شدید بارش نے ہر خاص وعام شہری کو پریشان کیا سابق قومی کپتان سرفراز احمد بھی اس سے متاثر ہوئے۔

    گزشتہ روز سے جاری بارش نے جہاں کراچی کو پانی پانی کرتے ہوئے روشنیوں کے شہر سے ایک بڑے سوئمنگ پول میں تبدیل کر دیا، جس میں انسان سمیت گاڑیاں، پولیس بھی تیرتی نظر آئی۔

    متعلقہ اداروں کی غفلت نے باران رحمت سے زحمت بننے والی اس بارش نے شہر قائد کے تمام خاص وعام کو پریشانی میں مبتلا کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    ہوا کچھ یوں کہ کراچی میں حسب روایت بارش کے ساتھ ہی بجلی کی بندش بہت طویل ہوگئی اور کچھ علاقے تو ایسے ہیں کہ وہاں پورا دن گزرنے کے بعد بجلی نے اپنی جھلک تک نہیں دکھائی ہے۔

    سرفراز احمد بھی بجلی کی طویل بندش اور بارش کے بعد بھی بحال نہ ہونے پر شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے جس کا اظہار انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سابق قومی کپتان اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بجلی کی فوری بحالی کے لیے کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے اور کہا کہ بفرزون کے رہائشی 10 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

    انسٹا گرام اسٹوری پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو مخاطب کیا اور ان سے درخواست کی کہ بھائی مہربانی کر کے بفرزون کی بجلی بحال کر دو۔ 10 گھنٹے ہو گئے ہیں اور اب تو یو پی ایس بھی بند ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے اور مختلف حادثات میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    شہر قائد میں گزشتہ روز بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈر ٹرپ کر گئے تھے۔ بیشتر علاقے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

  • امام الحق کی سرفراز کو پرینک کال، سابق کپتان کے جواب پر سب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

    امام الحق کی سرفراز کو پرینک کال، سابق کپتان کے جواب پر سب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پرینک فون کال کی تاہم اس کے بو جو ہوا اس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر امام الحق بطور مہمان شریک ہوئے، ایک سیگمنٹ کے دوران انھوں نے اپنے سابق قائد سرفراز احمد کو کال ملائی، لائن ملتے ہی سرفراز احمد نے کال پر ان سے خیریت دریافت کی۔

    اس دوران امام الحق نے اچانک کہا کہ بڑا افسوس ہوا سیفی بھائی، آگے سے سرفراز احمد نے حیران ہو کر پوچھا کے کس چیز کا افسوس ہوا؟

    تاہم چئمپئنزٹرافی فاتح کپتان کو امام الحق نے مزید پریشان کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں آپ کو کیسے بتائوں میرے منہ سے الفاظ ہی نہیں نکل رہے۔

    امام نے پھر انھیں تنگ کرنے کےلیے کہا کہ بہت افسوس ہوا، اس پر آگے سے سرفراز نے تھوڑے تیز لہجے میں کہا کہ ایسا کیا ہوگیا ہے بھائی، جس پر امام اور میزبان سمیت اسٹوڈیو میں بیٹھے شائقین بھی بے ساختہ ہنسنے لگے۔

    سرفراز احمد نے امام کو کہا کہ میرا غم تو مٹ گیا، تجھے کس چیز کا افسوس ہورہا ہے، تو امام نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا غم نہیں مٹا اس لیے افسوس کررہا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/sarfaraz-ahmed-playfully-takes-credit-for-hasan-alis-strong-comeback/

  • کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم

    کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن اور فائنل جیت کر چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 10 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    راؤنڈ میچز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے اور پھر فائنل میں رسائی پرکوئٹہ گلیڈیئٹر کے ڈائریکٹر سرفراز احمد خوش ہیں اور وہ اپنی ٹیم سے فائنل جیت کر دوبارہ چیمپئن بننے کے لیے بھی پرامید ہیں۔

    سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کا گراؤنڈ اس سیزن میں ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ یہ ہوم گراؤنڈ جیسا تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 میچز جیتے, امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں بہت اچھے میچز ہوئے ہیں۔ آج لاہور اور کراچی کا بڑا میچ ہے اور جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہی فائنل بھی کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد بطور کھلاڑی 9 سال تک کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے منسلک رہے اور مسلسل 8 سیزن میں ٹیم کی قیادت کی۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ان ہی کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-islamabad-united-big-shock-before-secong-qualifier/

