Tag: سرفراز

  • سرفراز، پرسکون رہیں، بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں، قوم آپ کے ساتھ ہے: احسان مانی

    سرفراز، پرسکون رہیں، بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں، قوم آپ کے ساتھ ہے: احسان مانی

    لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پرسکون رہنے کا مشورہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، چیئرمین پی سی بی نے کپتان کا حوصلہ بڑھایا اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی.

    احسانی مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سے کہا کہ ٹیم کو ابھی چار اہم میچز کھیلنے ہیں، چار میچوں میں اچھی کارکردگی پر فوکس کریں، باقی باتوں‌ کو بھول جائیں.

    احسان مانی نے سرفراز احمد سے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ابھی موجود ہے، بے بنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ ہٹائیں.

    مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، قوم آپ کے ساتھ ہے، آپ اچھا کھیلیں.

    خیال رہے کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے. ٹیم میں  گروہ بندی کی بھی خبریں  ہیں.

    یاد رہے کہ بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں‌ ٹیم ارکان کے سامنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں گیا، تو اکیلا نہیں جاؤں گا.

  • کرکٹ کو مزید مضبوط بنارہے ہیں: سرفراز احمد

    کرکٹ کو مزید مضبوط بنارہے ہیں: سرفراز احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور مضبوطی سمیت کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

    پی ایس ایل فور ٹائٹل کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت پر بہت پیار ملا، پورے ملک کا شکر گزار ہوں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اور انتھک محنت پر یقین رکھتے ہیں، کچھ عرصے قبل وہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن آج کپتان ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان عملی زندگی میں آنے کے بعد اپنے مادرعلمی کو ہرگز نہ بھولیں۔

    دو روز قبل یوم پاکستان کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کوئٹہ پہنچے اور پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یوم پاکستان اور پی ایس ایل کی جیت کا جشن منایا۔

    کوئٹہ: سرفراز احمد نے منایا یوم پاکستان کا جشن پی ایس ایل کی ٹرافی کے ہمراہ

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی اور پشاور زلمی کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یواے ای میں آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بجائے شعیب ملک ہوں گے۔ ان کے علاوہ عابد علی ، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، عماد الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حسنین، محمد رضوان ، سعد علی، شان مسعود، عمر اکمل، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    اس موقع پر چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم،فخرزمان،سرفرازاحمد،شاہین شاہ آفریدی کوآرام کاموقع دیاگیاہے جبکہ حسن علی اورشاداب خان کوبھی دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی یہ سیریز 22 مارچ سے 3 مارچ تک شارجہ کے میدان میں کھیلی جائے گی۔

    شعیب ملک ایک بار پھر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، اس سے قبل ان کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز منعقد ہوئے ہیں جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں شکست ان کے حصے میں آئی ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

    اس 16 رکنی اسکواڈ میں تین اوپننگ بلے باز ہیں جبکہ 4 مڈل آرڈر بلے باز شامل ہیں۔ ایک وکٹ کیپر، دو آل راؤنڈراور پانچ فاسٹ باولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کراچی: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جو رلاتا زیادہ اور خوش کم کرتا ہے، خوشی ہے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلے۔

    ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کام یابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ یہ جیت میں سپورٹرز کو وقف کرتی ہوں، جیتنے کے با وجود ہمیں فیلڈنگ اور بالنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    [bs-quote quote=”خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سابق کپتان ثنا میر”][/bs-quote]

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اتحاد ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہم اپنی کوشش کرتے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان جیتا ہے، جب تک کرکٹ کو انجوائے کرتی رہی کھیلتی رہوں گی۔

    ثنا میر نے کہا ’خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے، سرفراز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا آنا اچھا لگا۔‘

    ثنا میر نے کہا ’ویسٹ انڈیز کو ہم نے ون ڈے میں بھی ہرایا، آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز نے جو بہادری دکھائی وہ قابل تعریف ہے، ویسٹ انڈین کپتان گھل مل گئیں، یہی کھیلوں کی خوب صورت بات ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    میچ میں زبردست کام یابی دکھانے والے کھلاڑی ندا ڈار نے کہا کہ اپنے آئیڈیلز کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، شروع سے آفریدی کو فالو کرتی رہی ہوں، آنے والی لڑکیاں دیکھ سکتی ہیں عالمی کرکٹ کا کیا معیار ہے، تیسرا میچ ہم نے اپنی پوری قوت سے کھیلا ہے۔

