Tag: سرفراز احمد

  • ویڈیو:ایل بی ڈبلیو کی غلط اپیل پر سرفراز کا مزاحیہ انداز، ساتھیوں کی ہنسی چھوٹ گئی

    ویڈیو:ایل بی ڈبلیو کی غلط اپیل پر سرفراز کا مزاحیہ انداز، ساتھیوں کی ہنسی چھوٹ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی گراؤنڈ میں مزاحیہ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، ساتھ کھلاڑی بھی ہنسی نہ روک پائے۔

    سرفراز احمد نہ صرف گراؤنڈ میں اپنے انداز کپتانی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ بعض دفعہ ایسی حرکات بھی کرتے ہیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے اور مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیفی بھائی کی عرفیت سے مشہور کرکٹر پریکٹس میچ کھیل رہے تھے اسی دوران بولر نے بلاوجہ کی اپیل کی، جس پر سرفراز کے مزاحیہ انداز نے تمام کھلاڑیوں کو ہنسنسے پر مجبورکردیا۔

    گیند اسٹمپس سے کافی اونچی ہونے کے باوجود بولر نے امپائر سے زوردار اپیل کی، سرفراز پہلے تو گیند پکڑ کرلیٹے رپے۔ پھر اٹھ کر دنوں ہاتھوں کو فضا میں بلند کیا اور مزاحیہ انداز میں بولر کی طرف دیکھ کر کہا ’اٹس ہائی!‘

    سابق کپتان کے اس بے ساختہ انداز نے موجودہ کپتان شان مسعود اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی ہنسنسے پر مجبور کردیا جبکہ بولر بھی ہنستے ہوئے چلے گئے۔

  • ’’ٹیپ بال کرکٹ کا ورلڈکپ بھی جلد منعقد ہوگا‘‘

    ’’ٹیپ بال کرکٹ کا ورلڈکپ بھی جلد منعقد ہوگا‘‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ کا ورلڈکپ بھی جلد منعقد ہوگا۔

    کراچی میں ٹیپ بال کی مقبولیت ہمیشہ سے بہت زیادہ رہی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ اب پورے ملک میں ٹیپ ٹینس نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ اس فارمیٹ میں بھی ایک سے ایک کرکٹرز سامنے آرہے ہیں جن کی پرفارمنس کے شائقین گرویدہ ہیں۔

    کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز بھی شہر کراچی سے ہوا تھا، ٹیپ بال کرکٹ تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہی ہے۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ کراچی سے ایجاد ہونے والی اس طرز کی کرکٹ اب ملک بھر میں کھیلی جارہی ہے۔

    کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے جو کہ یکم سے 16 دسمبر 2023 کراچی میں منعقد ہو گا

    اس ایونٹ کے حوالے سے پلیئر ڈرافٹ اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور سرفراز احمد بھی شریک تھے۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ ٹیپ بال کراچی میں کرکٹ کا چہرہ ہے۔

    انھوں نے ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ یہ لیگ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔

  • ’آپ کس طرح سرفراز کو باہر کرسکتے ہیں، کس بنیاد پر حارث آیا؟‘

    ’آپ کس طرح سرفراز کو باہر کرسکتے ہیں، کس بنیاد پر حارث آیا؟‘

    سابق کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا تھا کہ آپ کس طرح سرفراز کو باہر کرسکتے ہیں اور کس بنیاد پر حارث آیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ٹھیک ہے کہ کپتان کو اختیار دینا چاہیے اور پھر اسی کو ذمہ دار بھی ٹھہرانا چاہیے کہ اچھا یا برا جو بھی ہے۔

    اس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں ٹیم کو کون لڑاتا ہے تو کپتان کو پاور دینی چاہیے سیدھی سی بات ہے کوئی بھی کپتان ہو۔

    انھوں نے کہا کہ میں دو باتیں کہنا چاہتا ہوں حفیظ نے جو باتیں بولیں اس میں انھوں نے بہت ساری چیزیں چھپا دیں حفیظ کرکٹ کمیٹی کی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں کوچز بھی تھے، کپتان بھی تھے اور سلیکٹر بھی تھے اور وہاں لڑکوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔

    حفیظ نے وہاں بحث کی تو تھی سابق کپتان کو یہ بولا گیا کہ آپ بیٹھ جائیں یہ ہماری ٹیم ہے، مکی آرتھر بھی وہاں موجود تھے انھوں نے کہا کہ ہم اس ٹیم سے مطمئن ہیں۔

    باسط علی نے بتایا کہ محمد حفیظ نے کہا کہ آپ کس طرح سرفراز احمد کو باہر کرسکتے ہیں کس بنیاد پر حارث آیا ہے، اس کے بعد حفیظ کو جو باتیں سنائی گئی ہیں اس کے بعد حفیظ نے استعفیٰ دیدیا۔

