Tag: سرفراز خان

  • والد کو لگتا ہے میں عظیم جاوید میانداد کی طرح کھیلتا ہوں، سرفراز خان

    والد کو لگتا ہے میں عظیم جاوید میانداد کی طرح کھیلتا ہوں، سرفراز خان

    پہلی بار بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے سرفراز خان نے کہا ہے کہ ان کے والد کو لگتا ہے کہ وہ پاکستانی بیٹر جاوید میانداد کی طرح کھیلتے ہیں۔

    بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے سرفراز خان نے کرکٹ کے سفر میں اپنے والد کے کردار کے بارے میں بات کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی پلیئر نے کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا ہے کہ میں پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میانداد کی طرح کھیلتا ہوں۔

    ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، سر ویوین رچرڈز، اور جاوید میانداد کی بیٹنگ ویڈیوز دیکھنا پسند کرتا ہوں۔

    سرفراز نے کہا کہ میں جو روٹ کی بیٹنگ بھی دیکھتا ہوں۔ میں کامیاب پلیئرز کو دیکھتا ہوں، میں یہ دیکھتا ہوں کہ وہ کیسے کھیلتے ہیں تاکہ میں سیکھ سکوں اور اسے اپنی بیٹنگ میں اپنا سکوں۔

    بھارتی پلیئر نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے کرکٹ سے متعارف کرایا۔ میں نیچرل طور پر ایک اٹیکنگ بلے باز ہوں اور شروع میں دوسروں کے مقابلے میں جلد آؤٹ ہو جاتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ سلیکشن ٹرائلز سے پہلے ٹیرس یا سڑک پر ہی والد مجھے باؤلنگ کرانا شروع کر دیتے تھے۔ اب جاکر مجھے ان کوششوں کے اثرات اور اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔

    جب میں یوپی سے ممبئی واپس آیا تو مجھے ڈر تھا کہ کیا میرا کیریئر آگے نہیں بڑھے گا لیکن میرے والد ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میرے والد کو ہمیشہ محنت پر یقین تھا اور میرے پاس جو کچھ ہے وہ اسی محنت کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز خان انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے وشاکاپٹنم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی طرف سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

  • بھارتی کرکٹر سرفراز خان قومی اسکواڈ  میں شامل

    بھارتی کرکٹر سرفراز خان قومی اسکواڈ میں شامل

    2 سال سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو آخر کار قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے سرفراز خان ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    سری لنکا کیخلاف افغان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، راشد کی جگہ کس اسپنر کو چنا گیا؟

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے ہرا دیا تھا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے میچ کا آغاز 2فروری سے ہوگا۔

  • سرفراز خان کو سلیکٹ نہ کرنے پر سنیل گواسکر بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    سرفراز خان کو سلیکٹ نہ کرنے پر سنیل گواسکر بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارت کے کھلاڑی سرفراز خان کو ٹیم انڈیا سے باہر رکھنے پر سنیل گواسکر سلیکشن کمیٹی پر  برس پڑے۔

     ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا،  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے روہت شرما کو دوبارہ کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    جبکہ تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا اور فاسٹ بولر امیش یادو کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     تاہم ڈومسٹک کرکٹ(رنجی ٹرافی)  میں رنز کے انبار لگانے والے بھارت کے کھلاڑی سرفراز خان کو پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    سرفراز خان کو ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کیا اور بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کی بنیاد پر کرنا ہے تو رنجی ٹرافی کھیلنا بند کر دینا چاہیے۔

    بھارت ’’ایشیا کپ‘‘ سے ملنے والی رقم کا کیا کرتا ہے؟ سابق کرکٹر کا حیران کن انکشاف

    سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ’’سرفراز خان نے پچھلے تین سیزن میں 100 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں،  ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے اسے اور کیا کرنا ہوگا؟ ہو سکتا ہے وہ پلیئنگ الیون میں شامل نہ ہو پائے لیکن آپ اسے ٹیم میں تو سلیکٹ کریں‘‘۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ سرفراز کو بتایا جائے کہ ان کی کارکردگی پر توجہ دی جا رہی ہے، ورنہ رنجی ٹرافی کھیلنا بند کر دیں اور صاف کہہ دیں کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ صرف آئی پی ایل کھیلتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ ریڈ بال کرکٹ کے لیے بھی کافی اچھے ہیں۔

    خیال رہے کہ 25 سالہ سرفراز خان اب تک 37 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 3505 رنز بنا چکے ہیں، سرفراز خان کا سب سے زیادہ اسکور 301 ناٹ آؤٹ ہے۔