  • سرفراز کو ورلڈکپ تک کپتان رکھنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، احسان مانی

    سرفراز کو ورلڈکپ تک کپتان رکھنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، احسان مانی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کاہ ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک کپتان رکھنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ ’ محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر میں بات نہیں کروں گا اور سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پی سی بی میں دہری ذمہ داریوں پرپالیسی بنارہےہیں،کسی سے بھی معاہدے راتوں رات ختم نہیں کئے جا سکتے، دنیا بھر میں کرکٹ کمیٹیاں تجاویز دینے کیلئےکام کرتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ’جسٹس قیوم کی رپورٹ میں وسیم اکرم سے متعلق کوئی ممانعت نہیں، اس رپورٹ پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کی گئی مگر میں تنازع کے حوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا‘۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کی سلیکشن سے کسی کو نہیں روکا، کھلاڑیوں کے انتخاب کا معاملہ کمیٹی دیکھتی ہے، اظہر علی کاون ڈے سے ریٹائر منٹ کافیصلہ اُن کا ذاتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’ورلڈ کپ سے پہلےانگلینڈمیں ون ڈے سیریزکا فائدہ قومی کرکٹ ٹیم بہت ہو گا، کھلاڑی بہترین انداز میں کھیل پیش کررہے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے سرفراز احمد کی کپتانی سے متعلق بیان دے کر نیا تنازع کھڑا کردیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی باڈی لینگویج خاصی منفی تھی اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے موزوں نہیں، انہیں اس ذمے داری سے الگ کردینا اچھا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے بیان کو غیرضروری اور نامناسب قرار دے دیا تھا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں ہیں۔

  • ایشیا کپ 2018: بھارت کے ہاتھوں‌ پاکستان کو شکست، سرفراز کا اعتراف

    ایشیا کپ 2018: بھارت کے ہاتھوں‌ پاکستان کو شکست، سرفراز کا اعتراف

    دبئی: ایشیا کپ 2018 کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔ کپتان سرفراز نے خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے پانچویں اور اہم میچ میں دو بڑی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ میدان اتری تھیں۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.1 اوور میں 162 رنز بنائے اور اُس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، بھارت کو جیت کے لیے 163 رنز کا آسان ہدف ملا تھا جسے دو وکٹوں نے نقصان پر انہوں نے پورا کرلیا۔

    بھارت اننگز خلاصہ

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شیکر دھون نے کیا، بھارت کو اچھی اوپننگ ملی اور دونوں بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    بھارت کی پہلی وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری، آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہوں نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

    شیکھر دھون 104 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے انہوں نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

    بھارتی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باعث مخالف ٹیم شروع سے ہی کھیل پر حاوی رہی اور بلے باز موقع ملتے ہی گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچاتے رہے، شرما الیون نے 29 اوور میں 164 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔ پاکستانی باؤلر فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    سرفراز احمد کا اعتراف

    کپتان سرفراز احمد نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بیٹنگ خراب کی، اگلے میچز میں بیٹنگ کو بہتر کریں گے اور کوشش ہوگی کہ دوبارہ غلطی نہ دہرائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شکست ٹیم کو جگانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کافی ہے، آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، اگر آج کے میچ میں جلد وکٹیں نہیں گرتیں تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

    سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 5 اوورز میں 2 وکٹیں گرنے سے بہت نقصان ہوا، جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے پارٹنر شپ نہیں بن سکی۔

    بھارت اننگز تفصیل

    اٹھارویں اور انیسویں اوور میں چار رنز بن سکے جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 118 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز ملے جس کے بعد بھارت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

    سولہویں اوور میں شیکھر دھون 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 104 تک پہنچا۔

    پندرہویں اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 98 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں روہت شرما نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو وہ شاداب کی اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، یوں بھارت کی پہلی وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    بارہویں اوور میں ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنے۔

    گیارہویں اوور میں 8 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 66 تک پہنچا۔

    دسواں اوور فہیم اشرف نے کیا جس کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 58 تک پہنچا۔

