Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز احمد نے رمیز ابراہیم کے لیے آواز بلند کردی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے آواز اٹھا دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے لکھا کہ ’پاکستان کے باڈی بلڈر اسٹار رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں بھارت کو بھی ہرا تین ورلڈ ٹائٹل جیتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’رمیز ابراہیم کے لیے کسی بھی عہدیداریا حکومتی کی طرف سے کوئی تعریف نہیں کی گئی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ’انہوں نے اپنے سفری اخراجات خود برداشت کیے اور قرض لیا اور انہیں قرض واپس کرنا ہے ہمیں ان کی مدد کریں ان کی کامیابی کو سراہیں اور قومی ہیروز کا احترام کریں۔

  • شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دے دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سرفراز احمد کو ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کرنا لالہ کا اچھا فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں بھی شامل کرنا چاہیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ سرفراز کو وائٹ بال ٹیم میں بھی شامل کریں کیونکہ وہ مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ورلڈ کپ بھی قریب ہے۔

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سرفراز کی چار سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ 2019 کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں، انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں آنے کے بعد 86 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی وہ 14 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے۔

    وکٹ کیپر بلے باز نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 196 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی کیپٹن اننگ کھیلی۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی مہمان ٹیم نے دوسرے روز بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں۔

  • سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد  ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان معین خان اور کامران اکمل نے آگے نکل گئے۔

    سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں چار سال بعد واپسی ہوئی، وکٹ کیپر بیٹر نے کیوی ٹیم کے خلاف 153 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    سابق کپتان کی بیٹنگ کی تعریف ناصرف کرکٹرز بلکہ شائقین کرکٹ اور ان کی اہلیہ نے بھی کی۔

    پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے ساتھ ہی سرفراز احمد کے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 میچز مکمل ہوگئے اور انہوں نے 37.06 کی اوسط سے 2743 رنز بنا کر سابق کپتان معین خان اور کامران اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سابق کپتان معین خان نے 66 ٹیسٹ میں 28.67 کی ایوریج سے 2581 رنز بنائے تھے جبکہ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے 37 میچز میں 28.77 کی اوسط سے 1381 رنز بنائے جبکہ  کامران اکمل نے 53 ٹیسٹ کھیل کر 30.79 کی اوسط سے 2648 رنز بنا رکھے ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر امتیاز احمد نے 38 میچز میں 30.45 کی ایوریج سے 2010 رنز بنائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

  • سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ نے کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اہم موقع پر 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد کو چار سال بعد 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر جہاں کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے وہیں ان کی اہلیہ نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمدللہ‘ لکھا۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • سرفراز احمد کو نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا

    سرفراز احمد کو نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل ٹی 20 کپ میں نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کے خلاف میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد نے غیر مہذب زبان استعمال کی جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد 17ویں اوورز میں کاشف بھٹی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غیرمہذب زبان استعمال کی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

    پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان نے سندھ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

  • سرفراز احمد کے بیٹے کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد کے بیٹے کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ نے گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کی، زور دار شاٹ لگایا اور رن کے لیے بھاگتے ہوئے گر گئے۔

    سرفراز احمد نے ٹویٹر پر عبداللہ کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ ’گڈ شاٹ لیکن بابا کی طرح رن کے لیے نہ بھاگیں۔‘

    عبداللہ کی ویڈیو پر قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے لکھا کہ ’عبداللہ اپنے چچا کی طرح بھاگو۔‘

    ٹویٹر پر مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو سراہا جارہا ہے، 14 ہزار مداحوں نے ویڈیو کو لائیک کیا ہے جبکہ ایک ہزار کے قریب صارفین نے ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، البتہ اس ویڈیو میں عبداللہ بولنگ کرارہے تھے اور سرفراز احمد بیٹنگ کررہے تھے۔

    سرفراز احمد نے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا تھا کہ ’کچھ عرصہ پہلے میں اس گلی میں کرکٹ کھیلتا تھا اب میرے بیٹے کی باری ہے۔‘