    وہ جو حفیظ کا استعفیٰ تھا اس وقت کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا۔ اب مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی ہے کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم سیکھ رہے ہیں۔

    باسط نے کہا کہ یہ دورہ آسٹریلیا کے لیے چاہتے ہیں کہ انھیں اور موقع ملے۔ باسط علی نے ہاتھ جوڑ کر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ہاتھ جوڑ رہا ہوں کہ اللہ کے واسطے انھیں موقع مت دیجیےگا۔

    انھوں نے کہا کہ جو بھی چیئرمین ہیے جس کے پاس بھی پاور ہے چاہے وہ وزیراعظم ہو اللہ کے واسطے انھیں پاور مت دیجیے گا۔ اگر یہ چلے جائیں گے تو اس ملک کے ساتھ بہت بڑا نقصان کریں گے۔

  • قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر سرفراز احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

    قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر سرفراز احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں سابق کپتان سرفراز احمد کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد فاتح کپتان نے پاکستانی کی کاکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قومی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپارہی یہ بات درست ہے مگر یہ ٹیم میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان نے موجودہ کھلاڑیوں اور کپتان کو حوصلہ دیتے ہوئے انھیں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا ہے۔

    قائد اعظم ٹرافی کی جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد نے پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اور مینجمنٹ سب کی محنت کے ساتھ کراچی چیمپئن بننے میں کامیاب ہواہے۔

    انھوں نے کہا کہ جہاں بھی موقع ملتاہے وہاں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خوش ہوں کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی، ہم سب خوش نصیب ہیں کہ کراچی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    سرفراز نے کہا کہ میں تو کرکٹرز سے کہتا ہوں کہ سلیکٹ ہونا یا نہ ہونا وہ آپ کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑی کا کام صرف اور صرف پرفارمنس دینا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی بحالی سے کراچی کی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ ڈومیسٹک کرکٹ ہی واحد راستہ ہے جہاں پرفارم کرکے آپ سلیکٹرز کی نظروں میں آتے ہیں۔

    صائم ایوب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ایسا پلیئر ہے جس نے ٹیسٹ کی طرز میں بھی خود کو منوایا ہے۔ اس نے انڈر 16، انڈر نائنٹین سے سفر کرتےہوئے پی ایس ایل میں خود کو ثابت کیا۔

    انھوں نے کہا کہ لیفٹ ہینڈ بیٹر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس کو جتنا سپورٹ کریں گے اتنا ہی بہتر گا۔عمیر بن یوسف نے بھی زبردست پرفارمنس دی ہے۔

  • سرفراز احمد نے کراچی کی دلخراش اور دلچسپ کہانی سنادی

    سرفراز احمد نے کراچی کی دلخراش اور دلچسپ کہانی سنادی

    کراچی میں ٹوٹی اور ادھڑی ہوئی سڑکوں، گڑھے اور کھڈے سے شہریوں مسلسل پریشان رہتے ہیں تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اس سے جڑی دلخراش اور دلچسپ کہانی سنادی۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے’ دی نوک نوک شو‘ میں کراچی میں گڑھے اور کھڈے سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سنائی ہے، انہوں نے بتایا کہ کیسے وہ کراچی کی سڑکوں سے متاثر ہوئے تھے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ایک بار میں رات کے وقت گھر سے باہر کچھ چیزیں لینے گیا، اس وقت مجھے بھوک لگی تو میں نے ایک شوارما اور لمکا خرید لیا اور سوچا کہ آرام سے گھر جاکر اس سے لطف اٹھاؤں گا۔

    سرفراز احمد نے بتایا کہ جیسے ہی میں اپنے گھر کے قریب پہنچا تو ایک گڑھا آیا اور لمکا کی گلاس نیچے زمین پر گر گئی، اس گڑھے نے سارا مزا خراب کردیا۔

  • سرفراز اور رضوان میں بہتر وکٹ کیپر کون؟ معین خان نے بتادیا

    سرفراز اور رضوان میں بہتر وکٹ کیپر کون؟ معین خان نے بتادیا

    موجودہ دور میں محمد رضوان اور سرفراز احمد میں سے معین خان کا فیوریٹ وکٹ کیپر بیٹر کون ہے، اس حوالے سے سابق کپتان نے ایک انٹرویو میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

    اسپورٹس شو کے دوران معین خان سے سوال کیا گیا تھا کہ آج کل کے دور میں کون سے وکٹ کیپر ان کے فیوریٹ ہیں اور کیوں ہیں، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج کل کی کرکٹ میں انھیں رضوان بہت پسند ہے جس طرح وہ کھیل رہا ہے۔ پیچھے آپ جائیں تو سرفراز بہت عمدہ وکٹ کیپر بیٹر تھے۔

