Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز احمد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    سرفراز احمد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔

    چیمپئنز ٹی 20 کپ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ جس کا انتظار ہے وہ اعلان جلد ہوجائے گا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ کھیلنے سے متعلق کہنے کو اب کچھ نہیں رہا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں۔

    سرفراز احمد کو ان کے چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کی حیثیت سے تو یاد رکھا جاتا ہے مگر ان کی ایک جیت لوگوں کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہے۔ سرفراز احمد نے 2006 میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو آئی سی سی انڈر 19 کا ورلڈ کپ جتوا کر ٹرافی اٹھائی۔ اس اہم معرکے میں مدمقابل بھارت تھا۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ ایسے جارحانہ مزاج کے بیٹر ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس کھیلنے چاہئیں، صائم ایوب ناکام بھی ہوں گے لیکن انہیں موقع دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہم نے ان ٹیموں کے معیار تک پاکستان کرکٹ کو لے کر جانا ہے۔

    شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان میں ہر کنڈیشنز کی پِچز موجود ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ ملک کے ہر وینیوز پر ہونی چاہیے۔

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد اندازہ ہو گا کہ کون سے کھلاڑی منظرِ عام پر آتے ہیں، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کا گیپ کم کرنے کے لیے ایونٹ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہونا بہت معنی رکھتا ہے، کم مواقع ملنے پر کھلاڑیوں پر پر یشر زیادہ ہوتا ہے۔

  • پاکستان ٹیم کا اچھا وقت جلد آئے گا: سرفراز احمد

    پاکستان ٹیم کا اچھا وقت جلد آئے گا: سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا برا وقت چل رہاہے امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے ایک بیان میں کہا کہ سب کی خواہش ہے پاکستان میں کرکٹ بہتر ہو، کوشش کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھے لڑکے مل سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا، ٹیم کا برا وقت چل رہاہے امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئیگا، مشکل وقت کے بعد ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کھڑی ہوتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ بہتر سے بہتر ہونی چاہیے، ملک بھر سے اچھے لڑکے سلیکٹ کر کے ان کو آگے لائیں گے، ساری ورکنگ کرنے کے بعد ہم نے پلیئرز کو سلیکٹ کیا۔

    قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انڈر19 میں ہمارے پاس زبردست فاسٹ بالر ہیں، ڈومیسٹک سیزن اور انڈر19 پر مشتمل ٹیم بنائی ہے، ٹیم اچھی ہونے سے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں، امید ہے اچھا کام کرکے رزلٹ دیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے لگتاہے میں کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو کھیل رہا ہوں، جب لگے گا کرکٹ نہیں کھیل سکتا تو نہیں کھیلوں گا، نوجوان کھلاڑی پرفارم کریں گے تو ٹیم میں خودبخود جگہ بن جائیگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سینئر لڑکے ٹیم میں ہیں انہوں نے پرفارمنس دے کر جگہ بنائی، جب وقت آئے گا تو جونیئر خود سینئر کی جگہ لے لیں گے۔

  • سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سے سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر سعود شکیل کا ردعمل آگیا۔

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو ہٹانے یا بنانے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سینئر ہیں اور ہمارے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کا ٹیم میں کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

    سعود شکیل نے کہا کہ کپتان رائلی روسو دنیا بھر میں لیگز کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے، وہ اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان نے کہا کہ محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، ان کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سعود شکیل نے کہا کہ نائب کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے کوشش ہے رواں سیزن میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گزشتہ روز سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹایا تھا، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی تھی اور سرفراز نے آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

  • ’فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا‘

    ’فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا‘

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے سے پہلے اعتماد میں نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے آتے ہی سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دیا، سرفراز نے مسلسل آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائیلی روسو کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

    سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

  • سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی چھوڑ دی

    سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی چھوڑ دی

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی چھوڑ دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، سعود شکیل نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ شین واٹس کی تجویز پر کپتانی چھوڑی ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 8 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے تھے۔

    یادرہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019 میں پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ جلد متوقع