  • ’’سرفراز کی ٹیم میں واپسی دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    ’’سرفراز کی ٹیم میں واپسی دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو ڈریسنگ روم کے ماحول کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا، اگر وہ سرفراز احمد کو اعتماد دیتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چونکہ بابر اعظم نیا کپتان ہے اور اظہر علی بھی سرفراز جتنے تجربہ کار نہیں ہیں، اگر آپ سرفراز کو اعتماد نہیں دیتے ہیں تو یہ آپ کے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی کشیدہ بناسکتا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ چونکہ بابر اعظم سرفراز کی کپتانی میں کھیلا ہے لہٰذا اس پر بھی دباؤ پڑسکتا ہے، اسی طرح وہ کھلاڑی جو سرفراز کے ماتحت کھیلیں ہیں وہ بھی دباؤ میں آسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد ٹیم میں واپسی پرخوش، بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو یا تو سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں شامل کرنا چاہئے تھا یا انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہی نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے سرفراز سے بھی چھوٹی سی شکایت ہے کہ آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں خود ہی سوچنا چاہئے، انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کردینا چاہئے تھا انہیں پہلے پرفارم کرنا چاہئے تھا اور پھر بورڈ سے ایسا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کرنا تھا جو ان کی اہلیت کے مطابق ہو۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • قومی انڈر 19 ٹیم چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز احمد

    قومی انڈر 19 ٹیم چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز احمد

    کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اسکریبل کے بارے میں اتنا معلوم نہیں یہ عقل والوں کا کھیل ہے، مجھےندیم عمر نے اسکریبل کے بارے میں بتایا ہے۔

    سابق کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے اسکریبل میں چیمپئن ہے، نگلش ہماری مادری زبان نہیں پھر بھی ہم چیمپئن ہیں یہ اعزاز کی بات ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    سرفرازاحمد نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےلیے میری نیک خواہشات ہیں، ٹیم کی بالنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے امیدہے افغانستان سےجیتیں گے۔

    انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • سرفراز نے کپتانی سے منہ پھیر لیا

    سرفراز نے کپتانی سے منہ پھیر لیا

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد کپتانی سے منہ ہی موڑ لیا۔

    قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد ٹیم سے بھی ڈراپ ہوئے اور پی سی بی کے اس حیران کن فیصلے پر کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بورڈ کو ہدف تنقید بنایا۔

    شائقین اور کرکٹ حلقوں سے ردعمل آیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی سرفراز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھوئی ہوئی فارم بحال کر کے وہ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتے ہیں۔

    ڈراپ کیے جانے کے بعد سرفراز احمد نے فٹنس پر خصوصی توجہ دی اور خود کو مکمل فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کی، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد سے ٹیم میں واپسی اور کپتان کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کم بیک کرنے کی خواہش ہے مگر بطور کھلاڑی واپسی چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے ڈومیسٹک سے واپسی کرتا ہے میں بھی پاکستان ٹیم میں بطور کھلاڑی ہی واپس آنےکا خواہشمند ہوں۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانےکا طریقہ ٹھیک نہیں تھا، سرفرازکی موجودہ حالات میں ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی میں جگہ ہے، سرفراز پی ایس ایل سےٹیم میں واپسی کریں گے۔

  • مشن ورلڈکپ: سرفراز احمد کی انڈر19 ٹیم سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

    مشن ورلڈکپ: سرفراز احمد کی انڈر19 ٹیم سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے ورلڈکپ جیتنے کے لیے اہم مشورے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے قومی انڈر19 ٹیم سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات کی، انڈر 19 ورلڈکپ 2020 میں شرکت کے حوالے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران دباؤ میں پرسکون رہنے کے مشورہ دیے۔ نوجوان کھلاڑی چیمپئن کپتان سے ملاقات کرکے بے حد خوش دکھائی دیے، قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جو 9فروری تک جاری رہے گا، 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔رواں سال 17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ9 فروری کو ہوگا، ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کواسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔

    گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مد مقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی۔