    نویں اوور میں بھارتی ٹیم ایک چوکے کی مدد سے 6 رن بنانے میں کامیاب رہی جس کے بعد مجموعی اسکور 52 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور بھارتی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا، دو چھکوں ، ایک چوکے کی مدد سے مجموعی اسکور میں 19 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکور 46 تک پہنچا گیا۔

    ساتویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے بھارت کی ٹیم نے 10 رنز حاصل کیے جس کے بعد مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں صرف 2 رنز بن سکے جس کے بعد بھارت کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 17 تک پہنچا۔

    بھارتی ٹیم پانچویں اوور میں کوئی رن حاصل نہ کرسکی

    چوتھے اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 15 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں ایک چوکے اور تین رنز بنے جس کے بعد بھارت کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور عثمان شنوری: پانچ رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 7 تک پہنچا۔

    بھارت کی جانب سے اوپننگ کے لیے روہت شرما اور شیکھر دھون میدان میں آئے، پہلے اوور میں صرف 2 رنز بن سکے۔

    پاکستان کی اننگز خلاصہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو اچھی اوپننگ نہ مل سکی اور  تین کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور 85 رنز کی شراکت داری قائم کی البتہ بائیسویں اوور میں 47 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین سرفراز بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔

    بعد ازاں چھبیسویں اوور میں شعیب ملک 43 کے انفرادی اور 100 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے اُس کے بعد پاکستان کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا۔

    بابر اعظم 47 ، شعیب ملک 43 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بھونیشور کمار اور کیدار جادیو تین تین وکٹیں لے کر بھارت کے نمایاں باؤلر رہے۔

    پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ کھیل سکی، 43ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کے آخری بیٹسمین عثمان شنواری آؤٹ ہوئے، پاکستان نے 162 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا۔

    مکمل اسکور کارڈ

    وکٹیں گرنے کی ترتیب اور باؤلرز کی کارکردگی

    اننگز تفصیل

    چوالیسویں اوور کی پہلی گیند پر عثمان شنواری آؤٹ ہوئے یوں پاکستان کی اننگز کا اختتام 162 کے مجموعی اسکور پر ہوا۔

    43ویں اوور کی پہلی بال پر نئے آنے والے بیٹسمین حسن علی 1 رن بنا کر پویلین لوٹے،

    بیالسویں اوور کی پہلی گیند پر فہیم اشرف 21 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 تک پہنچا۔

    اکتالسیوں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا جس کے بعد مجموعی اسکور 158 تک پہنچا۔

    چالیسویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 157 تک پہنچا۔

    39ویں اوور میں تین رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 تک پہنچا۔

    38واں اوور: 7 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 148 تک پہنچا

    37ویں اوور میں 3 رنز حاصل ہوئے

    36ویں اوور  میں تین رنز حاصل ہوئے

    35ویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 134/7 تک پہنچا۔

    34ویں اوور میں 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 تک پہنچا۔

    33ویں اوور میں شاداب خان 8 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    32 اوورز 119 رنز چھ آؤٹ

    اکیتسویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 تک پہنچا۔

    تیسویں اوور میں صرف دو رنز حاصل ہوئے

    انیتسویں اوور کی پہلی گیند پر آصف علی وکٹ کے پیچھے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر 9 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے،

    اٹھائیسویں اوور میں آصف علی نے ایک چھکا مارا جس کے بعد مجموعی اسکور  پانچ وکٹوں کے نقصان پر109 تک پہنچا۔

    ستائیسواں اوور پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ آخری گیند پر رن لینے کی کوشش میں شعیب ملک 43 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

    چھبیسویں اوور میں صرف ایک رن بن سکا، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 97/4 تک پہنچا۔

    25واں اوور ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ نئے آنے والے کھلاڑی اور کپتان سرفراز احمد کیچ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اُن کا منیش پانڈے نے باؤنڈری لائن کے قریب شاندار کیچ لیا۔ اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 تک پہنچا۔

    24 واں اوور: 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 93 تک پہنچا، ایک موقع پر شعیب ملک نے اڑتا ہوا شارٹ کھیلا مگر بھارتی فیلڈر کیچ لینے میں ناکام رہا۔

    23ویں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا۔

    بائیسواں اوور:  پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نصف سنچری سے تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے اور یوں 85 رنز کی اہم پارٹنر شپ اختتام کو پہنچی، انہوں نے 62 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے، اختتام پر ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 86 تک پہنچا۔

