Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    لاہور : ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل کا کہناہےکہ میری کرکٹ فٹنس اور پرفارمنس کے ساتھ ہوگی اور ٹیم میں مجھےجوبھی رول دیاگیااس پرپورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نےکہاکہ ٹیم میں شامل ہواتواچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نےکہاکہ سرفراز اچھا پرفارمر ہےہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں لیکن چاہتاہوں کہ بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں مستقل جگہ بناسکوں۔

    کامران اکمل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہناتھاکہ کچھ عرصے سے صرف بیٹنگ پرتوجہ دے رہا تھا،کیونکہ بیٹسمین کی حیثیت سے ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کا کہناتھاکہ کوچز کے ساتھ کام کرنے سے پرفارمنس پرکافی فرق پڑاہے۔

    مزید پڑھیں:جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    یاد رہےکہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نےکہاتھاکہ جس نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے،اب بکیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاکہناتھاکہ اب صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اگر فٹ نہ ہوا تو سینیئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوگا۔

  • وکٹ کپیر سرفراز  احمد کے گھر بیٹے کی پیدائش

    وکٹ کپیر سرفراز احمد کے گھر بیٹے کی پیدائش

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے بڑا تحفہ مل گیا، اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر بے حد خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی، دورہ آسٹریلیا کے دوران والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آنے والے سرفراز احمد کی اہلیہ کو دو روز قبل مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    sarfaraz

    بیٹے کی پیدائش پر سرفراز احمد بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    یاد رہے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت کم عرصے میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑی سرفراز احمد نے کئی بار عمدہ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی ہے۔

    آسٹریلیا دورے میں بدترین شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کے بعد شاہد آفریدی نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی دینے کی تجویز کرتے ہوئے انہیں فائٹر کا لقب دیا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائٹر کھلاڑی کی ضرورت ہے جو میچ کے دوران پریشر نہ لے اور سرفراز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔

  • ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    لاہور: ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز سے 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈےاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمودکا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔مکی آرتھر کسی غیر ملکی کو بولنگ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیم نے 3گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈین ٹیم جو شیڈول سے دو روز پہلے ہی دبئی پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب پاکستان کو مختصر ترین طرز میں اپنی پوزیشن دلانے کے لیے بے تاب ہیں،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے درجہ بندی میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا مقصد ہے’۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج بدھ کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جس کی سربراہی وکٹ کیپر سرفراز کریں گے۔ سرفراز احمد کل اپنے کریئر میں پہلی بار بطور کپتان میدان میں اتریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین اوئن مورگن انگلش ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔

    ٹیسٹ ، ون ڈے کے کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان ہے، آخری ون ڈے میں پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے بعد فتح اپنے نام کرنے والی شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی آئی سی سی رینکنگ میں انگلش ٹیم پانچویں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے انگلینڈ نے 10 اور پاکستان تین میچز میں فاتح رہا ہے۔

  • پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کی پوری کوشش کرینگے،ٹیم کےتمام کھلاڑی اچھےدوست ہیں،ڈانٹ کی نوبت نہیں آئیگی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انکے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز سے کم بات نہیں ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے سپر اسٹار ہیں،انکے ٹیم میں ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے، سرفراز احمد کے مطابق وہ اچھی قیادت کے گر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار کرکٹر یونس خان سے سیکھتے رہے ہیں۔

    کپتان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں سے بھی اچھے تعلقات برقرار رہیں۔

  • سرفراز احمد بطور کپتان اچھا کردار ادا کر سکتا ہے، عمران خان کا مشورہ

    سرفراز احمد بطور کپتان اچھا کردار ادا کر سکتا ہے، عمران خان کا مشورہ

    کراچی: عمران خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نیا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہاکرکٹ کے لیے ٹیم کو ری اسٹرکچر کرنا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر کوئی بس یہی سوال کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آخر ٹیم کو کیا ہوگیا؟۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کے دھانچے کو ری اسٹرکچر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    سابق ورلڈکپ وننگ کپتان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلتا ہو اس کو کپتان نہیں بننا چاہیے جبکہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے جس کے لیے انہوں نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

    میزبان کاشف عباسی کے سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کے بارے میں پوچھے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی واپسی کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی چانس دینا چاہیے۔ اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد آصف جیسیاان سوئنگ اور آوٹ سوئنگ باولر انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں نہیں دیکھا۔

    عمران خان نے نجم سیٹھی اور شہریار خان پر تنقید کرتے ہوئے تجویز دی کہ سابق چیئرمین آئی سی سی احسان مانی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کرکٹ بورڈ ان کے حوالے کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کو چھ ریجنز میں تقسیم کرکے مظبوط کیا جائے تاکہ نیا ٹیلینٹ سامنے آسکے۔

    سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مصطفیٰ کمال کی انٹری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو بھی جماعت سیاست میں عسکری ونگز کا استعمال کرتی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے جو بھی سامنے آئے گا وہ لائقِ تحسین ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے سابق صدر مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کسی طاقت ور کا احتساب ممکن نہیں۔

  • سرفراز احمد زمبابوے کیخلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ذرائع

    سرفراز احمد زمبابوے کیخلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ذرائع

    کراچی: پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان حج کی سعادت حاصل کرنے کے باعث زمبابوے کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز کے موقع پر سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے سعودی عرب میں ہوں گے اس لیے وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    سرفراز احمد نے اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے،سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

     زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میچز کے لئے محمد حفیظ، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کرکے نوجوان کرکٹرز کو موقع دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

  • وکٹ کیپرسرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

    وکٹ کیپرسرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر سرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کیساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں جو سابق امپائر کی بیٹی ہیں، شادی کی تقریب سخی حسن کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جسمیں ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشیوں کے رنگ بکھرے ہوئے تھے ۔

     بارات کی پروقار تقریب کے موقع پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نےکریم کلر کی شیروانی زیب تن اور مرون رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

    یہ شیروانی مشہور ڈیزائنر ہمایوں عالمگیرنے تیار کی ہے جس میں ایمبرائیڈری سونے کے تاروں سے کی گئی ہے۔

    سرفراز احمد کی جانب سے دعوت ولیمہ پچیس مئی کو پی اے ایف کنوینشن ہال میں دیا جائیگا۔ جسمیں پاکستان کے اسٹار کرکٹرز بھی شرکت کرینگے۔

  • آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    ایڈیلیڈ : پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں سرفراز احمد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف سنچری بنانے سے انکے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے،پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف اچھا آغاز فراہم کرنے میری اصل ذمہ داری ہوگی۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے بولرز کا پہلے بھی سامنا کرچکے ہیں، انکی بولنگ کا سامنا کرنا چیلنج ہوگا۔

    وکٹ کیپر کے مطابق پاکستان کے بجائے آسٹریلوی ٹیم پر زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا،آسٹریلوی شائقین کو اپنے ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

  • سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایڈلیڈ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے شاندار سینچری بناکر ایک بار پھر ٹیم کو سرفراز کردیا، سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

    ایڈیلیڈ میں پاکستان کو سرفراز نے سرفراز کیا، آئرش بولرز کے سامنے وکٹ کیپر بیٹسمن ڈٹ گئے، سرفراز ایک بار پھر آئے اور چھاگئے۔

     سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، سرفراز نے ایک سو بیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

    ورلڈ کپ میں وہ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، سینچری بنانے پر سرفراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     سرفراز کا کہنا تھا کہ کوچ نے سینچری بنانے کے لئے حوصلہ بڑھایا تھا، دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