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ جلد متوقع

    پاکستا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مزید قیادت سنبھالیں گے یا نہیں، فیصلہ بدھ کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ سرفراز احمد جو کئی سالوں سے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں مزید وہ اس منصب پر فائز رہیں گےیانہیں، اس بات کا فیصلہ بدھ کوہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس بار پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیا کپتان مقرر کیا جائےگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019 میں ہونے والے ایڈیشن میں ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔

  • ’45 اوور بعد یاد آیا ہے‘ سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

    ’45 اوور بعد یاد آیا ہے‘ سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

    پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے میچ کے دوران سرفراز احمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے تیسرے دن کے کھیل ختم ہوگیا، کینبرا میں میچ کے تیسرے دن پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹ پر 367 رنز بنا لیے جبکہ اب بھی اسے 24 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

    میٹ رنشا 136 اور بیو ویبسٹر 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم میچ کے دوران فاسٹ بولر خرم شہزاد نے باؤنسر کروائی جو میٹ رنشا نے چھوڑ دی اور گیند وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں میں گئی۔

    اس دوران سرفراز نے کہا کہ ’اوئے ہوئے، دیکھ لو، چھوٹے ڈان 45 اوور بعد یاد آیا ہے، کیا بات ہے۔‘

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ 9 وکٹ 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

  • سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں قومی ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی۔

    سعود شکیل نے سرفراز سے سوال کیا کہ ’میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔‘

    سرفراز احمد نے کہا کہ میرے تو کوئی کام نہیں آؤ گے بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے تو آپ سے کہا ہی نہیں ہے کہ تبادلہ کرلیں میں نے جس سے تبادلہ کرنا تھا کرلیا ہے۔

    سعود شکیل کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے تبادلہ تو کیا تھا، سرفراز بولے کہ میں نے آپ سے کوئی تبادلہ نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران سرفراز احمد نے مزاحیہ انداز میں سعود شکیل کے خلاف ٹائم آؤٹ کی اپیل کی تھی۔

    سعود شکیل پویلین سے بھاگتے ہوئے کریز پر پہنچے تھے۔

    سعود شکیل کے کریز پر پہنچنے کے بعد امپائر نے اپنی گھڑی چیک کی اور سعود شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، جس کے بعد تمام کھلاڑی مسکرانے لگے تھے۔

  • مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو بھی رول دے گی اس پر پورا اتریں گے: سرفراز احمد

    مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو بھی رول دے گی اس پر پورا اتریں گے: سرفراز احمد

    وکٹ کیپربیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو بھی رول دے گی اس پر پورا اتریں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر سرفراز احمد نے کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے ہم اس کے لیے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول دیا جائے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے اور آپ اس کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، ہمارا ٹیم گول یہ ہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور سیریز جیتنی  ہے، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ کینبرا میں موسم اچھا ہے، چار روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے، آسٹریلیا کا ٹور چیلنجنگ ہوتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

    سرفراز نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے کہ انہیں جتنا جلد آؤٹ کر سکیں کریں، ہماری کوشش ہے کہ ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور آؤٹ کردیں۔

    سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہ،اری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اچھی ہے، یہ نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔

  • آسٹریلیا سیریز میں بابر بمقابلہ اسمتھ توجہ کا مرکز ہوگا: سرفراز احمد

    آسٹریلیا سیریز میں بابر بمقابلہ اسمتھ توجہ کا مرکز ہوگا: سرفراز احمد

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں دو جوڑیاں فینز کی توجہ کا مرکز ہوں گی، ایک بابر بمقابلہ اسمتھ اور دوسری اسٹارک بمقابلہ شاہین۔

    سرفراز احمد نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین اس سیریز میں مداحوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    انھوں نے کہا بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

    سرفراز احمد نے کہا شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک بہترین باؤلرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں، شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا، اس مرتبہ بھی فینز شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: پرتھ میں ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل

    وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں، میں نے دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے، یہاں سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستان کرکٹ فینز ہمیشہ پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی فینز بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