Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں: یونس خان

    سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں: یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے معترف ہوگئے اور ان کی قابلیت کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے جنہیں کارکردگی نہ دکھانے کی پاداش میں ہٹادیا گیا، بعد ازاں شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے لوگوں پر کراچی کا قرض ہے، ہر کام میں ٹائم لگتا ہے پاکستان کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی، ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ واپس آگئی ہے اس پر بہت خوشی ہے، ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔

    شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر

    واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی تھی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے تھے۔

    جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

  • سرفراز نے قومی ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا

    سرفراز نے قومی ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کے پاس ہے لیکن سابق کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے پچز کا تجربہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے جیت کا گر بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کی وکٹیں جتنی جلدی گریں گی اتنے ہی زیادہ جیت کے چانسز ہوں گے، ایڈلیڈ کی کنڈیشنز یاسر شاہ کے لیے فائدہ مند رہے گی۔

    سرفراز نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جیت کی دعا کی، انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا پرفارم کرے گی، کھلاڑیوں کو بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا اعلان کل ہوگا: اظہرعلی

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے جس کی تصدیق اظہر علی اپنی پریس کانفرنس میں کرچکے ہیں۔

    سابق کپتان کی طرح موجودہ کپتان بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

  • بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

    بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر اچھا اور برا وقت آتا ہے، بابراعظم میرے ساتھ بھی رہا ہمیشہ سپورٹ کیا، بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان ان کے پاس آئے تھے اور کہا تھا کہ آپ استعفیٰ دے دیں، ان کے مایوس ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ پی سی بی نے لینا ہوتا ہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا ڈومیسٹک کھیلیں اور پھر ٹیم میں شامل ہوجائیں، میری بابراعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں، آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے، 100میچ میں نے سپروائز کیے، کوشش کی کہ بہتر سے بہتر پاکستان کے لیے کھیل سکوں۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے فون پر کہا کوئی مسئلہ ہو رابطہ رکھیں۔ اسی طرح وسیم صاحب کا بھی شکریہ انہوں نے میری کارکردگی کو سراہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہماری ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیلے گی۔

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    یاد رہے کہ حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، سرفراز احمد کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، ان کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، ان کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

    انہوں نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا کہ پرتھ کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہے، ہمیں میچ جیتنے کے لیے رنز بنانے پڑیں گے، آسٹریلیا کی ابتدائی تین وکٹیں اہم ہیں، نوجوان فاسٹ بولرز کا آنا خوش آئند ہے، نوجوان بولرز کو آسٹریلیا کی کنڈیشن میں بولنگ سے سیکھنے کو ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے پہلا میچ متاثر ہوا، اگر پہلا ٹی 20مکمل ہوتا تو160رنز بناسکتے تھے، دوسرے ٹی 20میں ہم نے 20رنز کم اسکور کیے، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کردیتے تو میچ جیت سکتے تھے، اسمتھ کے لیے منصوبہ بنایا ہے کوشش کریں گے اس پر عمل کریں۔

    کپتان بنتے ہی بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • سرفراز احمد کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مصباح الحق نے بتا دیا

    سرفراز احمد کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مصباح الحق نے بتا دیا

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا اور کہا سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا، ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی۔

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کپتان ہیں اور ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم،امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیں اور ٹیم میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، عمران خان سینئر،کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل کیا گیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہمارے پاس کمبی نیشن بنانے کا وقت ہے، اسی لیے حکمت عملی یہ بنائی ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، آسٹریلیا کے خلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے اور ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے، جس کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جاسکے۔

    ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقی میں دکھائی جانے والی کارکردگی کو دنیا مانتی ہے، آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ کھیلنی ہے تو ہمارے کھلاڑی بہترین ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان پر یقین ہے اور نوجوانوں کو موقع دیں گے کیونکہ وہی ہمارا مستقبل ہیں، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب ڈومیسٹک میچوں میں ٹیموں کے کوچز، سلیکٹرز اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امام الحق کی ٹی ٹونٹی میں شمولیت کی وجہ ان کی ڈومیسٹک پرفارمنس ہے،ساتھ فخر زمان کو رکھا ہے اور اس کی جوڑی بابر کے ساتھ رکھی ہے، منتخب کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے ،عثمان قادر کو شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر لائے ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا آسٹریلیا میں ہمیں تیز گیند بازی کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی اور اس کے لئے ہم نے بھی زیادہ تر فاسٹ بالر کا ہی انتخاب کیا ہے، عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

    فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد واپس آنے والے شرجیل کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بورڈ کے کسی بھی فیصلے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ، شرجیل کو ابھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے ۔

    مصباح الحق نے ٹیم کے اعلان سے قبل ہی سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کہا کہ سرفرازاحمد کے معاملے پر بھی بات کرناچاہتا ہوں، سرفرازاحمد کے معاملے پر چیئرمین اور وسیم خان سے کافی بات ہوئی، ٹیم کےکپتان کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے پہلے بھی کہا ہے کہ کارکردگی دکھانا ہوتی ہے، سرفرازاحمد کو کپتانی سےہٹانے کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا، سرفرازاحمد پرفارم کرے اور ٹیم میں واپس آجائے گا، ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ کسی کیلئے دروازے بند نہیں،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، مستقبل دیکھتے ہوئے ٹیم بنائی ہے تمام کھلاڑیوں کیلئے دروازےکھلے ہیں، قومی ٹیم میں کارکردگی دکھانے والوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

  • ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی نائب کپتان کا قرعہ کن کھلاڑیوں‌ کے نام نکلے گا؟

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی نائب کپتان کا قرعہ کن کھلاڑیوں‌ کے نام نکلے گا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی ٹوینٹی کی نائب کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو مستقبل کی حکمتِ عملی کے تحت ٹیسٹ اسکواڈ کا نائب کپتان بنایا جاسکتا ہے اسی طرح انہیں ٹی ٹوینٹی کے علاوہ قومی ٹیم کی قیادت بھی سونپی جاسکتی ہے۔

    غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق پی سی بی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی ٹوینٹی کا نائب کپتان بنانے پر غور شروع کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نائب کپتانی کے ناموں کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد سے کپتانی واپس لینے کا معاملہ، معین خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان مقرر کیا تھا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیزن 20-2019 میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں اظہر علی ہی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ آئندہ سال 2020 میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بابراعظم قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    عہدے واپس لیے جانے کے بعد سابق کپتان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، قیادت کرنا بھی میرے لیے بہت اہم تھا اور مستقبل میں بھی ملک کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

  • کپتانی سے ہٹانے پر سرفراز کو کوئی افسوس نہیں، اہلیہ

    کپتانی سے ہٹانے پر سرفراز کو کوئی افسوس نہیں، اہلیہ

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کپتانی سے ہٹانے پرسرفراز کو کوئی افسوس نہیں ہے، پی سی بی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ٹیم میں بھرپور کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں، کیا دھونی ریٹائر ہوگئے؟۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ نے کہا کہ کپتانی سے ہٹانے پرسرفراز کو کوئی افسوس نہیں ہے، پی سی بی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا 3 دن پہلے سے علم تھا۔

    سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان مقرر کیا تھا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیزن 20-2019 میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں اظہر علی ہی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ آئندہ سال 2020 میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بابراعظم قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

    کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

  • سرفراز احمد سے کپتانی واپس لینے کا معاملہ، معین خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    سرفراز احمد سے کپتانی واپس لینے کا معاملہ، معین خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معین خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے شکست کے دباؤ سے گھبرا کر سرفراز احمد کو ہٹانے کا احمقانہ فیصلہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ 11سیریزمیں کامیابی دلانے والےکپتان کو ایک سیریزمیں ناکامی پرہٹادیا جبکہ مصباح نے سرفراز کے برابر میں بیٹھ کر اُس کی حمایت بھی کی تھی۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ مصباح نے پیچھےسے معاملات طے کر کے سرفرازکو کپتانی سےہٹوایا، ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر کا عہدہ ایک ہی شخص کو دینے سے پاکستان کا کرکٹ مزید نیچے جائے گا۔

    مزید پڑھیں:سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

    اُن کا کہنا تھا کہ نیا بورڈ تبدیلی کی باتیں تو کررہا ہے لیکن اقدامات ایسے نظر نہیں آرہے، مصباح الحق اور وقار یونس نے سرفراز کو کبھی پسند ہی نہیں کیا، اگر میرٹ کا قتل عام ہوتا رہا تو ٹیم کبھی بھی نہیں جیت سکے گی۔

    یاد رہے کہ آج پی سی بی نے سرفراز احمد سے تینوں فارمیٹ کی قیادت واپسی لیتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا، ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی سرفراز کو شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ وکٹ کپینگ کے لیے ٹیسٹ میچز میں محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی میں کامران اکمل شامل ہوں گے۔

    https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/524379521718921/

  • سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے اور ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون پوزیشن پر لانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دھکے دئیے گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے معذرت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو ہٹادی۔

    ویڈیو میں سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑی دھکے دیتے نظر آرہے ہیں، پی سی بی کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ویڈیو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کاؤنٹ ڈاؤن کا حصہ تھی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کپتانی کے فیصلے سے متصادم ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔


     مزید پڑھیں: کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اظہر علی

    واضح رہے کہ پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹاکر اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سونپ دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ سے وکٹ کیپر کے طور پر بھی نہیں کھلایا جائے گا، ٹی ٹوینٹی میں کامران اکمل اور ٹیسٹ میں محمد رضوان سرفراز کی جگہ لیں گے۔

    سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو ہٹایا جانا احمقانہ فیصلہ ہے، شکست کے دباؤ سے گھبرا کر جلد بازی میں مصباح نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

  • کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اظہر علی

    کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اظہر علی

    لاہور:قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کپتانی شارٹ ٹرم نہیں ہے اتنا وقت ہے کہ کارکردگی دکھا سکوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز میری نمبر ون چوائس ہوگا پر کبھی کھلاڑی کو ریسٹ چاہئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز کی صلاحیتوں پر یقین ہے امید ہے وہ جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

    اظہر علی نے کہا کہ مصباح کے ساتھ اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے، بولنگ میں نئے چہرے دکھائی دیں گے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’’آسٹریلیا میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں، کھلاڑیوں کو جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کا مشورہ دوں گا، کینگروز کو اُن کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے مثبت انداز سے کھیلنا ضروری ہوگا‘‘۔

    اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے مطابق جس نمبر پر ضرورت پڑی بیٹنگ کروں گا، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ان کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہے، ذہن میں شکست کا خوف رکھے بغیر مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

    اظہر علی نے مزید کہا کہ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ لگ رہا ہے، تجربے کے ساتھ کارکردگی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہے۔