Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان قرار

    سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان قرار

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کا سلمان خان۔‘

    فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم لکھا اور ساتھ ہی میرا کپتان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی سرفراز احمد کی تصویر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ‘سلمان خان فلمی ہیرو ہیں جبکہ سرفراز احمد حقیقی ہیرو ہیں’۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘مجھے 2017 کی چیمپیئنرز ٹرافی یاد آگئی جب حسن علی اور سرفراز احمد ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی تعریف کرچکے ہیں۔

  • شاداب خان نے کس کھلاڑی کو اپنا مینٹور قرار دیا؟

    شاداب خان نے کس کھلاڑی کو اپنا مینٹور قرار دیا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سرفراز احمد کی قیادت میں 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا اور 2017 میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

    چیمپئن کپتان کو مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی سرفراز احمد کے ہمراہ اپنی ایک تصویر جاری کی اور ساتھ جاری پیغام میں انہیں اپنا ’مینٹور‘ قرار دیا۔

    شاداب خان نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کو صحیح طور پر متاثر کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ آپ کو بہت کچھ سکھاتے بھی ہیں اور آپکی بہترین رہنمائی بھی کرتے ہیں ، میرے لیے سرفراز بھائی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ’مینٹور‘ بھی ہیں۔

  • سرفراز احمد کی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ سے ملاقات

    سرفراز احمد کی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ سے ملاقات

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔

     اس موقع پر ارباب لطف اللہ نے کہا قومی ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے سندھ میں کرکٹ کا کوئی وجود نہیں، ملک کی سب کرکٹ نرسری ہونے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے ٹیم میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لکھے گئے خط میں پوچھا ہے کہ بتایا جائے سندھ کا قصور کیا ہے، کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا پیمانہ کیا ہے۔ چیئرمین سے سوال کیا ہے کہ کیا سندھ کا کوئی کھلاڑی ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ملک کی نمائندگی کی اہلیت نہیں رکھتا؟

    ارباب لطف اللہ نے کہا سابق کپتان سرفراز احمد قومی ہیرو ہیں چیمپئن ٹرافی جیتنا اور ٹی ٹوئینٹی میں قومی ٹیم کو نمبر ون بنانا سرفراز احمد کا ناقابل فراموش کارنامہ ہے، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو سرفراز احمد اکیڈمی کو جدید سہولت فراہم کرنے کے ساتھ فلٹ لائٹ کی تنصیب کے لئے ہدایت جاری کیں۔

    انہوں نے سیکریٹری اسپورٹس حافظ عبدالہادی بلو کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی سندھ کے ساتھ مل کر سرفراز اکیڈمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے اکیڈمی کے لئے اقدامات کرنے پر ارباب لطف اللہ کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی سہولت فراہم کرنے میں سندھ حکومت کا کردار نمایاں ہے۔

    سابق کپتان سرفراز نے کہا کہ جناح کالج کے جس میدان میں ہم کرکٹ کھیلا کرتے تھے اب محکمہ کھیل اور ارباب لطف اللہ صاحب کی خصوصی توجہ کے باعث جدید سہولت سے آراستہ ہوگیا ہے جس سے کالج کے طلباء کو معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

     سرفراز احمد نے مزید کہا کہ سندھ پریمئر لیگ اور صوبے بھر میں اکیڈمیز کے قیام کا منصوبہ بہت زبردست ہے، ایس پی ایل اور اکیڈمیز سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    ملاقات کے دوران صوبے میں کرکٹ کے فروغ، اکیڈمیز کے قیام اور سندھ پریمئر لیگ کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • مکی آرتھر نے سرفراز احمد سے متعلق کیا کہا؟

    مکی آرتھر نے سرفراز احمد سے متعلق کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے تصدیق کی ہے وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد سے بات ہوئی ہے لیکن ابھی تک ورلڈ کپ کے بارے میں ان سے بات نہیں ہوئی ہے کیونکہ میگا ایونٹ کے لیے ابھی بھی بہت سے کھلاڑی موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز اور میرے اچھے تعلقات ہیں لیکن ون ڈے ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑی شامل ہیں اس لیے ہم نے اس وقت اس بارے میں واضح طور پر بات نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد 2019 تک قومی ٹیم کے کپتان رہے انہیں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    رواں ماہ کے شروع میں سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں؟

