Tag: سرفراز بگٹی

  • بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

    بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

    کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حساس اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے اہلکار بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس سے رابطے میں تھے اور ملک میں بدامنی پھیلا رہے تھے۔

    گرفتار دہشت گرد محبوب، عصمت اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبے ہلمند ، عبداللہ شاہ ،نور احمد اور احمد اللہ کا تعلق قندھار جبکہ محمد شفیع کا تعلق پشین سے ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایف سی اور دیگر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور انہوں نے دوران تفتیش 40 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    گرفتار اہلکار مہاجر کیمپ میں مقیم تھے جبکہ ایک اہلکار کے اہلخانہ بلوچستان کے علاقے کچلاک میں رہائش پذیر ہے، تمام افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہیں۔

    دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نادرا میں موجود کالی بھیڑوں نے بیس ہزار روپے کے عوض قومی شناختی کارڈ جاری کیے ہیں۔

    اس موقع پر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ افغانستان کے لوگ پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں اور پاکستان میں امن و امان خراب کررہے ہیں،  اب افغان مہاجرین کو ہرصورت اپنے وطن افغانستان جانا ہوگا۔

    اگرعالمی برادری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات نہ کیے تو پاکستانی حکام اور عوام انہیں دھکے دے کر ملک سے نکال دیں گے۔

    اس موقع پر گرفتار دہشت گردوں نے اقبالی بیانات کی ویڈیو چلائی گئی، جس میں تمام افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو افغان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان میں امن و امان خراب کرنے کے لیے بھیجا تھا اور اس کے لیے انہوں نے کوئٹہ میں کارروائیاں کی ہیں۔

  • القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر ہلاک، بیوی گرفتار، بھائی فرار ہونے میں کامیاب

    القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر ہلاک، بیوی گرفتار، بھائی فرار ہونے میں کامیاب

    کوئٹہ : پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات ملوث القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر عمر لطیف عرف لقمان بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی میں حساس ادارے کی کامیابی کارروائی کے دوران مارا گیا، بیوی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا بھائی افغانستان کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ نے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اپنی کارروائیوں اور تربیتی مراکز کو موثر بنانے کیلئے عمر لطیف کو القاعدہ کانیٹ ورک قائم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    اس سلسلے میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ 8سے 10ماہ قبل افغانستان سے بلوچستان کے علاقے چاغی منتقل ہوا اور یہاں سے کارروائیوں کو سپروائز کرنے لگا،سیکورٹی فورسز نے اس کا سراغ لگا کر یکم اگست کو اس کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا جہاں وہ مارا گیا۔

    صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق کارروائی کے دوران عمر لطیف کا چھوٹا بھائی بلال لطیف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ عمر لطیف اور اس کا بھائی لاہور گجرانوالہ اور گجرات میں پولیس اسٹیشنز اور حساس مقامات پر حملوں کے علاوہ لاہور میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں اور اعلیٰ شخصیات کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں۔

    پنجاب حکومت نے عمر لطیف کے سر کی قیمت20لاکھ بلال لطیف کی 10جبکہ طیبہ عرف فریحہ باجی کے سرکی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

  • ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر پابندی لگائی جائے ، سرفرازبگٹی

    ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر پابندی لگائی جائے ، سرفرازبگٹی

    کوئٹہ: وزیرِداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اب دہشتگرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیئے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی طرح کراچی دہشتگردی میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس نے دہشتگردی کی سازش ایک بار پھر ناکام بنائی، پولیس نے چار مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔

    وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کےناسورکوجلدازجلد ختم کردیں گے۔

  • مستونگ واقعہ میں را ملوث ہوسکتی ہے، وزیرِ داخلہ بلوچستان

    مستونگ واقعہ میں را ملوث ہوسکتی ہے، وزیرِ داخلہ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مستونگ واقعے میں را ملوث ہوسکتی ہے ، واقعے کا مقصد بلوچ پشتون اقوام کو لڑانا ہے، وزیرِاعلی عبدالمالک بلوچ نےتین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    مستونگ کےافسوسناک واقعے پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، جسے ملکر ناکام بنائیں گے۔

    سرفراز بگٹی نے واقعے کو روایتی دشمن بھارت کی سازش قراردیا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مستونگ واقعہ ملک کا امن تباہ کرنے کےلیےپشتون بلوچ اقوام کولڑانے کی مذموم کوشش ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن کےلئےاہلکاروں کوہیلی کاپٹر فراہم کردیے گئے ہیں، علاقےمیں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں اہم کامیابی ملنے کی توقع ہے۔

  • قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آٹھ شدت پسند مارے گئے اور پندرہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے، دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ان کا کہنا تھا قلات اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور پندرہ کو گرفتار کرلیا ہے اور شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی مسمار کردئیے ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے اغوا کیئے جانے والے مسافروں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کابینہ کی منظوری سے کارروائی کی جائے گی ،دہشتگردی میں ملوث کسی بھی دہشتگردکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