  • پی سی بی کے مینٹورز فارغ، مصباح اور سرفراز کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

    پی سی بی کے مینٹورز فارغ، مصباح اور سرفراز کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم زمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو مینٹورز کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کیلئے مینٹورز  کی خدمات گزشتہ برس حاصل کی گئی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے دو ہفتے قبل ذاتی مصروفیات کے باعث استعفی دے دیا تھا، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے اہم اجلاس میں مینڑوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے، تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • سرفراز احمد ٹیم سے کیوں باہر ہیں؟ عمر اکمل نے بتادیا

    سرفراز احمد ٹیم سے کیوں باہر ہیں؟ عمر اکمل نے بتادیا

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں باہر ہیں، اس حوالے سے قومی کرکٹر عمر اکمل نے لب کشائی کی ہے۔

    نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر عمر اکمل نے چیمپئنزٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ بتائی، عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد بہت جلدی باتوں میں آگئے تھے، اگر وہ باتوں میں نہ آتے تو شاید یہ آج پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہوتے، اور ٹیم میں بھی ہوتے۔

    عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد اپنے پاس تھوڑی سی اتھارٹی رکھتے جیسے شاہد آفریدی اور یونس خان نے رکھی ہوئی تھی تو ایسا نہ ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہا شاہد بھائی اور یونس بھائی نے بھی لمبی کپتانی کی ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اگر سرفراز اس وقت اتھارٹی رکھتے تو وہ آج بھی کپتان ہوتے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں جو آج کھچڑی بنی ہوئی ہے کہ کپتان میں نہیں ہوں اور اس نے یہ کردیا وہ کردیا، میں نے نہیں پرفارم کرنا۔

    تاہم آج سرفراز احمد کپتان ہوتے تو سارے اس کی زیرکپتانی کھیل رہے ہوتے اور جس طرح انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو دو سال ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ بال میں نمبر ون رکھا ہے آج بھی ٹیم وہیں پر ہوتی۔

    قومی بیٹر عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہوتے تو پاکستان کا نام اور بڑا ہوتا، ایسا نہیں ہوتا کہ آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ افغانستان سے سیریز جیت جائیں یار۔

    https://urdu.arynews.tv/sarfaraz-ahmed-addresses-retirement-speculations/

  • سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟ شاہین آفریدی کو کیا مشورہ دیا؟

    سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟ شاہین آفریدی کو کیا مشورہ دیا؟

    کراچی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے باخبر سویرا کے عید پروگرام میں اپنی شادی کی تاریخ کی تبدیلی کے بارے میں انکشاف کیا ہے، انھوں نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے کہا ’’2015 میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تھی، میری شادی کی تاریخ 3 بار تبدیل ہوئی تھی، شادی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو ویلکم کیا۔‘‘

    سرفراز احمد کو کراچی کے علاقے بفر زون سے لگاؤ ہے، اس لیے انھوں نے آج تک وہیں رہائش اختیار کر رکھی ہے، یہ بات بھی انھوں نے اپنی گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے کہا کہ دوستو نے کہا کہ ڈیفنس میں منتقل ہو جاؤ لیکن میری بفر زون سے انسیت ہے، جان پہچان ہے، جس گلی میں میں کھیلتا تھا میرا بیٹا بھی وہیں کھیلتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کرکٹ کھیلنے پر والد سے بہت ’کُٹ‘ کھائی ہے، ہمارے تو کُٹ کھانے کے مشہور مشہور قصے بھی ہیں، ابا گراؤنڈ سے مارتے ہوئے گھر لے کر آتے تھے، میں نے قرآن حفظ کیا ہے، امام صاحب کے بیٹے سے میری دوستی تھی، ان کے گھر میں ٹی وی تھا، تو میں اسکول کی بجائے اس کے گھر جا کر میچ دیکھتا تھا، تو ایک دن ابا امام صاحب کو ناشتا دینے آ گئے اور ہم وہاں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے تھے، امام صاحب کو پتا نہیں تھا تو انھوں نے ابا کو میرے بارے میں بتایا، پھر وہ ہمیں مارتے ہوئے گھر لے کر گئے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئی آپ کے بارے میں بات کرتا ہے تو فرق ضرور پڑتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ باہر میچ کھیلنے گئے اور موبائل نہ دیکھیں، کوئی تنقید کرتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، جب آپ اچھا کرتے ہیں لوگ ہیرو بناتے ہیں۔

