Tag: سرفراز بگٹی

  • 800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ : 800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتےہیں ہماری بچیاں آگےآئیں اور تعلیم حاصل کریں، جب پڑھی لکھی ماں ہوگی تومعاشرہ ترقی کرے گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ دن دورنہیں بلوچستان اپنی تمام فیلڈمیں ترقی کرےگا، ہمارےپاس انفرا اسٹرکچر اور اسکولز ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اصل مسئلہ ہے کہ ٹیچرز اسکول آنے کو تیار نہیں ہیں، ہم 800 کے قریب اساتذہ کو ٹرمینیٹ کرنے جارہے ہیں ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ڈسٹرکٹ میں کتنے اسکول ہیں، جو سالوں سے بند ہیں۔

    سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے اسکول کھولنے ہیں یہ نہیں ہوسکتا، کوئی گھربیٹھے تنخواہ لے، یہ نہیں ہو سکتا ہم کوئٹہ میں بیٹھ کر دوردرازبلوچستان میں اسکول کھلوائیں گے اور ہم کنٹریکٹ پرٹیچرزبھرتی کریں گے اگر وہ میرٹ پرنہیں توفارغ کردیں گے۔

  • سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے سے متعلق  خبروں کی تردید

    سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے سے متعلق خبروں کی تردید

    کوئٹہ : پی پی رہنما سرفرازبگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونےسے متعلق خبروں کی تردید کردی اور کہا افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سرفرازبگٹی سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کیا آپ وزیراعلیٰ بلوچستان بن رہےہیں، جس پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاؤں گا تاہم نئی حکومت کی تشکیل کیلئےسیاسی جماعتوں میں بات چیت جاری ہے۔

    خیال رہے بلوچستان اسمبلی کے تمام اکاون نشستوں کے نتائج بھی آگئے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف گیارہ ، گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    ن لیگ دس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی نے چار، نیشنل پارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے دونشستیں جیت لیں۔

  • ایرانی حدود میں ان دہشت گردوں کو سیف ہیون ملا ہوا تھا، کارروائی خوش آئند  ہے، سرفراز بگٹی

    ایرانی حدود میں ان دہشت گردوں کو سیف ہیون ملا ہوا تھا، کارروائی خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایرانی حدود میں ان دہشت گردوں کوسیف ہیون ملا ہوا تھا ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں کی گئی جوابی کارروائی آپریشن مرگ برسرمچار پر سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی میں کہا کہ ایران دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اس کی نشاندہی کی گئی تھی، ایرانی حدود میں ان دہشتگردوں کوسیف ہیون ملا ہوا تھا۔

    پاکستان کے ایران سےبرادرانہ تعلقات رہےہیں ، ایرانی عوام سے تعلقات کو مدنظر رکھ کر پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    ایرانی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا خوش آئند بات ہے، پاکستان کیخلاف جتنی بھی پراکسیز ہیں وہ را فنڈ ہوتی ہیں ، افسوس کی بات یہ ہے کہ ایران ان پراکسیز میں میں ملوث رہاہے۔

    افغانستان کی طرف سے بھی پاکستان کیخلاف پراکسیز پہلے شروع ہوئی ، لوگوں کو پتہ ہوناچاہیے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر کیا ہے اور ہمیشہ ہر پڑوسی ملک کیساتھ تعلقات بہترکرنےکی کوشش کی۔

    ان واقعات کے بینفشری وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں،ایرانی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ یہ حرکت کیسے ہوئی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، ایرانی حکومت کو پتہ ہوناچاہیے کہ پاکستان کی صلاحیت کتنی ہے۔

    ایرانی حکومت تحقیقات کرے تو ان کو پتہ چلا گا یہ ان کےاپنے خلاف سازش تھی۔

  • میاں صاحب یا شہباز رابطہ کرتے تو ضرور مشکل پڑجاتی، سرفراز بگٹی

    میاں صاحب یا شہباز رابطہ کرتے تو ضرور مشکل پڑجاتی، سرفراز بگٹی

    سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر وقت کے مطابق کیے جاتے ہیں، سیاست میں اپنا حلقہ دیکھنا ہوتا ہے۔

    پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب یا شہباز صاحب رابطہ کرتے تو مشکل ضرور پڑجاتی۔ زرداری اور بلاول صاحب خود مجھ سے بار بار رابطہ کر رہے تھے۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ جب نگراں حکومت سے استعفیٰ دیا تو ن لیگ نے رابطہ نہیں کیا۔ شاید ن لیگ والے مصروف ہوں گے اس لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنی سیاست پی پی کے ساتھ کی، پی پی سے وابستگی ہمیشہ سے تھی۔ میں ایم پی اے کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سیاست میں اپنا حلقہ دیکھنا ہوتا ہے اور علاقائی حمایت اہم ہوتی ہے۔

    پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سرفرازبگٹی نے کہا کہ ن لیگ سے اچھے مراسم ہیں خاص طور پر دوسرے درجے کی قیادت سے اچھے تعلقات ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں گروپ کی سیاست چلتی ہے۔ جو سیاسی گروپ مجھے فیور کررہا تھا وہ پی پی میں چلا گیا۔ باپ پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے صدر کےخلاف عدم اعتماد لائی۔ سیاست میں کوئی بھی دوست اور دشمن مستقل نہیں ہوتا، اس مقولے کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ ہمارےعلاقوں کی سرحد سندھ سے لگتی ہے۔ صرف باپ پارٹی پرالزام لگتا ہے ویسے تو ساری جماعتیں باپ کی طرح کی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے باپ پارٹی اور دیگر پارٹیوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا۔ پیپلزپارٹی میرے والد کی جماعت ہے، شہیدوں کی جماعت ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتیں ہی پاکستانیت کا بیانیہ لیکر چل سکتی ہیں۔ نگراں وزیراعظم جس پارٹی میں بھی جائیں گے اس کا اثاثہ ہیں۔

  • ‘چیئرمین پی ٹی آئی  اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے’

    ‘چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے’

    اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذیلی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کےمختلف رہنماؤں کے نام دیے، ذیلی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی۔

    فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں،شفاف الیکشن یقینی بنائےجائیں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کہے گا حکومت مکمل تعاون کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نےطالبان کویہاں آبادکرنےکی کوشش کی گئی، دہشت گردی 2008میں بھی چیلنج تھی اور آج بھی چیلنج ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، سرفراز بگٹی

    چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، سرفراز بگٹی

    اسلام آباد : نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا تاہم دیکھناہوگاسپریم کورٹ نظرثانی درخواست پرکیا فیصلہ دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہربخاری کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویلینزکےٹرائل سےمتعلق فیصلہ پارلیمنٹ اور حکومت کیخلاف ہے، وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل پرفیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ۔ ہماری پراسیکیوشن اتنی مضبوط نہیں کہ ملزمان کوسزادلواسکے۔

    نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں اسپیڈی ٹرائل ہوتاہے، فوجی تنصیبات پر حملے ہوں گے تو فیصلے بھی ملٹری کورٹس میں ہی ہونےچاہئیں۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی منصوبہ بندی کےتحت ریاست کیخلاف سازش تھی، سانحہ9مئی کی سازش میں ملوث ملزمان کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کودھمکیاں ملی ہیں، نوازشریف کوبھی سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن دھمکیاں نہیں ملیں تاہم انتخابات پرامن ماحول میں ہی ہوں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ہمارےلیےاہم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس سیل میں ہیں ان کاٹرائل وہاں نہیں ہورہا.

  • ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، سرفراز بگٹی

    ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، سرفراز بگٹی

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، غیرملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ رضاکارانہ طورپرواپس جانے والے غیرملکیوں کو سراہتے ہیں، اسلام آباد سے2بسوں کو طورخم کی طرف روانہ کیاگیا، 2لاکھ کے قریب تارکین وطن رضاکارانہ طورپرواپس گئےہیں۔

    نگراں وزیرداخلہ نے بتایا کہ واپس جانے والے تارکین وطن کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کریک ڈاؤن جاری ہے اور غیرملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صرف غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، ملک میں قانونی راستوں کےذریعے آئیں ان کوخوش آمدیدکہیں گے، حکومت کا موقف صرف یہ ہے کہ غیرملکی قانونی طورپر رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وجہ سےمسائل پیدا ہورہےہیں، غیرقانونی مقیم غیرملکی بغیرٹیکس نیٹ کےسہولتیں حاصل کرتےہیں ، 80سے90فیصدغیرملکیوں کی واپسی کا عمل 3سے4ماہ میں مکمل ہوگا اور ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی جنہوں نےجعلی شناختی کارڈبنائے کیونکہ کئی غیرملکیوں نےغیرقانونی طریقےسےشناختی کارڈ،پاسپورٹ بنا لیے۔

    نگراں وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں، غیرقانونی غیرملکی سوسائٹی میں مکس ہوگئےہیں انہیں الگ کرنا ہے، غیرقانونی غیرملکیوں کےانخلا میں ہمارے عوام ہماراساتھ دیں ، ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کی کوشش کررہےہیں کسی کا پریشر نہیں لیں گے،نگراں وزیرداخلہ

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، 24 بم دھماکوں میں سے14افغان باشندوں نے کیے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی بڑی تعدادافغان باشندوں کی ہے، جس کا دل چاہتا ہے ملک میں گھس کر کسی بھی کونے میں چلا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1948سےپاکستان پراکسی وارکا سامنا کررہا ہے، افغانستان نےپاکستان کےقیام کی مخالفت کی، پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کاسامنا ہے، پاکستان ایٹمی ممالک ہے،خطے کےممالک ہمارے خلاف سازش کرتےہیں، غیرقانونی غیرملکیوں کےجانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی لیکن کم ضرورہوگی۔

    انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کےساتھ کھڑے ہیں، عام انتخابات کےلیئےالیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کی جائےگی، اخترمینگل مختلف حکومتوں کا حصہ رہےہیں، حساس معاملات کو اسٹیک ہولڈرزکےساتھ حکومتی سطح پر حل کرنا چاہیے، احتجاج کرنےوالےپاکستان دشمن عناصر کےپروپیگنڈے میں آرہے ہیں۔

  • غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا حتمی پلان تیار،  50 ہزار روپے سے زائد رقم لے جانے پر پابندی

    غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا حتمی پلان تیار، 50 ہزار روپے سے زائد رقم لے جانے پر پابندی

    اسلام آباد : نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کاحتمی پلان تیار کرلیا گیا ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو 50 ہزار روپے سےزائد رقم لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کونکالنے کا پلان مکمل ہو چکا ہے اور تمام صوبوں میں ہولڈنگ سینٹر بنادئیے گئے ہیں ، غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو جیلوں میں نہیں رکھا جائے گا ، جس کے لیے عارضی کیمپ قائم کردیئےگئے ہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اے جے کے اور گلگت بلتستان میں سینٹر بنا دیے ہیں، ان سینٹرزکوہولڈنگ سینٹرزکانام دیاہے، جولوگ وہاں جائیں گےانہیں وہاں رکھاجائےگا، ان لوگوں کو کھانا پینا اور میڈیکل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    نگران وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یکم نومبرکےبعدغیرقانونی مقیم شہریوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، انہیں گرفتارنہیں کیاجائےگاہولڈنگ سینٹرزمنتقل کیاجائےگا، فی خاندان 50 ہزار کیش رکھ سکیں گے اس سےزیادہ نہیں، افغانی 5 ہزارافغان کرنسی لےجاسکتےہیں اس سےزیادہ نہیں،

    انھوں نے کہا کہ جتنےبھی غیرقانونی شناختی کارڈبنائےگئےملوث لوگوں کوسزائیں دی جائیں گی اور جوغیرقانونی پراپرٹیزہیں انہیں بھی ضبط کیاجائے گا ساتھ ہی غیرقانونی افراد کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    نگران وزیر نے خبردار کیا کہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن خودساختہ طورپریکم نومبرتک پاکستان چھوڑدیں، جوخودسےملک چھوڑکرجائےگاان کےلئےمشکلات کم ہوں گی اور جنہیں ہم پکڑکرنکالیں گےان کےلئےمشکلات بھی ہوں گی۔

    سرفراز بگٹی نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ریاست کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، غیرقانونی طورپر پاکستانی شناخت رکھنےوالوں کو جیلوں میں بھیجاجائے گا، صوبائی حکومتیں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کےاخراجات برداشت کریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ویزا پالیسی لارہے ہیں تاکہ لوگ قانونی طریقےسے آئیں، پالسیی کے تحت جو ویز الیکر آئے گا وہ ہمارے مہمان ہوں گے،

    نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہم سرمایہ کاری کی طرف بلا رہے ہیں، ویزا پالیسی مزید آسان کر دی، افغانیوں کو بھی ویلکم کریں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کا ویزالیکر آپ رہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر رہنے والوں کو نکالا جا رہا ہے، پہلےفیزمیں غیرقانونی شہریوں کونکالیں گے، دوقسم کےغیرقانونی ہیں ایک وہ جس کاکوئی ڈاکیومنٹ نہیں، دوسراوہ غیرقانونی ہےجس نےرشوت دےکرڈاکیومنٹس بنائے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان میں ایک بھی غیرقانونی تارکین وطن نہیں رہےگا اور کسی کوغیرقانونی طورپراس ملک میں رہنےنہیں دیاجائےگا، افغانستان کےحالات ٹھیک ہیں وہ اپنےملک واپس جائیں، کسی قسم کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں ،کوئی ڈالرلےجائے یہ ناممکن ہیں۔

  • بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنااللہ نے سرفراز بگٹی کو خبردار کردیا

    بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنااللہ نے سرفراز بگٹی کو خبردار کردیا

    لاہور : ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ، نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک ،عوام کیساتھ دشمنی کی گئی ، ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔

    ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ، نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں،ان کی فکر چھوڑیں اپنے کام پرتوجہ دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سےکہاں جانا ہے یہ وزیرداخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا ، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

  • مجھے کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ صحافی عمران ریاض کہاں ہیں؟ نگراں وزیرداخلہ

    مجھے کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ صحافی عمران ریاض کہاں ہیں؟ نگراں وزیرداخلہ

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ صحافی عمران ریاض کہاں ہیں؟ لیکن اب معلوم کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پروگرام ’خبر مہربخاری کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کے حوالے سےسوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا مجھےکوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ صحافی عمران ریاض کہاں ہیں، صحافی عمران ریاض سےمتعلق میرےپاس کوئی معلومات نہیں۔

    نگراں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی نے میرے خیال سےعدالت میں بیان دیا تھا، صحافی عمران ریاض کامجھےنہیں معلوم تھا لیکن اب معلوم کروں گا۔

    سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سننے میں آرہا تھا عمران ریاض کی فیملی بھی کہہ رہی تھی کہ وہ لاپتہ ہے ،پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ کسی کو اتنے عرصے کیلئے غائب نہیں رکھ سکتا۔

    سانحہ جڑانوالہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ سےمتعلق پہلےدن سےسازش کی بوآرہی تھی،آئی جی نےبھارتی خفیہ ایجنسی پرالزامات لگائےہیں تو یقیناً ثبوت ہوں گے۔