    معین خان نے مزید کہا کہ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ دنوں کی ترجیح ابھی بھی وکٹ کیپنگ ہی ہے اور آپ ان دونوں سے بھی پوچھیں گے تو وہ بھی یہی کہیں گے۔ میں یہ بات اعظم کو بھی سمجھاتا ہوں کہ کیپنگ پر فوکس کرو۔

    انھوں نے کہا ک آج کے دور میں ان دونوں کے علاوہ اگر آپ تھوڑا اور پیچھے جائیں تو ایم اس دھونی مجھے بہت پسند تھے، انھوں نے بھارت کے لیے زبردست پرفارمنس دی ہے وکٹ کیپر نے اپنے ملک کو بڑے بڑے ٹورنامنٹس جتوا دیے ۔

    وہ ایک ایسے پلیئر تھے جو وکٹ کیپنگ، بیٹنگ اور کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹیم میں ایک انقلاب لے کر آئے وہ جو کہ بے مثال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر اس سے بھی پہلے کی بات کریں تو جن کو دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی جیسے وسیم باری، سلیم یوسف، ای این ہیلی اور کرن مورے میرے فیوریٹ تھے۔

  • رضوان نے سرفراز سے متعلق کیا کہا؟

    رضوان نے سرفراز سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پاکستان کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیدیا۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز کا شاندار سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

    سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں سرفراز احمد کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ’ 3000 رنز مکمل ہونے پر مبارک ہو سیفی بھیا! آپ کا کرکٹ کا سفر ایسے ہی ترقی کرتا رہے‘۔

    محمد رضوان  اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کو پاکستان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔

    واضح رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے3  ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔

    سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

  • سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    گال: قومی کرکٹ ٹیم کے سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر تاریخ رقم کردی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    سرفراز احمد نے 3000 ٹیسٹ رنز کا شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے، سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

    گال ٹیسٹ: قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھے بیٹرز پویلین لوٹ گئے

    سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر  21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

    اپنے پورے کیرئیر میں وکت کیپر و بیٹر  نے بیٹنگ کی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔

    دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

  • ’بھالو میں نے تو ایسا تو نہیں کہا تھا‘ اعظم خان نے سرفراز سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

    ’بھالو میں نے تو ایسا تو نہیں کہا تھا‘ اعظم خان نے سرفراز سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

    قومی کرکٹر اعظم خان نے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق پی ایس ایل کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

    قومی کرکٹر اعظم خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور کرکٹ سے متعلق دلچسپ واقعات بیان کیے۔

    اعظم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوا تھا راولپنڈی میں ہمارا میچ تھا، سہیل خان نے الٹی سیدھی گیند کرکے چوکا کھا لیا، اسے جو چیز کہیں وہ اس کا الٹ ہی کرتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب سہیل خان کو چوکا لگا تو سیفی بھائی بھاگتے ہوئے گئے اور اس کو دو تین باتیں سنائی پھر وہ کلپ وائرل ہوگئی کہ ’سہیل خان ادھر آؤ۔‘

    اعظم خان کا کہنا تھا کہ جب سیفی بھائی نے دو تین باتیں سنائیں تو میں گھوم گیا کہیں مجھے بھی ریڈار میں نہ لے لیں کیونکہ وہ جب بولنے لگتے ہیں تو پھر جو سامنے آئے اسے لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب کلپ وائرل ہوئی تو سیفی بھائی میرے کمرے میں آئے اور کہنے لگے ’بھالو میں نے ایسا تو نہیں کہا تھا۔‘

    اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ سیفی بھائی سچ بتاؤں میں نے سب سنا آپ نے بالکل ایسا ہی کہا تھا۔‘

  • سرفراز نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کا نام بتادیا

    سرفراز نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کا نام بتادیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تینوں فارمیٹس کے کپتان کے لیے شاداب خان کی حمایت کردی۔

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد رضوان میں سے کون سا کھلاڑی مستقبل میں تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کا کپتان بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    سرفراز احمد نے شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ٹیم کے کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب جس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں وہ ٹیم میں بطور کپتان اور آل راؤنڈر بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو پانچ بولرز کے ساتھ جانا ہوتا ہے ان پانچ بولرز میں سے آپ کا پانچواں بولر آل راؤنڈر ہوگا جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کرسکتا ہے۔

    سرفراز نے کہا کہ چاہے ہم ون ڈے کرکٹ کی بات کریں یا ٹی 20 کرکٹ کی شاداب تینوں فارمیٹس میں خود کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