Tag: سرفراز مرچنٹ

  • سرفرازمرچنٹ کی ایف آئی اے طلبی، بیان ریکارڈ کروا دیا

    سرفرازمرچنٹ کی ایف آئی اے طلبی، بیان ریکارڈ کروا دیا

    اسلام آباد: سرفراز مرچنٹ نے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے افسران کے سامنے را فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروادیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروادیا۔

    اس دوران حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرفراز مرچنٹ سے بیان ریکارڈ کروانے کے دوران اہم سوالات بھی کیے۔

    مزید پڑھیں : سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے

    واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ کی را فنڈنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے پاکستانی نجی ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے اُن کو اس کیس میں بطور گواہ بنانے اور الزامات کی مزید تفیش کے لیے پاکستان طلب کیا تھا۔

    اس سے قبل بھی سرفراز مرچنٹ اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

  • سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

    سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے تحریری دستاویزات بھی ایف آئی اے کے سپرد کی۔

    ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو بطور گواہ طلب کیا تھا، وہ گذشتہ رات ہی لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، سرفراز مرچنٹ آج اپنا بیان ریکارڈ کراکے واپس روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کو پاکستان تک آنے کیلئے ایف آئی اے نے دو بار سمن بھیجے، پہلی بار سرفراز مرچنٹ نےپاکستان طلبی کے سمن کی زبان پراعتراض کیا تھا۔

  • سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے

    سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے

    کراچی: سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے خدشات دور کر دئے جائیں تو پاکستان جانے کو تیار ہوں، وزیر داخلہ نے اب تک کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    سرفراز مرچنٹ نے لندن میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ کے خط پر وکلا سے مشورہ کرلیا ہے ، وکلا نے کیس کا جائزہ لے کر پاکستان جانے کی اجاز ت دے دی ہے، وزیر داخلہ کا خط مل چکا ہے ، جس پر اپنے خدشات سےآگاہ کردیا ہے۔

    سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا وزیر داخلہ نے اب تک کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ، انہوں نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے خلاف الزامات نہیں ثبوت موجود ہیں جو سکاٹ لینڈ یارڈ نے دئیے۔

    سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ وہ قومی مفاد میں پاکستانی حکام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

  • متحدہ قیادت پرالزاما ت، سرفرازمرچنٹ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    متحدہ قیادت پرالزاما ت، سرفرازمرچنٹ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    اسلام آباد : متحدہ قومی مو ومنٹ کی مرکزی قیادت پر مختلف الزاما ت عائد کر نے پر پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے نے پندرہ مارچ کو طلب کرلیا۔ طلبی سے متعلق سمن گذشتہ روز جاری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مارچ دوہزار سولہ کو پاکستانی تاجرسرفرازمرچنٹ نے ایم کیو ایم کی مرکزی قا ئدین پر فنڈز اور بھا رتی روابط کے الزامات عائد کئے تھے۔

    ان انکشافات کے بعد حکومت پاکستان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے ان الزامات کی انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو پندرہ مارچ کو طلب کرلیاہے۔

    سرفراز مرچنٹ کی طلبی سے متعلق سمن گذشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔ ایک مقامی اخبار میں حکومت کی جانب سے اشتہار بھی دیا گیا ہے کہ جس شخص کے پاس اس کیس سے متعلق معلومات ، دستاویزات یا ثبوت ہوں وہ ذاتی طور پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سے رابطہ کرسکتا ہے۔

     

  • لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن: منی لانڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ، یہ سماعت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر بند کمرے میں کی گئی۔

    لندن منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت بند کمرےمیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی پبلک گیلری میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ الطاف حسین،طارق میر،افتخارقریشی نےمزید وقت مانگتےہوئےپیشی سےمعذرت کی تھی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جج سے استدعا کئی کہ یہ ایک پیچیدہ کیس ہونے کی وجہ سے سماعت کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

    عدالت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر پبلک گیلری سے میڈیا اور دیگرلوگوں کو باہر بھیج دیا گیا جبکہ کمرہ عدالت میں پولیس ،سرفراز مرچنٹ اور ان کے وکلا موجود ہیں۔

  • سرفراز مرچنٹ سے متعلق دستاویزات درست ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    سرفراز مرچنٹ سے متعلق دستاویزات درست ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ کے بیان سے متعلق دستاویزات کو درست قرار دے دیا ۔

     برطانوی پولیس کو سرفراز مرچنٹ کا اعترافی بیان پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی درستگی کی مہر لگادی، اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کاکہنا ہے کہ سرفرازمرچنٹ کے بیان سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹ پولیس کی دستاویزہے، دستاویزات میڈیا میں آنے سے تحقیقات پر اثر پڑے گا۔

    لندن منی لانڈرنگ کیس کےملزم سرفراز مرچنٹ سے متعلق دستاویز میں ایم کیوایم کےبھارت سےفنڈزلینےکاذکرہے اور ایسےفنڈز لینا برطانوی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

    لندن پولیس کےلیٹر پیڈپر جاری پری انٹرویو بریفنگ پراسٹورٹ میتھیوز اور اسٹیفین واٹرورتھ کےنام درج ہیں۔

     دستاویزات کے مطابق انٹرویو پندرہ اپریل دوہزار پندرہ کو ریکارڈ کیا گیا، سرفراز مرچنٹ بھی اےآروائی نیوز سے گفتگو میں دستاویز درست ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    لندن : منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے سرفراز مرچنٹ مدت ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔

      لندن پولیس نے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کی ضمانت میں وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    سرفراز مرچنٹ کو گزشتہ برس منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، سرفراز مرچنٹ پر ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے رقم کے غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کے الزمات میں پوچھ گچھ کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع دی گئی ہے۔