Tag: سرفراز احمد نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا

  • نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارم کررہے ہیں یہی پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے، تبریز شمسی

    نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارم کررہے ہیں یہی پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے، تبریز شمسی

    کراچی کنگز کے پلیئر تبریز شمسی کا پی ایس ایل کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا یہی لیگ کی خوبصورتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے تبریز شمسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے۔ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ گزشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے۔

    تبریز شمسی نے کہا کہ آپ چیمپئین بھی ہوں تو پھر بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے۔ ہماری مینجمنٹ نئی ہے ماحول اچھا بنا ہوا ہے اور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔ بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے۔

    بابر اعظم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں وہ ہر جگہ اچھا پرفارم کرتے ہیں۔ بابر اعظم اکیلے ٹیم میں بیٹر نہیں دیگر بیٹرز بھی ہیں ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کررہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں یہ بہت لطف اندوز ہورہا ہوں۔ پی ایس ایل میں اچھی چیز یہ ہے کہ کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔

    تبریز شمسی نے کہا کہ لاہور میں ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ایک میچ کھیل چکا ہوں لیکن یہ کوویڈ کے دن تھے اب لاہور کے کراوڈ کو انجوائے کروں گا۔

  • سرفراز احمد نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا

    سرفراز احمد نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں کو فائنل کھیلنے پر مبارک باد دیتا ہوں، فائنل میں کراچی کنگز فیورٹ ہے اور لاہور قلندرز کے ساتھ مومنٹم ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر نے گزشتہ میچ میں اچھی  بولنگ کی تھی، محمد عامر، عماد وسیم اور بابر اعظم آج اہم کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل میں شائقین کی کمی محسوس کی جائے گی، فائنل ہائی وولٹیج ہوگا، گراؤنڈ میں دیکھا جاتا تو زیادہ مزہ آتا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے کھلاڑی تیار ہیں، یہ ایک بہترین فائنل ہوگا: وسیم اکرم

    دوسری جانب قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بڑے میچ کے لیے بڑے کھلاڑی بابر اعظم ہوسکتے ہیں، آج کوئی بھی جیتے مقابلہ زبردست ہوگا۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