Tag: سرفراز احمد

  • اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے: مصباح الحق

    اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے: مصباح الحق

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے.

    مصباح الحق نے کہا کہ اب اس معاملے پر مزید بحث کی گنجائش نہیں، ایشیا کپ میں شکست سےٹیم اور کپتان کوبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،  گذشتہ ایونٹ میں شکست کے بعد ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ آئی.

    محسن خان اور مکی آرتھر میں غلط فہمی سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ ان غلط فہمیوں‌ کو اب دور ہو جانا چاہیے.


    مزید پڑھیں: پلیئرز محنت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کریں گے: محمد حفیظ


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہا  تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچز کی کپتانی کے بوجھ سے آزاد کر دینا چاہیے، اس کے باعث ان کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے.

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دے کر پاکستان نے لگاتار گیارہویں سیریز اپنے نام کر لی ہے، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا. پاکستان لگاتار نو ٹی 20 میچز جیت چکا ہے.

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ شاہینوں نے وائٹ واش پر نظریں لگا لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد وائٹ واش پرنظریں جمالیں، سیریز میں شاہینوں کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    یاد رہے کہ 2 نومبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔

    نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے، پاکستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پراننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے بابراعظم 40، آصف علی 38 اور محمد حفیظ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیزیز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریز یو اے ای میں ہونی ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو ریکارڈ مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    کیویز کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دی، تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

  • سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

    سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

    لاہور:  پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے سرفراز احمد  سے  متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی باڈی لینگویج خاصی منفی تھی، ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے موزوں نہیں، انہیں اس ذمے داری سے الگ کردینا چاہئے۔

    کمیٹی کے سربراہ  کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے بیان کو غیرضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پر مکمل اعتماد ہے، سرفراز تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی سرفراز احمد سے کپتانی لینے کا نہیں سوچ رہا، اس ضمن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی اور کھلاڑی قیادت کی ذمہ داری کے لیے زیر غور نہیں ہے، سرفراز کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امید ہے سرفراز کی قیادت میں پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کرتی رہے گی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ کمیٹی کے پاس کپتان کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے اور وہ صرف اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دے سکتی ہے۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    ابوظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 10ویں سیریز جیتنے والی پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اوپنرفخرزمان ان فٹ ہیں، گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب وہ مکمل فٹ ہوں گے تو میچ کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی تھی مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم ہے۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    واضح رہے کہ 29 اکتوبرکو پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کروائٹ واش کردیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، سرفراز احمد

    نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، سرفراز احمد

    ابوظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیم ہے ہم جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد نے شعیب ملک کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی بتادیا کہ شعیب ملک کل ٹیم کو جوائن کریں گے اور میچ بھی کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہے ایسے کھلاڑی تھے جو میچ جتوا سکتے تھے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ محدود اوور کی کرکٹ میں ہماری ٹیم اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کررہی ہے، ٹیم کی فٹنس بہت اچھی ہے آئندہ بھی فیلڈنگ اچھی ہوگی، کیویز کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ہر ٹیم اچھا کھیلتی ہے جبکہ فخر زمان مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کیویز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز کل سے ابوظبی میں ہورہا ہے، قومی ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    فاتح اسکواڈ میں سرفراز کپتان ہیں اور ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان ، بابر اعظم، شعیب ملک، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، عماد وسیم، وقاص مقصود ، فہیم اشرف اور آصف علی شامل ہیں۔

  • پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، سرفراز احمد

    پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، کھلاڑیوں نے جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہت محنت کی، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی تاہم ہمیں مڈل آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ آصف علی کو اوپر کھلانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ وکٹ پر ٹکنے کا موقع ملے، آنے والے دنوں میں آصف علی کی کارکردگی بہتر ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی بہتر رہی ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز بھی اچھے کھیلے، ٹیم کا اچھی کمبی نیشن ہے جونیئر اور سینئر مل کر پرفارم کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ عماد اور حفیظ کے آنے سے ٹیم میں فرق پڑا ہے، محمد حفیظ کو جو کردار دیا اچھا نبھایا، شاداب خان نے بھی اہم موقع پر وکٹیں حاصل کیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ ہر ٹیم ٹف ہوتی ہے کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلیں، کیویز کے خلاف پہلا میچ جیت کر اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر سے ابوظبی میں شروع ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصلی کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    فاتح اسکواڈ میں سرفراز کپتان ہیں اور ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان ، بابر اعظم، شعیب ملک، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، عماد وسیم، وقاص مقصود ، فہیم اشرف اور آصف علی شامل ہیں۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

    کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے وہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلیں گے۔ مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بار پھرشاندار کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کو شکست، سیریز قومی ٹیم کے نام

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 بنائے اور جیت کے لیے آسٹریلیا کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے بارہ میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا، تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

    کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے وہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم ایک بار پھر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرت ناک شکست

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دی تھی

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 جبکہ شاہین آفرید اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کو شاندار باؤلنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے گیارہ میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ٹی ٹوینٹی :‌بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، کپتان سرفراز احمد

    ٹی ٹوینٹی :‌بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، کپتان سرفراز احمد

    ابوظہبی : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی میں جاری پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کا کم بیک ہمارے لیے بہت اچھا تھا۔

    بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہمیت کی حامل تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

    ،مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلےٹی ٹوینٹی میچ میں155رنزکا ہدف دے کر آسٹریلیا کو66رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

    اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیت کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے۔