    انھوں نے دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا ’’بطور کپتان اور کھلاڑی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، شاہین آفریدی کو مشورہ دیتا ہوں غصہ کم کریں اور اپنی توانائی بچائیں، بابر اعظم کو ایک لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، فخر زمان، صائم ایوب جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ٹیم کو ضرورت ہے۔‘‘

  • پلیئرز پر تنقید کرنیوالے انکے پرفارم کرنے کے بعد انٹرویو لینے پہنچ جاتے ہیں، سرفراز احمد

    پلیئرز پر تنقید کرنیوالے انکے پرفارم کرنے کے بعد انٹرویو لینے پہنچ جاتے ہیں، سرفراز احمد

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی پلیئرز پر تنقید کرنیوالے تجزیہ نگار ان کے پرفارم کرنے کے بعد انٹرویو لینے پہنچ جاتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آپ نے تکلیف کی بات کی ہے، سوشل میڈیا یا ٹی وی چینل پر بات ہوتی ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا اور آج جب نہیں کھیل رہا ہوں، میں ہر چیز دیکھتا تھا ہر کمنٹ دیکھتا تھا کہ کون کس کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان نے کہا کہ میں آج بھی دیکھ رہا ہوں جو لڑکوں کے بارے میں کہا جارہا ہے، میں ان لوگوں کو دیکھتا بھی ہوں جو آج لکھ رہے ہوتے ہیں اور جب کرکٹر پرفارم کردے تو پھر وہ اس کا انٹرویو لینے بھی پہنچ جاتے ہیں۔

    آج کوئی ٹلا لکھ رہا ہے کوئی مختلف طرح کے القابات کے ساتھ ان بچوں کے بارے میں تبصرے کررہا ہے، کل کو یہ بچے مشکل فیز سے نکل جائیں گے اور آپ کو پتا ہے کہ ہم لوگ وہ کام کرتے ہیں جو دنیا نہیں سوچ رہی ہوتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ فینز اگر کچھ لکھیں یا کہیں تو اس کی اتنی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ انھیں کرکٹ کی چیزوں کا اتنا آئیڈیا نہیں ہوتا، خراب کارکردگی پر ان کا بولنا بنتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں کرکٹ ہی ایسا پلیٹ فارم ہے جو پوری قوم کو یکجا کردیتا ہے، اس لیے فینز کا ناراض ہونا بنتا ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کرکٹر جو اس طرح کی پریشر صورتحال سے گرزرے ہوئے ہوتے ہیں انھیں پتا ہوتا ہے کہ دباؤ میں انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، جب وہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں تو زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

  • سرفراز احمد نے ٹی وی پر تنقید، منہ پر تعریف کرنیوالے کرکٹرز کے بارے میں کیا کہا؟

    سرفراز احمد نے ٹی وی پر تنقید، منہ پر تعریف کرنیوالے کرکٹرز کے بارے میں کیا کہا؟

    پاکستان کے چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد نے ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید اور منہ پر تعریف کرنے والے کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ جب بھی کرکٹ کا کوئی ایونٹ ہوتا ہے اکثر کرکٹر ٹی وی پر نظر آتے ہیں آپ کیوں نظر نہیں آتے؟ اس پر سرفراز نے کہا کہ میں ٹی وی پر بیٹھ کر اپنے سب بڑوں کو دیکھتا ہوں کہ جب وہ کھیل رہے ہوتے ہیں کوئی اور بات کررہے ہوتے ہیں جب ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں تو کچھ اور بات کررہے ہوتے ہیں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور گرائونڈ میں ہوں تو میڈیا پر بیٹھنا اتنا اچھا نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ آفر نہیں آتی، جب چیمپئنزٹرافی ہورہی تھی تو دو تین جگہ سے تجزیہ کرنے کے لیے آفر آئی تھی۔

