Tag: سرفراز احمد

  • کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نیا ناظم آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح پر گفتگو میں کہا کہ گراؤنڈ میں اترنے والی ہر ٹیم جیتنے کے لیے کھلتی ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن اگر اس کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو کوئی بات نہیں امید ہے آنے والے وقت میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر جارہی ہے، نوجوان لڑکے اس ٹیم کا حصہ ہے امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیلے گی اور فیصلے ہمارے حق میں آئیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے سب باتیں کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے وہ تمام نوجوان کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں جس کے بارے میں سابق کھلاری ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے، امید ہے نوجوان لڑکوں پر مشتمل ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، تنقید کرنے والوں میں پرانے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں، انہیں بھی پتہ ہے کہ کوئی بھی ہارنے والی ٹیم نہیں بناتے اس لیے کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں، جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سےگزرے ہوئے ہیں۔

  • سرفراز احمد کو باہر کرنے کے بعد ٹیم کی تباہی شروع ہوئی، محمد عامر

    سرفراز احمد کو باہر کرنے کے بعد ٹیم کی تباہی شروع ہوئی، محمد عامر

    سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر کرنے کے بعد تباہی شروع ہوئی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمدعامر نے کہا کہ 2019 میں رن ریٹ پر باہر ہوئے واپس آئے تو مکی آرتھر کو ہٹایا، پھر مجھے، سرفراز احمد، عماد وسیم، حارث کو نکالا اصل جو کباڑہ شروع ہوا وہ وہاں سے شروع ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ، چھ کھلاڑی میں سے دو ایسے ہیں جو چھ سو بار ٹیم سے باہر گئے ہیں اور پھر واپس آئے ہیں۔

    محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ میں دو تین سال پہلے جو باہر تھے انہیں دوبارہ لایا گیا اور پھر وہ جتنا کباڑہ کرکے گئے ہیں اب آپ کو دوبارہ ڈومیسٹک میں جانا پڑے گا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن ایسے ٹھیک نہیں ہوگا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے تو ٹیم میں شامل کرلیا۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ جو آپ ان 6 سے 8 کھلاڑیوں سے توقع کررہے ہیں وہ کسی اور سے کرلیں تو شاید نتیجہ بہتر آجائے۔

  • ’اگر ہم نے آگے جانا ہے تو ایسی کرکٹ نہیں کھیلیں گے جو پہلے کھیلی‘، سرفراز احمد

    ’اگر ہم نے آگے جانا ہے تو ایسی کرکٹ نہیں کھیلیں گے جو پہلے کھیلی‘، سرفراز احمد

    چیمپئنزٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے اس ایونٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس وقت دل سے ڈر کو نکال کرکٹ کھیلی تھی۔

    نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ایک مرحلے پر بارش کی وجہ سے ہم آؤٹ ڈور پریکٹس نہیں کرسکے تھے تو ہم نے ان ڈور پریکٹس کی تھی۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ میچ سے قبل ہماری میٹنگ ہوئی اس میں کافی سخت باتیں ہوئیں، سینئرز نے بتایا کہ اگر ہمیں اس ایونٹ کو جیتنا ہے تو ہم نے جو پچھلے میچ میں کرکٹ کھیلی ہمیں اس طرح کی کرکٹ نہیں کھیلنی ہوگی۔

    سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

    سرفراز احمد نے بتایا کہ اس وقت فیصلہ ہوا کہ ہمیں ڈر کو نکال کر کرکٹ کھیلنی پڑے گی، سب سے اپنا اپنا ویو دیا، محمد حفیظ، شعیب ملک کوچز اور مجھ سمیت سب نے اپنے خیالات بتائے۔

    اگر ہم نے آگے جانا ہے اور پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے تو ایسی کرکٹ نہیں کھیلیں گے جو ہم نے پہلے کھیلی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبقی افریقہ کے خلاف میچ میں نے جس طرح کی بولنگ کی اور سب سے بڑھ کر فیلڈنگ بہت زبردست کی اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بھی مجھ سے سوال کیا گیا تھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ جو پلیئرز میرے ساتھ کھیلے وہ اس وقت نئے تھے اور یہ لڑکے ہمیشہ میری بات کو سمجھتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/sarfaraz-ahmed-predict-afghan-cricket-team/

  • سرفراز احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا

    سرفراز احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ سے کب دوری اختیار کریں گے، اس حوالے سے انھوں نے اپنی آرا کا اظہار کردیا۔

    چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں، اس بار چیمپئنزٹرافی میں بھی وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، ایسے میں ایک حالیہ انٹرویوں میں سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا ہے تو خود کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا، ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت ریٹائر ہونا پڑتا ہے۔

    اپنی شاندار کپتانی میں پاکستانی کو پہلی بار آئی سی سی چیمپئنزٹرافی جتوانے والے سابق قائد نے کہا کہ جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بہت ممکن ہے کہ میری آنے والی زندگی بھی یہیں گزرے، میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات انہی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ سے کی، میری کامیابی کا راز انہی گلیوں کی کرکٹ اور محنت میں پوشیدہ ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2024 جبکہ آخری ون ڈے جنوبی افریقا کیخلاف 2021 میں کھیلا تھا اس کے بعد سے انھیں ون ڈے میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تاہم انھیں میونٹور کی ذمہ داری سونپی ہے۔

  • سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

    سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر مجھے چار سیمی فائنلسٹ منتخب کرنا ہو تو میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ جاؤں گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم پر دباؤ بھی ہوگا، شائقین دفاعی چیمپئن ہونے کی وجہ سے بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ میرے خیال میں افغان ٹیم مضبوط دعوے دار ہوسکتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ میرے خیال میں افغانستان کے پاس مضبوط ٹیم ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے پاس بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ افغانستان کے اسپنر بہترین ہیں جس کی وجہ سے سیمی فائنل کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹائٹل کے دفاع کرنے کا واقعی اچھا موقع ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، 2017 کے کچھ کھلاڑی موجود ہیں۔

    سرفراز نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور فخر زمان کی بیٹنگ پاکستان کے لیے بہت اہم ہوگی، شاہین اور حارث رؤف دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاک بھارت مقابلہ ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ ہوگا۔

  • سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بن گئے

    سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بن گئے

    پاکستان کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بن گئے آئی سی سی نے انہیں میگا ایونٹ کا ایمبسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

    پاکستان کو پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنانے اور اپنی قیادت میں دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے ریکارڈ ساز سابق قومی کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بن گئے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایمبسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

    آئی سی سی نے سرفراز احمد کے ساتھ سابق بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون، سابق کیوی کرکٹر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/australian-spinners-bowling-action-declared-suspect/

  • سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی جرسی پہننے کو تیار

    سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی جرسی پہننے کو تیار

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد سرفراز احمد ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرکے سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    ویڈیو میں سرفراز احمد کو کپتان، لیڈر اور لیجنڈز کے نام سے پکارا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    سرفراز احمد رواں سال پی ایس ایل 10 میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔

  • ’سرفراز کے ساتھ غلط ہوا کپتانی سے نکال دیا، پانی پلا رہا ہے جوتے بھی اٹھوا دیے‘

    ’سرفراز کے ساتھ غلط ہوا کپتانی سے نکال دیا، پانی پلا رہا ہے جوتے بھی اٹھوا دیے‘

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بہت پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے جیسے بندہ ہوتا جس نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی ہوتی تو میں سب کو ایسے رکھتا کہ لگ پتا جاتا ہے ہاں یہ کپتان ہے اور ہمیں کسی نے چیمپئنز ٹرافی جتوائی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان میں جس طرح سب کو لے کر چلتا سب کو علم ہوجاتا۔

    تنویر احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ سرفراز احمد کے ساتھ صحیح نہیں کیا گیا ایکدم سے کپتانی سے ہٹا دیا گیا پھر ٹیم میں ساتھ رکھ رہے ہیں کھلا نہیں رہے، وہ پانی پلا رہا ہے جوتے اٹھا رہا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں اپنی مرضی سے اب جو بھی کہو اس کو نہیں کھلایا جارہا تھا۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کی ایک عزت تھی اس کو دیکھتے ہوئے وہیں شکریہ ادا کردینا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد نے بھی گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ جس کا آپ سب کو انتظار ہے وہ اعلان بھی جلد ہوجائے گا۔

  • سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان

    سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے یہ اعلان کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت ختم ہوگیا ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس ٹیم کے ساتھ میرا 9 سال کا سفر شاندار اور خوبصورت رہا۔

    سرفراز نے کہا کہ میں ندیم بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع دیا اور وہ سب کچھ فراہم کیا جس کی مجھے بطور کھلاڑی اور کپتان ضرورت تھی، میں اس وقت ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور آخر میں ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے، انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

    سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 29.32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے، 2019 میں سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ نے پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔

  • عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    سرفراز

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