    سرفراز احمد نے جواب دیا کہ کرکٹ کھیلنے کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے میں بس کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

    مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر شاندار بیٹنگ کررہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

  • جیسا میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو، سرفراز احمد

    جیسا میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو، سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، چیمپئن ٹرافی اور ماضی میں کرکٹ کے کئی واقعات کے بارے میں بات کی۔

    سرفراز احمد نے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابر اعظم یا کسی اور کیساتھ ہو، لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

    سرفراز احمد نے خود کو بہترین کپتان قرار دے دیا

    چیمپئن ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹیبل پر آخری میں تھی لیکن جب ہم نے کم بیک کیا تو میں نے پیلئرز سے یہی کہا کہ کچھ نہیں سوچنا بس اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جب بھی کھیلتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

    وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد نے معین خان کو اپنا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔

  • کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کیا سرفراز ملتان سلطان کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے؟

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بدھ کو انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد نواز کوئٹہ کی قیادت کریں گے جبکہ ان کی جگہ بسم اللہ خان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

    پلے آف میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کو نہ صرف یہ میچ بہت اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اتوار کو پشاور زلمی اسلام آباد کیخلاف اپنا میچ بری طرح ہار جائے۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ پلے آف میں جاسکتا ہے۔

  • سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے

    سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

    ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد کی انگلی میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد نواز کریں گے۔

    سرفراز احمد کی ایکسرے رپورٹ آگئی

     اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر بسم اللّٰہ خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند ہاتھ پر لگی تھی۔

  • ’سرفراز دھوکا نہیں دیتا اب دھوکا کھائے گا بھی نہیں‘ فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ’سرفراز احمد دھوکا نہیں دیتا اور اب وہ دھوکا کھائے گا بھی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے ’سرفراز احمد دھوکا نہیں دیتا، سرفراز کی بحالی سے کرکٹ اور عزت نفس کی بحالی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف 2022 میں ٹیسٹ میچز کھیلے ہار گئے اور 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچ برابر کردیے۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ اس ڈرا کے ساتھ کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کا مظاہرہ بھی ہے اور کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کیسے ہوئی سرفراز کی بحالی ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی، قومی بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے جب پہلی گیند کھیل رہا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ دوبارہ ڈیبیو کررہا ہوں۔


    عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی سمیت موجودہ و سابق کرکٹرز نے بھی سرفراز کی شاندار اننگز کی تعریف کی تھی جبکہ شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کراچی میں کھیلی جارہی ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جگہ دوسرے میچ میں کیویز نے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • ’لگتا ہے سرفراز کا کیریئر ختم ہوگیا‘ رمیز راجہ تنقید کا نشانہ بن گئے

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے میچ بچانے والے سرفراز احمد کی تعریف سرحد پار سے بھی ہورہی ہے، قومی کرکٹرز سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کے بھی دل جیت لیے۔

    تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی صورت میں ایک نیا وکٹ کیپر موجود ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’لگتا ہے کہ اب سرفراز احمد کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین رمیز راجا کے اس بیان کو لے کر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں ان کے بیان پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے سرفراز کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور بتاؤ رمیز راجا یوٹیوب چینل کیسا چل رہا ہے۔‘

    راؤ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک دفعہ کسی نے کہا کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہوگیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنا پلان دکھا دیا۔‘

    کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیم شکست سے بچ بھی گئی اور سرفراز نے ناقدین کو اپنے بلے سے جواب بھی دے دیا ہے۔

  • سعود شکیل نے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹر سعود شکیل نے اپنے آئیڈیل کھلاڑی کا نام بتادیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں، سعود شکیل 124 اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم کے اوپنر سعود شکیل نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس 17 چوکے شامل ہیں، اوپنر بیٹر امام الحق نے 83 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز بنا کر اسٹمپ ہوئے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ میرے آئیڈیل کھلاڑی سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’نیشنل اسٹیڈیم میں ہی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ’سیفی بھائی کے ساتھ کم عمری سے کھیلتا آرہا ہوں انہوں نے بہت حوصلہ بڑھایا۔‘

    سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ’سوئپ شاٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں، اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آؤٹ ہوگیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر دن سیکھنے کو ہی ملتا ہے، مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا ہوں اگلے میچز کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