    اکیسواں اوور: پانچ رن اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

    بیسواں اوور: 4 رنز کے بعد مجموعی اسکور 80 تک پہنچا۔

    انیسواں اوور: تین رنز کے بعد مجموعی اسکور 76 تک پہنچا۔

    اٹھارواں اوور: پہلے بال پر چوکے اور سنگل کے بعد مجموعی اسکور 73 تک پہنچا۔

    سترہواں اوور:ایک چوکے اور دو سنگل کے بعد مجموعی اسکور 73 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں تین رنز حاصل ہوئے جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا، بابر اعظم 32 اور شعیب ملک 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    پندرہویں اوور میں 2 رنز حاصل ہوئے

    چودہویں اوور میں شعیب ملک نے تھرڈ مین پر شاندار چوکا مار ا ، 6 رنز آنے کے بعد اختتام پر اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 55 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا، شعیب ملک نے اننگز کا پہلا چھکا مارا علاوہ ازیں دونوں کھلاڑیوں نے 4 سنگل رنز لیے، اختتام پر مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 تک پہنچا۔

    بارہویں اوور میں دونوں بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا اور 7 رنز حاصل کیے جس کے بعد مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 تک پہنچ گیا۔

    گیارہویں اوور میں 7 رنز حاصل ہوئے

    دسویں اوور میں بھی بابر اعظم اور شعیب ملک نے محتاط انداز اختیار کیے رکھا اور مجموعی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کیا۔

    نویں اوور میں صرف ایک رن بن سکا جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 23 تک پہنچا۔

    8واں اوور: اس اوور میں صرف 2 رنز حاصل ہوئے۔

    7 اوورز: 2 چوکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 20 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں شعیب ملک نے گیند کو باؤنڈری پار پھینک کر 4 رنز بنائے، اوور میں 8 رن حاصل ہوئے جس کے بعد مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 تک پہنچا۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اوپننگ کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کو ابتدا اچھی نہ مل سکی اور امام الحق 2 کے انفرادی اور مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پانچویں اوور کی پہلی گیند پر فخر زمان 9 گیندیں کھیلنے کے باوجود بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، دونوں اوپنرز کو بھونیشور  کمار نے آؤٹ کیا۔

    پاکستانی اسکواڈ کی کپتانی سرفراز احمد کررہے ہیں ، ٹیم میں فخر زمان، انعام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، عثمان خان، شاہین آفریدی، آصف علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

    بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھ میں ہے جب کہ ٹیم میں شیکھر دھون لوکیش راہل، امبتی رائیدو، منیش پانڈے ، کیدار جادو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتھک، ہاردک پانڈے، کلدیپ یادو، یزویندرا، اکسر پٹیل، بھونیشور کمار، جسپریت ، شاردل ٹھاکر اور خلیل احمد شامل ہیں۔

    پاکستان اور بھارت سنہ 2006 کے بعد اب دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہے ہیں ، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تمام 25 ہزار نشستیں بک چکی ہیں۔

  • الیکشن 2018: سرفراز کی قوم سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

    الیکشن 2018: سرفراز کی قوم سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ کل الیکشن میں حصہ لیں اور اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوےکے بعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی ہوئی، کپتان سرفراز احمد کراچی پہنچے جبکہ دیگر کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے آج وطن واپس پہنچیں گے۔

    ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے بڑی کامیابی سمیٹی، ہم نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو بھی شکست دی، فخر زمان کی پرفارمنس بہت اچھی ثابت ہوئی۔

    مزید پڑھیں: عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان

    انہوں نے ملکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ کل الیکشن میں حصہ لیں اور اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔

    واضح رہے کہ کل 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تیاری مکمل ہوچکی اور فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیرز کی ترسیل ہوچکی۔

    ملک کی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں پر فتح حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں جبکہ کل کروڑوں پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم سہ فریقی اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے گئی تھی، دونوں ایونٹس میں شاہینوں نے فتح اپنے نام کی جبکہ فخر زمان نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سرفراز کی شاندار بیٹنگ، اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست

    سرفراز کی شاندار بیٹنگ، اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست

    اینڈن برا: پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    قومی ٹیم کو اوپننگ پارٹنر شپ اچھی نہ مل سکی اور 33 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں 46 کے ہندسے پر دوسرے اوپنر فخر زمان بھی پویلین روانہ ہوئے۔

    نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت نے 18 رنز بنائے اور وہ 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کپتان اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورٹیم کو بڑی پارٹنر شپ دی جس کے باعث سرفراز الیون اچھا مجموعہ دینے میں کامیاب ہوئی۔

    بعد ازاں شعیب ملک 19ویں اوور میں 27 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے یوں دونوں کھلاڑی 96 رنز کی شراکت داری قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، سرفراز احمد نے 48 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 205 رنز کا ہدف دیا۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں پاکستانی باؤلرز ناکام نظر آئے اور مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائد ہ اٹھایا مگر کچھ ہی دیر بعد شاہینوں نے اونچی پرواز دکھائی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان اور حسن علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم صرف 156 رنز تک محدود رہی اس طرح پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

    ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اس لیے آج اُسے آسان حریف کے طور پر نہیں لیں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ آسان نہیں کیونکہ ہم دیکھ چکے بنگلادیش جیسی ٹیم کو افغانستان نے آسانی کے ساتھ وائٹ واش کیا، مختصر اوورز کے کھیل میں کامیابی ٹیم کی درجہ بندی پر نہیں بلکہ  کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے’۔

    واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مورگن الیون 49ویں اوور میں 365 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فواد کی جگہ منتخب ہونے والے لڑکے پرفارمنس دے رہے ہیں، سرفراز

    فواد کی جگہ منتخب ہونے والے لڑکے پرفارمنس دے رہے ہیں، سرفراز

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو مشاورت کے بعد منتخب کیا جاتاہے، فواد عالم کو اس بار شامل نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں وہ کبھی نہیں کھیل سکتے، اُن کی جگہ ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا وہ اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے بہترین پلیئرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے اور  اسکواڈ میں منتخب ہونے والے لڑکوں کی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے، ٹیم کی سیلکشن کسی ایک شخص کی مرضی سے نہیں بلکہ سب کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

     اُن کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو اچھی بات ہے، اگر اس بار فواد کو شامل نہیں کیا گیا تو اس کا یہ مطالب نہیں کہ وہ  ٹیم میں کبھی شامل نہیں ہوسکتا، نیٹ پریکٹس دیکھنے کے بعد دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، فواد نے آخری ٹیسٹ میچ 2009 میں کھیلا تھا، اُن کی جگہ جن لڑکوں کو شامل کیا گیا وہ بھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’فواد عالم کو انصاف دو‘

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں اسپنرز کو شامل کیا گیا، یاسر شاہ ان فٹ ہیں تو اُن کی جگہ بھی چار باؤلرز کو نیٹ پریکٹس میں بلایا گیا جن میں سے اسکواڈ میں صرف ایک ہی شامل ہوا، لڑکوں کو کیمپ بلانے کا مقصد انہیں اسکواڈ میں شامل کرنا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’25 کھلاڑیوں کی ٹیم منتخب کرنی تھی تو سلیکشن کمیٹی نے مشاورت اور سوچ بچار کے بعد کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے، اگر کوئی کھلاڑی آج منتخب نہیں ہوا تو کل وہ ضرور پاکستان کے لیے کھیل سکے گا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے اچھی ٹیم منتخب کی گئی، ہماری کوشش ہوگی کہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کریں۔

    مزید پڑھیں: ٹیم میں‌عدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں‌، محنت جاری رکھوں‌ گا، فواد عالم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم فواد عالم کو ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے انضمام الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ٹیسٹ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک میں رنز کرنے کے باوجود فواد عالم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ خیال رہے کہ فواد عالم نے اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنارکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایڈلیڈ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے شاندار سینچری بناکر ایک بار پھر ٹیم کو سرفراز کردیا، سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

    ایڈیلیڈ میں پاکستان کو سرفراز نے سرفراز کیا، آئرش بولرز کے سامنے وکٹ کیپر بیٹسمن ڈٹ گئے، سرفراز ایک بار پھر آئے اور چھاگئے۔

     سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، سرفراز نے ایک سو بیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

    ورلڈ کپ میں وہ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، سینچری بنانے پر سرفراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     سرفراز کا کہنا تھا کہ کوچ نے سینچری بنانے کے لئے حوصلہ بڑھایا تھا، دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