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ میں نے انھیں منع کردیا کیوں کہ مجھے خود ابھی شوق نہیں ہے ٹی وی پر بیٹھنے کا، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ جب ہمارے سارے بڑے کرکٹرز بیٹھتے ہیں اور کوئی اس طرح کی بات کرتے ہیں۔

    انھوں نے مثال دی کہ ابھی حال ہی میں لے لیں کس کس نے کیا کیا نہیں بولا، آپ ان کرکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ صبح شام بیٹھتے ہیں جن کے ساتھ بیٹھ کر آپ نے کھانا کھایا ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ کھیل رہے تھے تو آپ کہہ رہے تھے کہ ان سے اچھا کوئی پلیئر نہیں ہے، جب آپ نہیں کھیل رہے ہیں تو کہہ رہے ہیں کہ یہ پلیئر ایسے ہیں ویسے ہیں۔

    پاکستان کو چیمپئنزٹرافی جتوانے والے کپتان نے کہا کہ یا توآپ اس وقت غلط تھے یا آج آپ غلط ہیں، اور جو بھی بات کریں نہ توازن رکھ کر بات کریں۔

    انھوں نے کہا کہ جتنے بھی لوگ ٹی وی پر بیٹھے ہیں ان سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی کرکٹ کھیلے ہیں، جو لوگ ٹی وی پر بیٹھے ہوئے ہیں ان میں سے اکثر کے اسٹیٹیس اتنے کوئی خاص نہیں ہونگے، اس لیے بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے وقت کو یاد کرکے بات کرنی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/sarfaraz-ahmed-called-momin-saqib-darama-baz/

  • سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی

    سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا ہے، ندیم عمر نے سرفراز کو ریلیز کرنے کے بعد کہا تھا کہ سرفراز ٹیم کی جان ہیں ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں نئے رول میں دیکھیں گے۔

    ندیم عمر نے کہا کہ مجھے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ فرنچائز میں انمول تجربہ اور قیادت لائے گا۔

    انہوں نے سرفراز کے بطور ٹیم ڈائریکٹر اور پاکستان کے سابق کپتان معین خان کے بطور ہیڈ کوچ مضبوط امتزاج کی بھی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شراکت مستقبل کے پی ایس ایل سیزن میں فرنچائز کے لیے مزید کامیابی کا باعث بنے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا جبکہ 2016 اور 2017 میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔

    جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا۔

    پی ایس ایل نائن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔

  • ’سرفراز  کو ہٹانے کے لیے عمر اکمل کو وکٹ کیپر بنایا‘ باسط علی کا دعویٰ

    ’سرفراز  کو ہٹانے کے لیے عمر اکمل کو وکٹ کیپر بنایا‘ باسط علی کا دعویٰ

    سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرفراز احمد کو ہٹانے کے لیے عمر اکمل کو وکٹ کیپر بنایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سرفراز کو نہیں کھلانا تھا تو عمر اکمل کو کہا گیا کہ آپ وکٹ کیپنگ کرو۔

    انہوں نے کہا کہ گیم چینجر عمر اکمل کو وکٹ کیپر بنا کر اس کی کارکردگی خراب کی گئی۔

    باسط علی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر ایسا پریشر ڈالا جاتا ہے جو لوگوں کو دکھائی نہیں دیتا۔

    دوسری جانب کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہمارے متعلق کہا گیا تھا کہ 2 بھائیوں کو ایک ساتھ ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے ہم بھائی کھیلے اور ٹیم میں پرفارم کرکے بھی دکھایا، ایک بھائی کو ٹیم سے نکالا اور دوسرے کو کہا زبردستی وکٹ کیپنگ کریں۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمراکمل کو ٹیسٹ میچ میں زبردستی وکٹ کیپنگ کرنے کا کہا جاتا تھا عمراکمل نے وکٹ کیپنگ سے انکار کیا تو اسے بھی سائڈ لائن کیا گیا، عمراکمل سے انکار کے باوجود زبردستی وکٹ کیپنگ کرائی گئی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سرفراز کو بھی ورلڈ کپ 2015 میں نہیں لے جانا چاہتے تھے سرفرازاحمد کو ورلڈکپ میں نہ لے جانے کے لیے ایشو بنایا گیا۔